WebHutt

Designing Your Digital Dreams.

نعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔از: سید خادم رسول عینی

نعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔از: سید خادم رسول عینی

ان کے‌ بن لاحل ہمارا مسءلہ ہونے کو تھا
بزم ایمان و یقیں سے خارجہ ہونے کو تھا

سمت احسن دے گئی ہے رہنمائی شاہ کی
زندگی میں پست میرا حوصلہ ہونے کو تھا

کعبہ والوں کو دیا تھا راستہ اک معتدل
مکے میں جب اختلاف و تفرقہ ہونے کو تھا

یا رسول اللہ کہا جب، کام اپنا بن گیا
ورنہ میری زندگی میں سانحہ ہونے کو تھا

دی ہے تعلیم مساوات آپ نے ، ورنہ یہاں
درمیان ابن آدم تفرقہ ہونے کو تھا

آپ نے زندہ کیا اسلام کے اوصاف کو
پاش پاش اللہ کا جب ضابطہ ہونے کو تھا

آبرو میری بچائی حشر میں سرکار نے
ہوتی رسوائی مری اور مضحکہ ہونے کو تھا

شاہ نے انسانیت کو دے دیا آب بقا
ورنہ دنیا میں بتا کس کا بھلا ہونے کو تھا

فلسفہ توحید کا دےکر بچایا دہر کو
ورنہ اک پتھر تھا بے جاں ، دیوتا ہونے کو تھا

بھیجا پیغمبر کو رب دوجہاں نے دہر میں
جب کبھی ماحول دنیا کا برا ہونے کو تھا

ہوگئے الطف مرے لمحات ان کے ذکر سے
زیست کا ہر لمحہ ورنہ بے مزہ ہونے کو تھا

نعت نے تقدیس احسن دی ہے میری زیست کو
فسق سے لبریز میرا مشغلہ ہونے کو تھا

عینی تکمیل دعا ان کے وسیلے سے ہوئی
ورنہ رد میری زباں کا مدعا ہونے کو تھا
۔۔۔۔
از: سید خادم رسول عینی

صارف

Website:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *