WebHutt

Designing Your Digital Dreams.

Archives January 2022

مسائل ورلڈ (ایجوکیشن ویب سائٹ)

14مارچ 2021 کو ہم نے اردو زبان میں دینی مسائل کو حل کرنے والی ایک ویب سائٹ بنام مسائل ورلڈ بنائی، یہ ویب سائٹ ہماری آواز کے بعد سے زیادہ مقبول اردو ویب سائٹ ہوئی، عالمی پیمانے پر پڑھی جانے والی اس ویب سائٹ پر اب تک 1300 سے زائد مسائل شائع ہوچکے ہیں۔

مصباحی ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی(تنظیم)

ہماری کمپنی دی ویب ہٹ ڈیزائننگ سرورس نے کسی تنظیم کے لیے سب سے پہلے مصباحی ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ نامی ویب سائٹ بنائی۔ تنظیم و تحریک اور این۔جی۔او۔ کے حوالے سے یہ ویب سائٹ کافی کامیاب رہی۔ یہ ویب سائٹ ہم نے 14فروری 2021 کو ڈیزائن کی تھی۔

हमारी‌ आवाज़ (न्यूज पोर्टल)

हमारी कंपनी द वेब हट डिजाइनिंग सर्विस ने हिंदी भाषा में सबसे पहले हमारी‌ आवाज़ नामक एक समाचार वेबसाइट बनाई जो बहुत लोकप्रिय रही और वर्तमान समय में दुनिया भर में पढ़ी जा रही है। इस वेबसाइट को पाठकों और प्रयोक्ताओं ने समान रूप से खूब सराहा। हमने इस वेबसाइट को 24 दिसंबर, 2020 को डिजाइन किया।

ہماری آواز (نیوز پورٹل)

ہماری کمپنی دی ویب ہٹ ڈیزائننگ سرورس نے سب سے پہلے ہماری آواز نامی نیوز ویب سائٹ بنائی جو کافی مقبول رہی اور اس وقت عالمی پیمانے پر پڑھی جارہی ہے۔ اس ویب سائٹ کو قارئین و صارفین نے کافی پسند کیا۔ یہ ویب سائٹ ہم نے 26 نومبر 2020 کو ڈیزائن کی تھی۔

ہماری آواز ویب سائٹ دیکھنے کے لیے اوپر کلک کریں!https://hamariaawaz.com

سب ڈومین اسپیشل فقط ₹1100 میں

اہل مدارس، تحریک و تنظیم کے لیے خاص آفر
آج ہی ویب سائٹ رجسٹریشن کرائیں اوراپنے مدرسہ،تحریک وتنظیم کو ڈیجیٹل بنائیں فقط 1100/ میں ہمارے ڈومین نیم کے ساتھ

  • ہمارے ڈومین نیم کے ساتھ آپ کا من چاہا ڈومین نیم (مثلاً: gafnews.webhutt.com)
  • اپلوڈنگ اسٹوریج: 12 GB
  • ایس۔ایس۔ایل۔ سرٹیفکٹ
  • آسان ایڈیٹنگ و پبلشنگ سسٹم
  • 3 ایڈیٹر آئی۔ڈی۔
  • 10 کیٹیگری

رجسٹریشن کے لیے شرائط
سب ڈومین (ہمارے ڈومین نیم) کے ساتھ رجسٹریشن کرانے پر 1100/سالانہ ادا کرنا ہوگا۔
رجسٹریشن ایک سال کے لیے ہوگا۔
رجسٹریشن مدت کے اختتام پر تجدید کرانی ہوگی جس کے لیے مکمل رقم دینی ہوگی۔
رجسٹریشن مدت کے اختتام کے بعد فقط ایک ہفتہ کی مہلت ہوگی، اس کے بعد آپ کی خدمات موقوف کردی جائے گی۔
سب ڈومین کے ساتھ رجسٹریشن کی صورت میں آپ کو ہمیں یقین دلانا ہوگا کہ کسی دوسری ویب سائٹ پر اپلوڈ مواد آپ پبلش نہیں کریں گے، چاہے وہ آپ کی اپنی فیس بک اکاؤنٹ سے ہی کاپی پیسٹ نہ ہو۔
سب ڈومین کے ساتھ رجسٹریشن میں گوگل ایڈسینس سے اپروول ملنے کے بعد آمدنی کا کل 75 فی صد رقم آپ کو دیا جائے گا۔

رجسٹریشن(ویب سائٹ بنوانے سے پہلے) ہمارے قواعد و ضوابط ضرور پڑھیں!

ذیل میں ڈیمو ویب سائٹ ملاحظہ کریں!

