WebHutt

Designing Your Digital Dreams.

Archives September 2022

نعتِ پاکِ نبیﷺ نتیجہء فکر.. محمد شکیل قادری بلرام پوری

مرتبہ اس کا بہت اونچا ہوا
جو غلامِ سیدِ والا ہوا

حمدِ رب مدحِ شہِ کونین سے
“رشکِ جنت میرا کاشانہ ہوا”

“لن ترانی” کی صدا بہرِ کلیم
آپ کا قربِ دنیٰ جانا ہوا

ہیں حریمِ قلب میں وہ اس لیے
نور سے معمور یہ سینہ ہوا

لے کے زنبیلِ طلب در کا ترے
تاجور بھی یا نبی منگتا ہوا

قلزمِ عشقِ شہِ ابرار میں
ان کا ہر میخوار ہے ڈوبا ہوا

ہے ترا آدم سے پہلے کا وجود
بعدِ عیسٰی بس ترا آنا ہوا

حضرتِ اصغر کا تیور دیکھ کر
ہر یزیدی اب بھی ہے سہما ہوا

مجھ شکیلِ ناتواں کے قلب پر
نام ہے سرکار کا لکھا ہوا

نتیجہء فکر.. محمد شکیل قادری بلرام پوری

منقبت اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی علیہ الرحمہ… از قلم فیض العارفین نوری علیمی شراوستی یوپی

کشت سخن
کا ۳۲۲ واں طرحی مشاعرہ

مصرع طرح:
بڑی قیمتی ہے محبت رضا کی
◇◇◇~~◇◇◇~~◇◇◇

پنپتی ہے جس دل میں الفت رضا کی
ہے کھلتی اسی پر حقیقت رضا کی

تبحر پہ ان کے زمانہ ہے حیراں
مسلم ہے علمی بصیرت رضا کی

حفاطت سےدل کی تجوری میں رکھنا
“بہت قیمتی ہے محبت رضا کی”

ہے نورِ معارف سے پر اس کا سینہ
میسر ہوئی جس کو صحبت رضا کی

فقیہانِ عالم کی نظریں ہیں ان پر
ہے اِس شان والی فقاہت رضا کی

وہ علمِ شریعت ہو یا علم دنیا
ہےدونوں پہ یکساں حکومت رضاکی

ہے سرمایۂ نیک نامی اے نوری!
محبت رضا کی عقیدت رضا کی
☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆☆
رشحات قلم
محمد فیض العارفین نوری علیمی شراوستی یوپی

۱۵ / صفر المظفر ۱۴۴۴ ہجری
۱۳/ ستمبر ۲۰۲۲ عیسوی

بروز: منگل

मदरसा अहले सुन्नत फैज़े सरवरी आसाड़ी सिंधियान में हज़रत मखदूम नूह सरवर (अ़लैहिर्रहमा) की याद में जल्सा-ए-सरवरी का आयोजन किया गया।

रिपोर्ट: निहालुद्दीन अनवारी
खादिम: मदरसा अहले सुन्नत फैज़े सरवरी आसाड़ी सिंधियान, तहसील: गडरा रोड, ज़िला: बाड़़मेर [राजस्थान]

21 सफर 1444 हिजरी/ 19 सितंबर 2022 ईस्वी [सोमवार] को दारुल उ़़लूम अनवारे मुस्तफा सेहलाऊ शरीफ की तअ़लीमी शाख मदरसा अहले सुन्नत फैज़े सरवरी आसाड़ी सिंधियान तहसील गडरा रोड, ज़िला बाड़़मेर में सभी मुसलमानाने अहले सुन्नत विशेष रूप से सरवरी जमाअ़त की तरफ से हज़रत शाह लुत्फुल्लाह अल मअ़रूफ मखदूम नूह सरवर हालाई अ़लैहिर्रहमा की याद में “जल्सा-ए- सरवरी” नामक सम्मेलन आयोजित किया गया।

जल्से की शुरुआ़त पवित्र कुरान के पाठ [तिलावत] के साथ हुई।

बादहु दारुल उ़़लूम अनवारे मुस्तफा सेहलाऊ शरीफ और उसकी शैक्षिक शाखा मदरसा अहले सुन्नत फैज़े सरवरी के कुछ प्रतिभाशाली [होनहार] छात्रों ने नअ़त व ग़ज़ल [सिंधी नअ़त व मन्कब़त] और भाषणों से युक्त [तक़ीर पर मुश्तमिल] अपने धार्मिक [दीनी व मज़हबी] और इस्लाही कार्यक्रम प्रस्तुत किए, जिसे लोगों ने खूब पसंद किया। और बच्चो की प्रशंसा करने के साथ इन्आ़म व इकराम से सम्मानित कर के बच्चों को प्रोत्साहित किया-

हज़रत हाफिज़ व क़ारी मोहम्मद एहसान साहब अशफाक़ी सरवरी जैसलमेरी ने उद्घाटन भाषण [इफ्तिताही खिताब] किया।,फिर विशेष उपदेशक [खुसूसी खतीब] आ़लिमे बा अ़मल हज़रत अ़ल्लामा व मौलाना अल्हाज अ़ब्दुल ग़फूर साहब अशफाक़ी सरवरी खतीब व इमाम जामा मस्जिद सुमेरपुर, पाली मारवाड़ और खतीबे हर दिल अ़जी़ज़ हज़रत मौलाना जमालुद्दीन साहब क़ादरी अनवारी नाएब सदर दारुल उ़़लूम अनवारे मुस्तफा सेहलाऊ शरीफ ने यके बाद दीगरे हज़रत मखदूम नूंह सरवर हालाई अ़लैहिर्रहमा के पवित्र जीवन और समाज सुधार के विभिन्न पहलुओं पर एक उत्कृष्ट भाषण दिया।

विशेष नअ़त व मन्क़बत ख्वानी वासिफे शाहे हुदा हज़रत मौलाना क़ारी मोहम्मद जावेद साहब सिकंदरी अनवारी मुदर्रिस दारुल उ़़लूम क़दरिया अनवारे शाहे जीलाँ डेरासर और प्रसिद्ध सना ख्वाने मुस्तफा हज़रत हाफिज़ व क़ारी अ़ताउर्रहमान साहब क़ादरी अनवारी जोधपुर की हुई –

अंत में, पीरे तरीक़त नूरुल उ़लमा हज़रत अ़ल्लामा अल्हाज सय्यद नूरुल्लाह शाह बुखारी, शैखुल हदीष व नाज़िमे आला दारुल उ़़लूम अनवारे मुस्तफा सेहलाऊ शरीफ ने अपने नासिहाना खिताब [संबोधन] से नवाज़ा।

आप ने अपने संबोधन के दौरान लोगों से पवित्र शरीअ़त का पूरी तरह से पालन करने, नेक कार्य करने, विभिन्न क्षेत्रों में प्रचलित कुछ ग़लत व ग़र शरई और बे बुनियाद रीति रिवाज से परहेज करने का आग्रह किया, शैतानी वसवसों से बचने और पांचों वक़्त जमाअ़त के साथ नमाज़ अदा करने, रमजान के महीने में हर संभव रोज़ा रखने,और अगर अल्लाह तआ़ला ने माल व दौलत से नवाज़ा है तो हज और ज़कात अदा करने पर ज़ोर दिया। अंत में धार्मिक सभाओं के उद्देश्यों पर प्रकाश डालते हुए आप ने कहा कि बुज़ुर्गों के नाम पर जल्से आयोजित करने का मुख्य उद्देश्य आप लोगें तक दीनी पैग़ाम पहुंचाना । और नेक कामों का संदेश देना है,इस लिए हम सभी लोगों को बुजुर्गों व औलिया-ए- किराम के धन्य जीवन को पढ़ कर और अपने विद्वानों [उ़ल्मा-ए-किराम] से सुनकर अपने जीवन को उनके जीवन की तरह जीने की कोशिश करनी चाहिए।जिस बुजुर्ग के नाम से हम और आप यह जल्सा कर रहे हैं, अगर वह एक तरफ अल्लाह के वली [सूफी संत] थे, तो दूसरी तरफ वे एक धार्मिक विद्वान [बड़े अ़ालिमे दीन]भी थे,आप ने फारसी में क़ुरआन शरीफ का अनुवाद किया,यह आप की बहुत बड़ी दीनी खिदमत है।

