جانشین مفتی اعظم راجستھان حضرت مفتی شیر خان صاحب رضوی نے خصوصی خطاب کیا
حسب سابق اس سال بھی دارالعلوم فیضان تاج ویسا سر باڑمیر کے وسیع میدان میں 28 ربیع الآخر 1444 ہجری مطابق 24 نومبر 2022 عیسوی بروز جمعرات انتہائی عقیدت واحترام اور شان وشوکت کے ساتھ “جلسۂ غوث اعظم دستگیر” کا انعقاد کیا گیا-
جلسہ کی شروعات حضرت مولانا جان محمد انواری کے ذریعہ تلاوت کلام اللہ سے کی گئی،بعدہ مغربی راجستھان کی عظیم وممتاز اور علاقۂ تھارکی مرکزی دینی درسگاہ “دارالعلوم انوارمصطفیٰ سہلاؤ شریف” و دارالعلوم گلزار غوثیہ لکڑاسر اور دارالعلوم فیضان تاج ویساسر کے ہونہار طلبہ نے اپنا دینی ومذہبی پروگرام نعت ومنقبت اور اصلاحی تقاریر پر مشتمل پیش کیا،جسے علماء وعوام نے خوب پسند کیا اور داد ودہش سے نواز کر طلبہ کی خوب خوب حوصلہ افزائی کی-
بعدہ باضابطہ افتتاحی مختصر مگر جامع خطاب حضرت مولانا کمال الدین صاحب غوثوی نے “اصلاح معاشرہ اور دینی وعصری تعلیم کی ضرورت واہمیت” کے عنوان پر کیا- پھر واصف شاہ ہدیٰ بلبل باغ مدینہ حضرت قاری محمد جاوید صاحب سکندری انواری برکاتی نے نعت و منقبت کے حسین نغمے پیش کرکے لوگوں پر وجدانی کیفیت طاری کردی،اور لوگ قاری صاحب کی مسحورکن آواز اور بہترین انداز وچنندہ اشعار کے پڑھنے سے خوب محظوظ ہوئے-
آخر میں خصوصی خطاب جانشین حضور مفتی اعظم راجستھان شیر ہندوستان حضرت مفتی شیر محمد خان صاحب رضوی شیخ الحدیث دارالعلوم اسحاقیہ جودھپور نے کیا-
آپ نے اپنے خطاب کے دوران تقویٰ و پرہیز گاری اختیارکرنے، فضول خرچی سے بچنے،آپسی الفت ومحبت اور دینی وعصری تعلیم کے حصول پر زور دیا اور لوگوں کو اپنے بچوں کی صحیح تعلیم وتربیت پر خصوصی دھیان دینے کی تاکید کی،آپ نے اپنے خطاب کے دوران جیلانی جماعت ہند کے چیف خلیفہ حضرت مولانا سخی محمد صاحب قادری کے سفر حرمین شریفین سے واپس لوٹنے پر ان کو مبارکباد دینے کےساتھ دعائیہ کلمات سے بھی نوازا- نظامت کے فرائض مشترکہ طور پر یکے بعد دیگرے ماہر فن نظامت حضرت مولانا محمد حسین صاحب قادری انواری سہلاؤشریف وحضرت مولانا شمار علی قادری انواری مدرسہ جامعہ مجددیہ فضل معصومیہ جانپالیہ باڑمیر نے بحسن وخوبی انجام دیا-
اس جلسہ میں خصوصیت کے ساتھ یہ حضرات شریک ہوئے- حضور تاج العلماء حضرت علامہ مولانا الحاج تاج الدین احمد صاحب سہروری مہتمم و شیخ الحدیث دارالعلوم فیض غوثیہ کھارچی،حضرت سید بھورے شاہ بخاری ناظم اعلیٰ دارالعلوم گلزارغوثیہ لکڑاسر،
شہزادۂ مفتی تھر حضرت مولانا عبدالمصطفیٰ صاحب نعیمی سربراہ اعلیٰ دارالعلوم انوار غوثیہ سیڑوا، سید میر محمد شاہ ارٹی، ادیب شہیر حضرت مولانامحمدشمیم احمدنوری مصباحی،حضرت مولانا ولی محمد صاحب غوثوی،حضرت مولاناعلی حسن صاحب قادری اشفاقی،حضرت مولانا محمدیوسف صاحب قادری، حضرت مولانا حاجی محمد اسحاق صاحب، مولانا نواز علی،مولانا خالد رضا انواری، مولانا جمال الدین انواری وغیرہم-
صلوٰة وسلام اور حضور جانشین مفتی اعظم راجستھان شیر ہندوستان مفتی شیر محمد خان صاحب رضوی کی دعا پر یہ جلسہ اختتام پزیر ہوا-
Leave a Reply