1st Demo

2nd Demo

3rd Demo

مدارس و تنظیم اسپیشل فقط ₹2100 میں

اہل مدارس، تحریک و تنظیم کے لیے خاص آفر
آج ہی ویب سائٹ رجسٹریشن کرائیں اوراپنے مدرسہ،تحریک وتنظیم کو ڈیجیٹل بنائیں

  • فقط 2100/ میں من چاہے ڈومین نیم کے ساتھ (مثلاً:tahreek.com)
  • آپ کا من چاہا ڈومین نیم
  • اپلوڈنگ اسٹوریج: 15 جی۔بی۔
  • ایس۔ایس۔ایل۔ سرٹیفیکٹ
  • آسان ایڈیٹنگ و پبلشنگ سسٹم
  • ایک سال فری مینٹننس وارنٹی
  • 5 ایڈیٹر آئی۔ڈی۔
  • 15کیٹیگری

رجسٹریشن کے لیے شرائط
رجسٹریشن ایک سال کے لیے ہوگا۔
رجسٹریشن مدت کے اختتام پر تجدید کرانی ہوگی جس کے لیے مکمل رقم دینی ہوگی۔
رجسٹریشن مدت کے اختتام کے بعد فقط ایک ہفتہ کی مہلت ہوگی، اس کے بعد آپ کی خدمات موقوف کردی جائے گی۔
من چاہے ڈومین نیم کے ساتھ رجسٹریشن پر 2100/سالانہ ادا کرنا ہوگا۔
گوگل ایڈسینس سے اپروول ملنے کے بعد آمدنی کا 50 فی صد آپ کو دیا جائے گا۔
ایڈسینس سے ملنے والی رقم کی ادائیگی اسی وقت ہوگی جب مجموعی رقم 100 ڈالر ہوجائے۔

رجسٹریشن(ویب سائٹ بنوانے سے پہلے) ہمارے قواعد و ضوابط ضرور پڑھیں!

اللہ پاک میری منی کوصحیح کردو،،از :- آصف جمیل امجدی

آج (29/جنوری 2022؁ء)نماز عشاء کی ادائیگی کے لیے ہر دن کی طرح گنے چنے چند لوگ آۓ ہوۓ تھے(جیسا کہ بیشتر جگہوں کا حال ہے) جنہیں باسانی انگلیوں کے انامل پر گنا جا سکتا تھا۔ انہی نمازیوں کے ساتھ ایک ننھا بچہ بھی آیا ہوا تھا اس ننھی سی جان کے چہرے پر جہاں معصومیت نے غلاف ڈال رکھا تھا، وہیں کچھ سچی نیت سے کر گزرنے کا جذبۂ شوق بھی خوب عیاں تھا۔ پہلے تو بچے نے مسجد میں اپنی طبیعت بھر خوب تفریح کی۔ پھر یکلخت میرے قریب آ کر مسکراتے ہوۓ کہتا ہے “حافظ جی میں بھی نماز پڑھوں گا” ابھی میں کچھ کہہ بھی نہیں پایا تھا کہ بچے نے جلدی سے ہاتھ ہلاتے ہوۓ کہا کہ “مجھے تو کچھ آتا بھی نہیں، میں اب کل پڑھوں گا اپنی امی سے پوچھ کر آؤں گا تب۔ اچھا جی! (آواز بڑی پیاری لگ رہی تھی صاحبزادے کی)۔ میں نے کہا بیٹا آۓ ہو تو میرے ساتھ پڑھ لو۔ حافظ جی کہا نا کہ مجھے کچھ نہیں آتا(شاید صاحبزادے کو میرے اصرار کرنے پر بہت جلال آ گیا تھا)میں نے کہا ” اچھا جیسے میں پڑھ رہا ہوں ویسے تو آپ پڑھ ہی سکتے ہو نا؟”۔ جی! ۔۔۔۔۔۔۔ میں نیت باندھ کر پڑھنے لگا۔ بچہ میری نقل کرتا ہوا اپنی نماز مکمل کرلی۔ میں دعا مانگنے لگا تو بچے کی دعا سن کر مجھے بڑا تعجب ہوا۔ وہ دھیمی دھیمی آواز میں اپنے رب سے کہہ رہا تھا۔ “اللہ پاک میری منی کوصحیح کردو”۔ بچہ بڑی لگن اور معصومیت سے اس دعا کو کئے جا رہا تھا۔ میں اس بچے کی دعا میں آہستہ آہستہ آمین کہتا ہوا شامل ہوگیا۔ جب بچے کی دعا ختم ہوئی۔ تو میں نے پوچھا منی کون ہے۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟؟بیٹا۔۔۔۔!!!! حافظ جی وہ میری بہن ہے ، وہ نانی کے یہاں ہے۔ میرے ابو خوب زیادہ پیسہ لائیں گے تو اپنی منی کی دوا لینے جاؤں گا ۔ میں بھی نانی کے یہاں جاؤں گا ۔ بچے نے جب اپنی بات ختم کی۔ تو میں نے پوچھا بیٹا منی کو کیا ہوا۔۔۔۔۔۔؟؟؟؟ حافظ جی بیمار ہے منی میری، آپ دعا کرو نا حافظ جی میری منی کے لیے۔(آواز غم سے بہت نڈھال لگ رہی تھی، شاید منی کافی دن سے بیمار تھی) ہاں بیٹا دعا کروں گا ان شاءاللہ۔ پھر آگے ہمت نہ پڑی کہ بچے سے غم کی داستاں کچھ اور سنوں۔ یہ آواز اب بھی میرے کان میں گونج رہی ہے اللہ پاک میری منی کوصحیح کردو” بچے کی عمر تین سے چار سال کے آس پاس رہی ہوگی۔ اور اس کی چھوٹی بیمار بہن جسے بچہ محبت سے منی کہہ کر اپنے رب سے شفا کی بھیک مانگ رہا تھا، اس کی عمر تقریبا ڈیڑھ سے دو سال ہوگی۔(یااللہ اس بچے کی منی کو شفاء کاملہ و عاجلہ عطا فرما۔ آمین)

شریک غم

آصف جمیل امجدی