आप के संबोधन से पहले हज़रत मौलाना मोहम्मद यूसुफ साहब क़ादरी ने सिंधी भाषा में कुछ श्लोक [सिंधी ग़जल]पढ़े-

सलात व सलाम, इज्तिमाई फातिहा ख्वानी और क़िबला नूरुल उ़़ल्मा हज़रत अ़ल्लामा पीर सय्यद नूरुल्लाह शाह बुखारी की दुआ़ के साथ यह जल्सा समापन हुआ।

इस जल्से में इन सज्जनों ने विशेष रूप से भाग लिया-

★ हज़रत मौलाना मोहम्मद शमीम अहमद साहब नूरी मिस्बाही, ★हज़रत मौलाना बाक़िर हुसैन साहब क़ादरी बाराकती अनवारी, दारुल उ़लूम अनवारे मुस्तफा,★ हज़रत मौलाना अ़ताउर्रहमान साहब क़ादरी अनवारी, नाज़िमे आला: मदरसा अनवारे क़ादरिया फैज़े जीलानी मेकरनवाला, ★हज़रत क़ारी मोहम्मद याक़ूब साहब नाज़िमे आला: मदरसा फैज़े पागारा रोज़े ढणी,ऊटल, बरियाड़ा, ★हज़रत मौलाना क़ारी मोहम्मद क़ासिम साहब क़ादरी इमाम मस्जिद: आगासड़ी, ★मौलाना मोहम्मद हमज़ा साहब क़ादरी अनवारी सोलंकिया, ★मौलाना अ़ब्दुल मुत्तलिब साहब अनवारी, ★मौलाना अ़ब्दुर्रऊफ अनवारी, ★सरपंच मौलाना फतेह मोहम्मद साहब अनवारी आसाड़ी, ★क़ारी अरबाब अ़ली साहब अनवारी, ★मौलाना मोहम्मद उ़़र्स सिकंदरी अनवारी, ★खलीफा मोहम्मद बख्श साहब सरवरी खादिमे खास: दरगाह हज़रत अबन शाह, पीर की जाल, सांचोर, ★जनाब मिश्री जुनेजा संस्थापक: सरवरी युवा फाउंडेशन & एजुकेशन ट्रस्ट, ★जनाब मठार फक़ीर खलीफा सरवरी जमाअ़त, ★जनाब जमाल फक़ीर साहब आगासड़ी आदि।

مدرسہ اہل سنت فیض سروری آساڑی سندھیان میں حضرت نوح سرور علیہ الرحمہ کی یاد میں جلسۂ سروری کا انعقادکیا گیا… رپورٹ:نہال الدین انواری خادم:مدرسہ اہلسنت فیض سروری آساڑی سندھیان،تحصیل: گڈرا روڈ،ضلع:باڑمیر [راجستھان]

21 صفر 1444 ھ مطابق 19 ستمبر 2022 عیسوی بروز دوشنبہ دارالعلوم انوارمصطفیٰ سہلاؤشریف کی تعلیمی شاخ مدرسہ اہلسنت فیض سروری آساڑی سندھیان تحصیل گڈراروڈ،ضلع باڑمیر میں جملہ مسلمانان اہلسنت بالخصوص سروری جماعت کی طرف سے قطب زماں حضرت شاہ لطف اللہ المعروف حضرت مخدوم نوح سرور ہالائی علیہ الرحمہ کی یاد میں ایک عظیم الشان اصلاحی کانفرنس بنام “جلسۂ سروری” کا انعقاد کیا گیا-
جلسہ کی شروعات تلاوت کلام ربانی سے کی گئی-
بعدہ دارالعلوم انوارمصطفیٰ سہلاؤشریف اور اس کی تعلیمی شاخ مدرسہ اہلسنت فیض سروری کے کچھ ہونہار طلبہ نے نعت وغزل [سندھی نعت منقبت] اور تقاریر پر مشتمل اپنا دینی ومذہبی پروگرام پیش کیا،جسے لوگوں نے خوب پسندکیا اور بچوں کو داد ودہش وانعام واکرام سے نوازکر بچوں کی حوصلہ افزائی کی-
افتتاحی خطاب حضرت حافظ وقاری محمداحسان صاحب اشفاقی سروری جیسلیمری نے کیا،بعدہ خطیب خصوصی عالم باعمل حضرت علامہ ومولانا عبدالغفور صاحب اشفاقی سروری خطیب وامام جامع مسجد سُمیرپور،پالی مارواڑ وخطیب ہر دل عزیز حضرت مولاناجمال الدین صاحب قادری انواری نائب صدر دارالعلوم انوارمصطفیٰ سہلاؤشریف نے یکے بعد دیگریے حضرت مخدوم نوح سرور علیہ الرحمہ کی حیات بارزہ کے مختلف گوشوں اور اصلاح معاشرہ میں اولیائےکرام کے عنوان پر عمدہ خطاب کیا-
خصوصی نعت و منقبت خوانی کاشرف واصف شاہ ہدیٰ حضرت مولاناقاری محمدجاوید صاحب سکندری انواری مدرس دارالعلوم قادریہ انوار شاہ جیلاں دیراسر ومعروف ثناخوان مصطفیٰ حضرت حافظ وقاری عطاؤالرحمٰن صاحب قادری انواری جودھپور نے حاصل کیا-
آخر میں صدارتی خطاب سرپرست اجلاس پیرطریقت رہبر راہ شریعت نورالعلماء حضرت علامہ الحاج سید نوراللہ شاہ بخاری مدظلہ العالی شیخ الحدیث و ناظم اعلیٰ دارالعلوم انوارمصطفیٰ سہلاؤشریف نے کیا-
آپ نے اپنے خطاب کے دوران لوگوں کو شریعت مطہرہ پر مکمل طور پر عمل پیرا ہونے اور منہیات شرعیہ سے گریزاں ہونے کی تاکید وتلقین کرتے ہوئے علاقہ میں مروجہ کچھ غیرشرعی مراسم سے لوگوں کو بچنے کی سخت تاکیدکرنے کے ساتھ شیطانی وسوسوں سے بچنے اور نمازپنجگانہ باجماعت اداکرنے،صاحب استطاعت ہونے پر حج وزکوٰة کی ادائیگی اور ماہ رمضان المبارک کے روزے رکھنے کی بھی تاکیدکی-آخر میں دینی جلسوں کے مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ بزرگان دین کے ناموں پر مجلسوں کے انعقاد کا مقصد اصلی یہی ہے کہ آپ تک دینی وشرعی پیغام پہنچایاجائے،اور ہم سبھی لوگوں کو چاہییے کہ بزرگان دین کی مبارک زندگیوں کو پڑھ اور اپنے علمائےکرام سے سن کر انہیں کی زندگیوں کی طرح اپنی زندگی گذارنے کی کوشش کریں،آپ نے اپنے خطاب کو جاری رکھتے ہوئے فرمایا کہ شریعت اسلامیہ پر صحیح معنوں میں عمل پیرا ہونا اور اس پر استقامت ہی اصل ولایت کا معیار ہے، اور اگر کوئی کیسا ہی کرشمہ کیوں نہ دکھائے،اور کتنے ہی محیرالعقول اعمال اپنے آپ سے صادر کرے مگر اس کے اعمال اگر شریعت اسلامیہ کے خلاف ہوں تو وہ ولی توکجا صحیح معنوں میں مسلمان بھی نہیں ہو سکتا،اس لیے کہ ولایت کے لیے عالم شریعت بھی ہوناضروری ہے،ہم اور آپ جس بزرگ کے نام سے یہ جلسہ کررہے ہیں وہ اگر ایک طرف اللّٰہ کے مقدس ولی تھے تو دوسری طرف وہ عالم ربانی بھی تھے، آپ نے اپنی زندگی میں دینی خدمات کے ساتھ قرآن مقدس کا فارسی میں ترجمہ کیا ہے،آپ کی اس اور اس طرح کی دیگر خدمات جلیلہ کی وجہ سے رہتی دنیا تک آپ کانام باقی رہےگا-
آپ کےخطاب سےقبل حضرت مولانامحمدیوسف صاحب قادری نے سندھی زبان میں کچھ اشعار گنگنائے-
صلوٰة وسلام،اجتماعی فاتحہ خوانی اور قبلہ نورالعلماء حضرت علامہ پیر سید نوراللہ شاہ بخاری کی دعا پر یہ جلسہ اختتام پزیر ہوا-
اس جلسہ میں خصوصیت کےساتھ یہ حضرات شریک ہوئے-
ادیب شہیر حضرت مولانامحمدشمیم احمدصاحب نوری مصباحی،حضرت مولانا باقرحسین صاحب قادری برکاتی انواری دارالعلوم انوارمصطفیٰ،حضرت مولانا عطاؤالرحمٰن صاحب قادری انواری ناظم اعلیٰ مدرسہ انوارقادریہ فیض جیلانی میکرن والا،حضرت قاری محمدیعقوب صاحب ناظم اعلیٰ مدرسہ مدرسہ فیض پاگارا روضے دھنی،بریاڑا، حضرت مولانا محمد قاسم صاحب قادری خطیب وامام جامع مسجد آگاسڑی،مولانا محمد حمزہ صاحب قادری انواری سولنکیا، مولاناعبدالمطلب صاحب انواری، مولاناعبدالرؤف انواری،سرپنچ مولانافتح محمد صاحب انواری،قاری ارباب علی صاحب انواری،مولانا محمد عرس سکندری انواری،خلیفہ محمدبخش صاحب سروری خادم خاص درگاہ عبن شاہ پیرکی جال،سانچور،جناب مصری جنیجا بانی سروری یوا فاؤنڈیشن اینڈ ایجوکیشن ٹرسٹ، جناب مٹھار فقیر خلیفہ سروری جماعت،جناب جمال فقیر صاحب آگاسڑی وغیرہم-

سرکار اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ کی نعت گوٸی پر مختلف دانشواران کے خیالات۔آصف جمیل امجدی [گونڈوی] نمائندہ روزنامہ شانِ سدھارتھ

اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ نے روایتی خیالات و انداز بیان سے قطعِ نظر کرتے ہوۓ نعت کے میدان میں ایک نئی راہ نکالی اور اپنی تخیل کی ندرت اور اپنے بیان کی لطافت سے نعت کو جواب تک ایک مذہبی موضوع تھا ، ایک پروقار واہم صنف سخن بنا دیا ۔ ان کی نعت اپنے انفرادیت کی بنا پر اردوادب کا ایک مستقل سرمایہ بن گئی۔

پروفیسر محمد طاہر فاروقی ( صدرشعبۂ اردو پشاور یونیورسٹی ) کی راۓ ہے:
”اعلی حضرت عشق رسول میں ڈوبے ہوۓ تھے اور وہی جذبہ ان کی نعت گوئی کی سب سے نمایاں خصوصیت ہے ۔اس لیے ان کے اشعار میں ”از دل خیزد بردل ریزد“ کا صحیح عکس نظر آ تا ہے۔“

مشہور محقق کالی داس گپتا رضا کہتے ہیں:
” اسلامی دنیا میں ان کے مقام بلند سے قطع نظر ان کی شاعری بھی اس درجہ کی ہے کہ انہیں انیسویں صدی کے اساتذہ میں برابر کا مقام دیا جاۓ۔۔۔۔۔۔۔۔ان کے کلام سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کے کامل صاحب فن اور مسلم الثبوت شاعر ہونے میں شبہ نہیں اور ان کی نعقیہ غزلیں تو مجتہدانہ درجہ رکھتی ہیں“

پروفیسر مجید اللہ قادری رقم طراز ہیں:
”امام احمد رضا محدث بریلوی قدس سرہٗ فقیہ اعظم ہونے کے ساتھ ساتھ بحیثیت شاعر بالکل منفرد مقام کے مالک ہیں۔“

پروفیسر خلیل الرحمن اعظمی کا خیال ہے
” امام احمد رضا محدث بریلوی کے کلام میں والہانہ سرشاری سپردگی اور سوز و گداز کی جو کیفیت ملتی ہے وہ اردو کے نعت گو شعرا میں اپنی مثال آپ ہے، وہ ہر ایک اعتبار سے بلند مرتبہ شاعر ہیں۔“

ڈاکٹر سراج احمد بستوی کی راۓ میں:
” حضرت امام احمد رضا محدث بریلوی نے نعت کے فن میں عشق رسول کی سچی تڑپ اور کسک پیدا کر کے اس فن کو سرحد کمال سے آگے کا سفر کرادیا۔“

ڈاکٹر فرمان فتح پوری کے خیال میں:
”ان کی شاعری کا محور حضورﷺ کی زندگی وسیرت تھی۔ مولانا صاحب شریعت بھی تھے اور صاحب طریقت بھی ۔ صرف نعت وسلام ومنقبت کہتے تھے اور بڑی دردمندی و دل سوزی کے ساتھ کہتے تھے۔“

سرکار اعلیٰ حضرت ایک شریف ، دیندار اور پڑھے لکھے خاندان کے چشم و چراغ تھے ۔ فطرت میں نیکی ، زہد وتقوی اور پاکیزگی جیسی خوبیاں رچی بسی تھیں۔ دل عشق رسول ﷺ سے سرشار اور ذہن و دماغ یادِ رسول سے معطر تھا ۔
لہذا ان کے قلم سے نکلا ہوا ہر شعر کیف و مستی اورسوز و گداز میں ڈوبا ہوا ہے۔

مدرسہ اہلسنت عطائے غوثیہ کولیانہ میں حضرت غوث بہاؤالحق زکریا ملتانی کا 783 واں عرس غوثیہ منایا گیا… رپورٹ:محمدشبیر قادری انواری خادم:مدرسہ اہلسنت عطائےغوثیہ متصل جامع مسجد کولیانہ تحصیل: سیڑوا،ضلع:باڑمیر (راجستھان)

حسب سابق امسال بھی غلامان بہاؤالدین زکریا ملتانی کمیٹی وغوثیہ جماعت کولیانہ کی طرف سے مدرسہ اہلسنت عطائے غوثیہ کولیانہ میں 20 صفرالمظفر 1444 ھ مطابق 18 ستمبر 2022 عیسوی بروز اتوار [دوشنبہ کی رات] انتہائی عظیم الشان پیمانہ پر جلسۂ غوثیت کا اہتمام عقیدت واحترام کے ساتھ کیا گیا-
جلسہ کی شروعات مولوی محمدمشرف متعلم دارالعلوم انوارمصطفیٰ کے ذریعہ تلاوت کلام پاک سے کی گئی،بعدہ دارالعلوم انوارمصطفیٰ سہلاؤشریف ومدرسہ اہلسنت عطائے غوثیہ کولیانہ کے ہونہار طلبہ نے نعت وغزل [سندھی نعت ومنقبت] اور تقاریر پر مشتمل دینی ومذہبی ہروگرام پیش کیا-
پھر افتتاحی خطاب مولانا محمد اکبر سہروردی نے عظمت اولیائے کرام کے عنوان پر کیا،بعدہ یکے بعد دیگرے خطیب ہر دل عزیز حضرت مولانا جمال الدین صاحب قادری انواری نائب صدردارالعلوم انوارمصطفیٰ سہلاؤشریف وشہزادۂ مفتئ تھر حضرت مولاناعبدالمصطفیٰ صاحب نعیمی سہروردی ناظم اعلیٰ دارالعلوم انوار غوثیہ سیڑوا نے اولیائےکرام واصلاح معاشرہ سے متعلق بہترین خطاب کیا-
آخر میں خصوصی وصدارتی خطاب پیرطریقت رہبرراہ شریعت نورالعلماء حضرت علامہ الحاج سیدنوراللہ شاہ بخاری شیخ الحدیث وناظم اعلیٰ دارالعلوم انوارمصطفیٰ سہلاؤشریف نے عرس اولیائے کرام ودینی مجالس کی اصلیت اور ان کے مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے لوگوں کو بتایا کہ عرس اولیائے کرام کا اصل مقصد یہ ہے کہ ہم سبھی لوگ ان کی مبارک زندگیوں کو اپنی نظروں میں رکھتے ہوئے ان کے نقوش قدم پر چلیں اور انہون نے ہمیں جو پیغامات دییے ہیں ان پر عمل پیرا ہوں،ارکان اسلام بالخصوص نماز پنجگانہ کی پابندی کریں،اپنے دلوں میں خشیت الٰہی پیداکرنے کی کوشش کریں-آپ نے اپنے ناصحانہ خطاب کےدوران سرتاج الصوفیاء والشعراء حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی علیہ الرحمہ کے عارفانہ کلام کی ایسی دلنشیں انداز میں تشریح وتوضیح کی کہ لوگ خوب محظوظ ہوئے-
خصوصی نعت خوانی کاشرف مدّاح رسول واصف شاہ ہدیٰ حضرت مولانا قاری محمدجاویدسکندری انواری مدرس دارالعلوم قادریہ انوارشاہ جیلاں دیراسر نے حاصل کیا-جب کہ نظامت کے فرائض طلیق اللسان حضرت مولانامحمدحسین صاحب قادری مدرس دارالعلوم انوارمصطفیٰ وحضرت مولانا خالدرضاصاحب سہروردی انواری مدرس مدرسہ فیض غوثیہ تالسر نے مشترکہ طورپر بحسن وخوبی نبھایا-
صلوٰة وسلام اور نورالعلماء حضرت علامہ پیرسیدنوراللہ شاہ بخاری مدظلہ العالی کی دعا پر یہ جلسہ اختتام پزیر ہوا-
اس دینی ومذہبی پروگرام میں خصوصیت کے ساتھ یہ علمائے کرام شریک رہے-
حضرت مولانا محمدشمیم احمدنوری مصباحی ،حضرت مولاناباقرحسین صاحب قادری برکاتی انواری دارالعلوم انوارمصطفیٰ،حضرت مولاناعبداللطیف صاحب قادری، حضرت مولانا دوست محمد صاحب سہروردی انواری،حضرت مولانا محمدصدیق سہروردی،مولانا محمد حاکم صاحب انواری،مولانامحمدشمار انواری،مولانا کبیراحمد سہروردی، مولانا نیازمحمد انواری،مولانا محمد عمرالدین سہروردی،قاری ارباب علی قادری،مولانامحمدعرس سکندری انواری وغیرہم

سید خادم رسول عینی کا قلم۔۔۔۔۔۔۔۔از : رفعت کنیز، حیدر آباد۔۔۔۔۔۔۔۔

ادب کی دنیا میں بے شمار ادبا ہیں ،کوئ مضمون نگار، کوئ صحافی، کوئ کہانی لکھنے والے ،کوئ نعتیہ کلام کہنے والے۔ مشہور شعرا کے قلم سے دنیا کی حقیقت بیاں ہوتی ہے، ان کے قلم سے روشنی کی کرنیں پھیلنے لگتی ہیں ، ان کے قلم سے دنیا کے راز بیاں ہوتے ہیں، ایسے حالات بیاں ہوتے ہیں کہ حق خود بہ خود ظاہر ہوتا ہے اور جھوٹ کو مات ملتی ہے ۔قلم ہے ہی وہ طاقت ہے جو حقیقت کو بیاں کرتا ہے۔

  قلم کا وجود نہ ہوتا تو شاید تقدیریں بھی نہیں لکھی جاتیں۔ اک قلم ہی ہے جو ساری دنیا کا بوجھ اٹھاۓ ہوے ہے ،ورنہ کسی میں اتنی ہمّت نہیں کہ سچ کو ظاہر کرے ،کیونکہ ہم سب جانتے ہیں کبھی کبھی سچ بولنے کے لۓ زبان بھی ساتھ نہیں دیتی اور سچ بولنے سے کتراتی ہے ، لیکن قلم میں وہ طاقت ہے جو ساری دنیا کی تاریخ کو بیاں کرتا ہے ، یہ تاریخ کو بدل بھی سکتا ہے ۔

اسی قلم سے آج ایک حقیقت لکھ رہی ہوں اور وہ یہ ہے کہ اس قلم کا استعمال کر کے دور حاضر کے ایک مشہور و معروف شاعر “سید خادم رسول عینی” نے اپنے نعتیہ کلام ،اپنی غزلوں ،اپنی شاعری ،اپنے مضامین کے ذریعہ کئ لوگوں کے دلوں پر اپنے گہرے اثرات چھوڑے ہیں ۔عینی کے قلم سے عینی کی سوچ ظاہر ہوتی ہے۔ عینی پر اللہ ربّ العزّت کا بہت بڑا کرم ہے کہ اللہ تعالیٰ نے خادم رسول عینی کو قلم کے سنبھالنے کی طاقت دی ہے اور اس قلم سے اس حقیقت کو بیاں کرنے کی طاقت دی ہے جس کو بیاں کرنے کے لیے کسی زمانے میں نہ جانے کتنے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ عینی اپنے قلم سے ، خوبصورت الفاظ کے ذریعہ بہترین انداز میں اتنے پیارے کلام لکھتے ہیں جس میں ایمان افرز باتیں ، عظمت مصطفیٰ،خدا کی وحدانیت ، حالات حاضرہ نمایاں طور پر ظاہر ہوتے ہیں ۔ عینی کے کلاموں کو پوری توجہ کے ساتھ پڑھا اور سنا جاتا ہے ۔ عینی نے اپنے ہر کلام کو اک نءی فکر ، اک نءے انداز، اک نئ سوچ میں پیش کیا ہے۔ تمام چیزوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوے عینی نے بہت ہی شگفتگی کے ساتھ اپنے جذبات ، اپنی عقیدتوں،اور محبتوں کو ظاہر کیا ہے۔ عینی کے ہر کلام میں چاہے وہ غزل ہو، چاہے وہ نعت ہو، چاہے وہ نظم ہو عشق حقیقی کا اظہار ہوتا ہے۔ آپ کے ہر کلام میں تفکّرات کی جھلکیاں نظر اتی ہیں جو عشق محمد صلی اللہ علیہ وسلم میں ڈوب کر اور حالات حاظرہ سے متاثر ہو کر انہوں نے کہا ہے ۔

  عینی کے کلام عشق حقیقی یعنی نبی ﷺ کے عشق پر مبنی ہوتے ہیں۔ ایک کلام میں عینی یوں  بیان‌ کرتے ہیں:

آئی ہے مدینہء اقدس سے کیا تازہ ہوا سبحان اللہ
قربان ہو جاتی ہے خود اس پر ہی صبا سبحان اللہ

جس محبت کے عالم میں عینی نے یہ کلام کہا ہے اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ مدینے سے جو بھی فضا جس موڑ پر بھی چلنے لگے ہر دل کو خوشگوار کرتی ہے اور عاشق رسول ہی اس محبت کی فضا کو محسوس کرسکتے ہیں۔

اسی کلام کے ایک اور شعر میں انہوں نے کہا ہے :

پڑھتا ہوں جب نعت آقا جنّت سے مہک اجاتی ہے
کیا خوب ملی ہے خالق سے مجھ کو یہ جزا سبحان اللہ

آپ نے بلکل درست فرمایا کہ  جب نعت پاک پڑھی جاتی ہے تو ماحول میں وہ رنگینیاں پیدا ہو جاتی ہیں جو فضا میں گھل مل جاتی ہیں ، سماں خوبصورت اور مقدس  بن جاتا ہے،  ہر کوئ نعت سننے میں اتنا مشغول ہو جاتا ہے کہ نبیﷺ کی محبّت کا احساس، آپ کی  عقیدت کا جذبہ   ابھرنے لگتا ہے۔ لوگ نعت پاک کو سننے میں اتنے مصروف ہوجاتے ہیں کہ  جنّت کے نظاروں کا تصوّر کرنےلگتے ہیں اور جس کو بھی نعت پڑھنے اور لکھنے  کا شرف حاصل ہوتا ہے، 

اس پر اللہ کا بہت بڑا کرم ہوتا ہے ۔یوں سمجھیں کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ ایک خصوصی انعام ہے۔

خادم رسول عینی ایک اور نعت میں کہتے ہیں:

لایۓ تشریف جان امن واماں
اب کہاں ظلم کی رہائ ہے

عینی حالات حاظرہ کا جائزہ لیتے ہوے کہتے ہیں کہ اب اگر مومنوں کا کوئ سہارا ہے تو صرف سرور کائنات ﷺ ہی ہیں اور اپ ہی ہیں جو اس دنیا کو ظلم سے بچا سکتے ہیں اور نبیﷺ کی ہمیں ہر دور میں ضرورت ہے ۔

ایک اور شعر میں کہتے ہیں :

یا نبی کیجۓ کرم کی سحر
رات پھر زندگی میں آئی ہے

بے شک ساری دنیا تاریکیوں میں ڈوبی ہوئ ہے ، جس پر ظلم اپنا سایہ کیۓ ہوۓ ہے۔ صرف آپ ﷺ ہی اس اندھیرے کو دور کرسکتے ہیں کیونکہ آپ ﷺ کی آمد سے پہلے عرب میں شرک اور بد عملی پھیلے ہوءے تھے یعنی بتوں کو پوجا جاتا تھا اور ظلم حد سے زیادہ بڑھ گیا تھا ، آپ ﷺ کے آنے کے بعد بتوں کو توڑا گیا، بدعملی دور ہوگئ، ظلم مٹتا چلا گیا اور ظالم مجبور و معذور ہوگیا ، دشمن اسلام کمزور ہوگیا، ہر طرف امن وسکوں چھا گیا۔

عینی نے اپنی ایک غزل میں کہا ہے:

یہ کیسا ضابطہ ہے جرم ایک شخص کرے
لگے ہر ایک پہ الزام دیکھتے رہیۓ

خلوص اور محبّت کا گر رہے فقدان
تمام کام ہو ناکام دیکھتے رہیۓ

مقام عدل میں ہی جسم عدل کا عینی
ہوا ہے قتل سر عام دیکھتے رہیۓ

عینی کے ان اشعار پر غور کریں تو یہ پتہ چلتا ہے کہ انھوں نے حقیقت کی عکاسی کی ہے۔آج کل ایسا ہو رہا ہے کہ جرم کی ابتدا کوئ اور کرتا ہے اور سزا کسی دوسرے کو ملتی ہے۔ آج کے دور میں خلوص و وفا کی کوئ قیمت نہںں ۔ یہاں صرف بےحیائی عام ہے ۔انسانیت کا اب کوئ رواج نہیں رہا ۔جہاں انصاف ہونا تھا اب اسی جگہ ناانصافی کی سر پرستی ہو رہی ہے ۔قانون اور انصاف ایک مزاق بن کر رہ گءے ہیں ۔اب انصاف کی امید نظر نہیں آتی۔ یہاں تو بے گناہگار کو گنہگار ثابت کیا جاتا ہے اور گناہ گار کو بے گناہ ۔

عینی کی ان تفکّرات سے ثابت ہوتا ہے کہ عینی کی سوچ کس قدر حساس ہے۔ اپنے اصول، اپنے حقوق اور اپنے وجود کو لیکر کس قدر عینی فکر مند ہیں۔
وہ کہتے ہیں:

کسی بھی غیر سے اب دل نہیں لگانا ہے
جو اپنے روٹھے ہوۓ ہیں انھیں منانا ہے

اس شعر میں عینی دنیا کی طرف اشارہ کرتے ہوے کہتے ہیں کہ یہ دنیا غیر حقیقی ہے، یہاں دل لگانا نہیں ہے اصل مقام تو آخرت ہے جس کی فکر کرنی چاہیۓ ۔ رب کو منانا ہے کیوں کہ دنیا فنا ہونے والی چیز ہے اور مومن کا دائمی مقام صرف آخرت ہے اور آپﷺ اور اہل بیت اور صحابہ ہی ہمارے اپنے ہیں جو آخرت میں ہمسایہ کی طرح ہونگے۔

اگر ہے خواہش تحصیل منزل مقصود
تھکاوٹوں کا نشاں راہ سے ہٹانا ہے

اسی سے ملتی ہے تسکین دائمی ہم کو
لباس شرع کا گرچہ بہت پرانا ہے

انسان کو میں اپنی منزل مقصد تک پہنچنے کے لۓ ہمیشہ کو شش کرنی چاہے۔ جو تھک ہار کر بیٹھ جاتا ہے وہ منزل تک نہیں پہنچتا ۔

ہمارا سکوں ،ہماری خوشی اور ہماری آخرت سب کچھ یعنی ہماری زندگی کا اصل شریعت پر مبنی ہے ،شریعت ایک ایسا قانون ہے جس پر عمل پیرا ہوکر ہم اپنی زندگی کو حق کے راستے پر ڈال سکتے ہیں، آخرت کا سامان تیار کرسکتے ہیں، شریعت کا قانون پرانا ہی سہی، ہمارے لیے نجات کا سبب ہے۔ اس لیے شریعت پر چلنا ہمیں دائمی سکون عطا کرتا ہے ۔ شریعت پر عمل پیرا ہونے سے دونوں جہاں میں راہ نجات حاصل ہوتی ہے جس سے ہم آخرت کی منزلوں کو آسانی کے ساتھ طے کر سکتے ہیں۔ اس سے ہمیں نہ صرف دائمی سکون ملتا ہے بلکہ دائمی وجود بھی حاصل ہوتا ہے۔

عینی نے اپنے قلم کی مدد سے لوگوں کے دلوں میں عشق حقیقی کو جگایا ہے، لوگوں کو انسانیت کا درس دیا ہے اور انھیں آخرت کی یاد دہانی کروائ ہے۔ عینی نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی امت ہونے کا حق ادا کرنے کی کوشش کی ہے۔عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ساتھ انسانیت کا درس بھی لوگوں کو دیا ہے۔
اور ہم خادم رسول عینی کے بہت شکرگزار ہیں اور ہمیشہ رہینگے۔

دعا ہے ک اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے عینی پر ہمیشہ کرم فرماے تاکہ لوگ عینی کے توسل سے دنیا و آخرت میں فیض پاتے رہیں آمین ثم آمین بجاہ سید المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم

اصلاح معاشرہ میں اعلیٰ حضرت امام احمد رضا قادری کا کردار.. از:محمّد شمیم احمد نوری مصباحی خادم: دارالعلوم انوار مصطفیٰ سہلاؤشریف، باڑمیر (راجستھان)

بلاشبہ اعلیٰ حضرت، امام اہلسنت، مجدد دین و ملت الشاہ امام احمد رضا خان محدث بریلوی رحمة اللّٰہ تعالیٰ علیہ ایک انتہائی نابغۂ روزگار عالم دین اور عبقری شخصیت تھے، آپ کی پوری زندگی اسلام کے علمی اور روحانی اقدار کو زندہ کرنے اور لوگوں تک اسلام کا آفاقی پیغام پہنچانے اوراحقاق حق و ابطال باطل میں گزری – آپ کی دینی، علمی، فقہی، تحقیقی،تحریری وتصنیفی نیز اصلاحی خدمات کا اعتراف اپنےاور بیگانے سب نے کیا ہے ، اور آپ کی تحریروں، تصنیفات اور رشحات کو عالم اسلام تک پہنچانے میں مختلف جامعات کے اسکالرز اور بہت سی دینی تنظیموں اور ہمارے علمائے کرام نے بھرپور حصہ لیا- اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں قادری محدث بریلوی علیہ الرحمہ چودہویں صدی کے مجدد اور امام تھے، ۱۰ شوال المکرم ۱۲۷۲ ہجری /۱۴ جون ۱۸۵۷ عیسوی کو بریلی شریف میں آپ کی ولادت ہوئی اور ۲۵ صفر ۱۳۴۰ ہجری/ ۱۹۲۱ عیسوی کو اس دنیائے فانی سے داربقاء کی طرف رحلت فرما گئے- اس ۶۸ سالہ مختصرعمر میں آپ نے احیا و تجدید دین کے حوالے سے جو کارہائے نمایاں انجام دیے وہ آب زر سے لکھے جانے کے لائق ہیں- آپ کی عظیم الشان خدادادتصنیفی خدمات کو دیکھ کرآج بھی بڑے بڑے اصحاب علم و فضل انگشت بدنداں رہ جاتے ہیں- آپ نے جہاں بہت سارے علوم و فنون پر تحقیق و تدقیق کا باضابطہ حق ادا کیا وہیں معاشرہ کی اصلاح اور قوم و ملت کے درمیان مروجہ خرابیوں کو دور کرنے کی جو کوششیں کی ہیں وہ بھی بے مثال ہیں- آپ نے اپنی تحریروں کے ذریعہ امت مسلمہ کی بے راہ روی، خرافاتی رسم ورواج،ہرطرح کے بدعات سئیہ وقبیحہ،اسلام کے نام پرغیرشرعی امورپر ترجیح اور جاھل صوفیوں کے بے جا طرز تکلم پر خوب قدغن لگائی ہے- اب آئیے اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ نے اپنے دور میں پائی جانے والی جن بدعات و خرافات اور خلاف سنت روایات کا مقابلہ فرمایا اور اپنے دور میں جن اصلاحی اقدامات کو عملی جامہ پہنایا ان میں سے چند اصلاحی کوششوں کوہم یہاں بالاختصار درج کر رہے ہیں-

★نسب پر تفاخر: دور حاضر میں نسب پر فخر کرنے کی وبا عام ہے، ہر کوئی اپنے آپ کو نسب کے اعتبار سے بڑا ثابت کرنے کی کوشش کرتا ہے اور اس شرافت عرفی کو بنیاد بنا کر لوگ اپنے دوسرے مسلمان بھائیوں کو ذلیل سمجھتے ہیں- جب کہ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا قدس سرہٗ اس سلسلے میں یہ ارشاد فرماتے ہیں “شرع شریف میں شرافت قوم پر منحصر نہیں- اللہ عزوجل فرماتاہے:انّ اکرمکم عنداللّٰه اتقٰکم[ تم میں زیادہ مرتبے والا اللّٰہ کے نزدیک وہ ہے جو زیادہ تقویٰ رکھتا ہے] ہاں! دربارۂ نکاح اس کا ضرور اعتبار رکھا جائے گا”-( فتاویٰ رضویہ ج/۵ ص/۲۹۵)
“اگر کوئی چمار بھی مسلمان ہو تو مسلمان کے دین میں اسے حقارت کی نگاہ سے دیکھنا حرام اور سخت حرام ہے- وہ ہمارا دینی بھائی ہوگا”(ایضاً ص/۲۹۴)
★کفار کے میلوں میں جانا: ہندوؤں کے میلوں مثلا دسہرہ اور دیوالی وغیرہ میں جانے کے بابت اعلیٰ حضرت سے سوال کیا گیا کہ ہنود کے میلوں میں جانا کیسا ہے؟ کیا تجارت پیشہ لوگوں کا بھی جانا ممنوع ہے؟ تو اس کے جواب میں ارشاد فرمایا کہ “ان کا میلہ دیکھنے کے لیے جانا مطلقاً ناجائز ہے، اگر ان کا مذہبی میلہ ہے جس میں وہ اپنے مذہبی نقطۂ نظر سے کفر و شرک کریں گے، کفر کی آواز سے چلائیں گے تو ظاہر ہے ایسی صورت میں جانا سخت حرام ہے،اور اگر مذہبی میلہ نہیں ہے، لہو و لعب کا ہے جب بھی نا ممکن منکرات وقبائح سے خالی ہو،اور منکرات کاتماشہ بناناجائز نہیں- اور اگر تجارت کے لیے جائے تو اگر میلہ ان کے کفر و شرک کا ہے تو جانا ناجائز و ممنوع کہ اب وہ جگہ ان کا معبد ہے اور معبدکفار میں جانا گناہ ہے-اور اگر لہو ولعب کاہے تو خود اس سے بچے-ہاں! ایک صورت جواز مطلق کی وہ یہ کہ عالم انہیں ہدایت اور اسلام کی دعوت کے لیے جائے-جب کہ اس پر قادر ہو-یہ جانا حسن و محمود ہے- اگرچہ ان کا مذہبی میلہ ہو، ایسا تشریف لے جانا خود حضور سید عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بارہا ثابت ہے”(عرفان شریعت حصہ/۱ ص/۲۶،۲۷ ملخصاً)
★محرم و صفر میں نکاح: کچھ مسلمانوں میں یہ بات مشہور ہے کہ محرم اور صفر کے مہینے میں شادی نہیں کرنا چاہیے اس تعلق سے اعلیٰ حضرت فرماتے ہیں “نکاح کسی مہینے میں منع نہیں ہے، یہ غلط مشہور ہے” (الملفوظ حصہ اول ص/۳۶)
★طاقوں ودرختوں پر شہید مرد: بعض لوگ کہتے ہیں کہ فلاں درخت پر شہید مرد رہتے ہیں اور اس درخت اور طاق کے پاس جا کر ہر جمعرات کو چاول، شیرینی وغیرہ فاتحہ دلاتے ہیں، ہار لگاتے ہیں، لوبان سلگاتے ہیں اور مرادیں مانگتے ہیں اس بابت اعلیٰ حضرت امام احمد رضا محدث بریلوی نے ارشاد فرمایا کہ: “یہ سب واہیات خرافات اور جاہلانہ حماقت اور بطالت ہیں،ان کاازالہ لازم”(احکام شریعت حصہ اول،ص/۱۳)
★فرضی قبروں کا حکم: اعلیٰ حضرت امام احمد رضا محدث بریلوی نے فرضی اور مصنوعی قبر کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں فرمایا: “قبر بلا مقبور کی زیارت کی طرف بلانا اور اس کے لیے وہ افعال [چادریں چڑھانا وغیرہ] کرانا گناہ ہے”(فتاویٰ رضویہ ج/۴ ص/۵۱۱)
” فرضی مزار بنانا اور اس کے ساتھ اصل کا سا معاملہ کرنا، ناجائز و بدعت ہے، اور خواب کی بات خلاف شرع امور میں مسموع نہیں ہوسکتی”(حوالۂ سابقہ)
اور ایک مقام پر تحریر فرماتے ہیں کہ “جس قبر کا یہ بھی حال معلوم نہ ہو کہ یہ مسلمان کی ہے یا کافر کی-اس کی زیارت کرنی، فاتحہ دینی ہرگز جائز نہیں کہ قبر مسلمان کی زیارت سنت ہے اور فاتحہ مستحب، اورقبر کافر کی زیارت حرام ہے اور اسے ایصال ثواب کاقصد کفر… توجوامرسنت وحرام یا مستحب وکفر میں متردد ہو وہ ضرور حرام و ممنوع ہے” (فتاویٰ رضویہ جلد /۴ ص/ ۱۴۱)
★مزار کی چادریں: عام طور پر دیکھا جاتا ہے کہ لوگ ایک ہی مزار پر روزانہ بیسیوں چادریں چڑھا دیتے ہیں ،اعلیٰ حضرت نے نہ صرف یہ کہ ایسے لوگوں کو درست طریقہ بتایا بلکہ ان چادروں کا صحیح مصرف بھی یوں ارشاد فرمایا: “جب چادر موجود ہو اور ہنوز پرانی یا خراب نہ ہوئی کہ بدلنے کی حاجت ہو تو بیکار چادر چڑھانا فضول ہے، بلکہ جو دام اس میں صرف کریں، اللہ تعالی کے ولی کی روح کو ایصال ثواب کے لئے محتاج کودیں” (احکام شریعت حصہ اول ص/۶۲)
★عورتوں کامزارات اولیاء پر جانا: عورتوں کے مزارات اولیاء اور عام قبروں پر جانے کے بارے میں سوالات کے جواب میں ارقام فرمایا:”عورتوں کے مزارات اولیاء،مقابر عوام دونوں پر جانے کی ممانعت ہے”(احکام شریعت دوم ص/۱۸) …اصح[زیادہ صحیح] یہ ہے کہ عورتوں کو قبروں پر جانے کی اجازت نہیں” (فتاویٰ رضویہ جلد/۴ص/۱۶۵)
★شادی کی رسمیں آج کل شادیوں میں طرح طرح کی غلط رسم و رواج عام ہو گئی ہیں- وہ مسلمان جو مغربی تہذیب و تمدن کا دیوانہ ہو گیا ہے ان رسموں کو بجا لانا اپنے لئے فخر سمجھتا ہے جب کہ اعلیٰ حضرت اس بابت فرماتے ہیں کہ” آتش بازی جس طرح شادیوں اور شب براءت میں رائج ہیں بے شک حرام اور پورا حرام ہے- اسی طرح یہ گانے باجے کہ ان بلاد میں معمول ورائج ہیں بلاشبہ ممنوع و ناجائز ہیں- جس شادی میں اس طرح کی حرکتیں ہوں مسلمانوں پر لازم ہے کہ اس میں ہرگز شریک نہ ہوں- اگر نادانستہ شریک ہوگئے تو جس وقت اس قسم کی باتیں شروع ہوں یا ان لوگوں کا ارادہ معلوم ہو تو سب مسلمان مرد اور عورتوں پر لازم ہے فوراً اسی وقت [محفل سے] اٹھ جائیں ” (فتاویٰ رضویہ/ھادی الناس ص/۳)
★تاش وشطرنج کھیلنا: “یہ سب کھیل ممنوع اور ناجائز ہیں اور ان میں چوسر اور گنجفہ بدتر ہیں- گنجفہ میں تصاویر ہیں اور انہیں عظمت کے ساتھ رکھتے ہیں اور وقعت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں یہ اس امر کے سبب سخت گناہ کا موجب ہے” (فتاوی رضویہ ج/۱۰ ص/۴۴)
★سیاہ خضاب: اعلیٰ حضرت سے سوال کیا گیا کہ سیاہ خضاب لگانا جائز ہے یا نہیں؟ تو آپ نے ارشاد فرمایا: “سرخ یا زرد خضاب اچھا ہے اور زرد بہتر، اور سیاہ خضاب کوحدیث میں فرمایا:”کافر کا خضاب ہے”… دوسری حدیث میں ہے اللّٰہ تعالیٰ روزقیامت اس کامنہ کالا کرے گا-یہ حرام ہے-جواز کافتویٰ باطل ومردود ہے”(احکام شریعت اول ص/۷۲)
★کھڑے ہوکر پیشاب کرنا: آج کل مغربی تہذیب سے متاثر موڈرن مزاج کے نوجوان لیڈر کہلانے والے نام نہاد مسلمان اونٹ کی طرح کھڑے ہو کر پیشاب کرنے میں فخر محسوس کرتے ہیں جب کہ کھڑے ہو کر پیشاب کرنے کے بارے میں اعلیٰ حضرت سے جب استفسار کیاگیا توآپ نے فرمایا: “کھڑے ہو کر پیشاب کرنا مکروہ ہے اور طریقۂ نصاریٰ ہے- رسول اللّٰہ صلّی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم فرماتے ہیں: بے ادبی و بد تہذیبی یہ ہے کہ آدمی کھڑے ہو کر پیشاب کرے” (فتاویٰ افریقہ ص/۹)
★مردوں کاجٹادھاری چوٹی رکھنا: آج کل کچھ لوگ جو اپنے آپ کو صوفی اور فقیری لائن کا کہتے ہیں ان لوگوں کو دیکھا جاتا ہے کہ وہ لمبی لمبی چوٹی رکھ لیتے ہیں جب کہ اعلیٰ حضرت ایسے لوگوں کی اصلاح کی غرض سے فرماتے ہیں کہ “مرد کو چوٹی رکھنا حرام ہے اگرچہ بعض فقیر رکھتے ہیں – کیونکہ حدیث میں آیا ہے: اللّٰہ کی لعنت ہے ایسے مردوں پر جو عورتوں سے مشابہت رکھتے ہیں اور ایسی عورتوں پر جو مردوں سے مشابہت پیدا کریں” (الملفوظ حصہ دوم)
تندرست کابھیک مانگنا: دور حاضر میں میں بہت سے ایسے نام نہاد فقیر اور جوگی ہیں جو تندرست اور اعضاء وغیرہ صحیح سالم ہونے کے باوجود بھیک مانگتے نظر آتے ہیں جب کہ اگر وہ چاہیں تو محنت اور مزدوری کے ذریعہ اپنی ضروریات کی تکمیل کر سکتے ہیں، ایسے لوگوں کے تعلق سے اعلیٰ حضرت ارشاد فرماتے ہیں “قوی تندرست، قابل کسب جو بھیک مانگتے پھرتے ہیں ان کو دینا گناہ ہے اور ان کا بھیک مانگنا حرام،اور ان کو دینے میں حرام پر مدد- اگر لوگ نہ دیں تو جھک ماریں اور کوئی حلال پیشہ اختیار کریں”( الکشف شافیہ ص/۸۹)
اور تحریر فرماتے ہیں “بے ضرورت شرعی سوال کرنا حرام ہے اور جن لوگوں نے باوجود قدرت کسب بلاضرورت سوال اپنا پیشہ بنا لیا ہے وہ جو کچھ اس سے جمع کرتے ہیں سب ناپاک و خبیث ہے، اور ان کا یہ حال جان کر ان کے سوال پر کچھ دینا داخل ثواب نہیں بلکہ ناجائز و گناہ، اور گناہ میں مدد کرنا ہے- جب انہیں دینا ناجائز تو دلانے والا بھی داعی علی الخیر نہیں بلکہ داعی علی الشر ہے” (فتاویٰ رضویہ ج/۴ ص/۴۹۸)
★ضروریات دین کے منکر کا حکم: فی الواقع جو بدعتی [بدمذہب] ضروریات دین میں سے کسی شئے کا منکر ہو باجماع مسلمین قطعاً کافر ہے، اگرچہ کروڑ بار کلمہ پڑھے، پیشانی اس کی سجدے میں ایک ورق ہو جائے- بدن اس کا روزوں میں ایک خاکہ رہ جائے، عمر میں ہزار حج کرے، لاکھ پہاڑ سونے کے راہ خدا میں دے… لاواللّٰه، ہرگز ہرگز کچھ قبول نہیں، جب تک حضور پرنور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی ان تمام ضروری باتوں میں جو وہ اپنے رب کے پاس سے لائے تصدیق نہ کرے”(اعلام الاعلام بانّ ہندوستان دارالاسلام مطبوعہ:بریلی ۱۳۴۵،ص/۱۵)
حاصل کلام یہ ہے کہ اعلیٰ حضرت امام اہلسنت،مجدداعظم الشاہ امام احمد رضا خان قادری محدث بریلوی قدس سرہٗ نے فرد اور معاشرے میں پائی جانے والی ہر طرح کی برائیوں، خرابیوں، بدعتوں، فضول وبے جااور بے ہودہ رسموں اور خلاف شرع رواجوں کی اصلاح میں خوب خوب تگ ودو فرمائی جیسا کہ اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ کے مندرجہ بالا چند فرمودات، تحریرات وارشادات وفتاویٰ سے یہ بات بالکل آشکارا ہے-
بارگاہ مولیٰ تعالی میں دعا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ ہمیں بھی اعلیٰ حضرت امام اہلسنّت کے نقوش قدم پر چلتے ہوئے اصلاح معاشرہ کی توفیق مرحمت فرمائے- آمین بجاہ سید المرسلین [صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم]

تعمیر مسجد کا اصل مقصد مسجد کو سجدوں اور عبادتوں سے آباد کرنا ہے :سیدنوراللہ شاہ بخاری. رپورٹ:محمدعرس سکندری انواری

بلاشبہ اسلام میں مسجدوں کی بڑی اہمیت اور عظمت ہے، اس لئے کہ یہ اللہ تعالیٰ کی عبادت و بندگی، اس کے ذکر اور قرآن پاک کی تلاوت کا مقام ہیں، جس جگہ اللہ تعالی کو یاد کیا جائے، بندگی کے سجدے ادا کئے جائیں اور اللہ تعالی کو پکارا جائے، اس جگہ سے بڑھ کر اور کون سی جگہ ہوسکتی ہے! جس طرح انسانوں کا نصیب ہوتا ہے اسی طرح زمین کے ٹکڑوں کا بھی نصیب ہوتا ہے، ہر زمین کے ٹکڑے کا مقدر اللہ کا گھر بننا نہیں ہے، اللہ پاک زمین کے جس حصے کو چاہتا ہے اپنا گھر بنانے کیلئے چن لیتا ہے اور وہ زمین کا ٹکڑا عزت، شرف اور عظمت حاصل کرلیتاہے،
اللہ تبارک وتعالیٰ کا ارشاد گرامی ہے:
“اِنَّمَا یَعْمُرُ مَسٰجِدَ اللّٰهِ مَنْ اٰمَنَ بِاللّٰهِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ وَ اَقَامَ الصَّلٰوةَ وَ اٰتَى الزَّكٰوةَ وَ لَمْ یَخْشَ اِلَّا اللّٰهَ “
ترجمہ: اللہ کی مسجدوں کو وہی آباد کرتے ہیں جو اللہ اور قیامت کے دن پر ایمان لاتے ہیں اور نما ز قائم کرتے ہیں اور زکوٰۃ دیتے ہیں اور اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے”۔یعنی مسجدیں آباد کرنا، ان کی تعمیر کرنا، تعمیر کا بندوبست کرنا، اس کے لئے فکر کرنا، ان کی دیکھ بھال رکھنا، یہ سب ایمان کی علامتیں ہیں اور ایسے شخص کیلئے اللہ کی طرف سے ایمان کی گواہی ہے۔
مذکورہ آیت میں یہ بیان کیا گیا ہے کہ مسجدیں آباد کرنے کے مستحق مؤمنین ہیں ، مسجدوں کو آباد کرنے میں یہ اُمور بھی داخل ہیں : جھاڑو دینا، صفائی کرنا، روشنی کرنا اور مسجدوں کو دنیا کی باتوں سے اور ایسی چیزوں سے محفوظ رکھنا جن کے لئے وہ نہیں بنائی گئیں ، مسجدیں دراصل عبادت وریاضت اور ذکر واذکار بالخصوص نماز پنجگانہ ادا کرنے کے لئے بنائی جاتی ہیں۔تعمیر مساجد کی ترغیب کے لیے حدیث پاک میں آتا ہے:
’’من بنی للّٰه مسجدا بنی اﷲ لہ بیتا فی الجنۃ‘‘
یعنی: جو اللہ (کی رضاجوئی) کیلئے مسجد بنائے گا، اللہ کریم اس کیلئے جنت میں گھر بنا دیےگا۔ایک روایت میں ہے کہ جو شخص کوئی مسجد بنائے خواہ وہ پرندے کے گھونسلے کے برابر ہو یا اس سے بھی چھوٹی ہو یعنی کتنی ہی سادہ اور چھوٹی کیوں نہ ہو، اللہ تعالیٰ اس کیلئے جنت میں ایک گھر بنا دے گا۔ حضور نبی کریمﷺ نے مساجد کو جنت کا باغ قرار دیا۔ مسجد جانیوالے کو حج و عمرہ کے ثواب کا مستحق قرار دیا۔ تعمیر مسجد کو صدقۂ جاریہ فرمایا، مساجد کو اللہ کا گھر فرمایا، مسجد کی ضروریات پوری کرنے پر اجر و ثواب کا اعلان کیا، مسجد کے کاموں کیلئے دوسروں کو متوجہ کیا، مسجد کے پڑوس کو باعث فضیلت قرار دیا، مساجد کو پرہیز گاروں کا ٹھکانہ قرار دیا۔
اللہ تعالیٰ اس “جیلانی مسجد” کی تعمیر میں ہر لحاظ سے حصہ لینے والوں کیلئے اور ان کے جملہ مرحومین کے لیے صدقہ جاریہ بنائے اور اس مسجد کی تعمیر میں جن حضرات نے دامے درمے قدمے سخنے جس طرح بھی حصہ لیا ان کو اجر عظیم عطا فرمائے آمین.
مسجدوں کی تعمیر کرنے پر رسول اللہ ﷺ نے جنت کا وعدہ فرمایا،ارشاد نبوی ﷺہے:’’ جس شخص نے اللہ کی رضاکے لئے مسجد بنائی اللہ تعالیٰ اس کے لئے جنت میں محل تعمیر فرمائے گا۔ (بخاری ومسلم)مسجد کی طرف اٹھنے والے ہرقدم پرایک نیکی لکھے جانے،ایک گناہ معاف ہونے اورجنت میں ایک درجہ بلند ہونے کی بشارت دی گئی ہے۔
جب مساجد کی نسبت اللہ تعالیٰ کی طرف کرتے ہوئے انہیں اللہ کاگھر کہاگیا ہے تو ظاہر سی بات ہے کہ مساجد کی صرف ظاہری تعمیر کافی نہیں بلکہ اس کی باطنی تعمیر اور ان کو اپنے سجدوں سے آباد کرنا بھی ازحد ضروری ہے اور قرآن میں مساجد کو آباد کرنے کے تعلق سے ارشادربانی ہے کہ
“مساجد کو وہی لوگ آبادکرتے ہیں جو اللہ پر ایمان رکھتے ہیں ، آخرت کے دن پر یقین رکھتے ہیں ، نماز قائم کرتے ہیں ،زکوٰۃ اداکرتے ہیں اور اللہ سے ڈرتے ہیں” [مفہوم قرآن] مسجد کی آبادی دو طرح سے ہوتی ہے ،ایک ظاہری آبادی ،دوسری باطنی آبادی ۔ظاہری آبادی یہ ہے کہ مسجد کے لئے کوئی زمین خرید ی جائے ، اس پر ایک عمارت کھڑی کی جائے ،پھر اس میں وضو وغیرہ کے لئے پانی کا انتظام کردیاجائے ۔ اور مسجد کی باطنی آبادی یہ ہے کہ اس کے اندر ہر وقت اللہ کی صدا بلند ہوتی رہے ۔ نماز ہوتی ہو، تلاوت ہوتی ہو، ذکر کے حلقے لگے ہوں ،تعلیم کے حلقے ہوں،دعوت وتبلیغ کی فکریں ہوتی ہوں، نمازیوں کی تعداد بڑھانے کی کوششیں ہوتی ہوں۔ مسجد کی یہ ظاہری آبادی (تعمیر ) تو ہر کوئی کرتاہے ۔مگرمسجد کی باطنی آبادی کی طرف بہت کم لوگ توجہ دیتے ہیں ۔اس لیے ہم سبھی مسلمانوں کو چاہییے کہ ہم اپنی مساجد کو سجدوں سے آباد کریں، نمازپنجگانہ باجماعت مسجدوں میں ہی اداکرنے کی کوشش کریں،اس طرح کے خیالات کا اظہار نورالعلماء پیرطریقت حضرت علامہ سیدنوراللہ شاہ بخاری ناظم اعلیٰ وشیخ الحدیث دارالعلوم انوار مصطفیٰ سہلاؤشریف باڑمیر راجستھان نے 18 صفر 1445 ھ مطابق 16 ستمبر 2022 عیسوی بروز جمعہ دارالعلوم انوارمصطفیٰ کی تعلیمی شاخ مدرسہ اہلسنت فیضان تاج حسین شاہ جیلانی گفن ناڈی،کھڈانی،تحصیل رامسر ضلع باڑمیر سے متصل جیلانی مسجد کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ قبلہ سید صاحب نے اپنے خطاب کے دوران یہ بھی کہا کہ دراصل اسلام میں مسجد کا جو تصور ہے وہ دیگر قوموں کی عبادت گاہوں کے تصور سے مختلف ہے۔ مگر اسلام میں مسجد سے تعلق ہمارا وقتی نہیں ہوتا ۔ دن میں پانچ مرتبہ اللہ تعالیٰ اپنے بندے کو مسجد کی طرف بلاتاہے ۔صبح ہوتی ہے تواللہ کی طرف سے نداء آتی ہے’’ حی علی الصلوٰۃ‘‘ آؤ نماز کی طرف۔ یعنی صبح ہوتے ہی سب سے پہلے اللہ تعالیٰ بندہ کومسجد کی طرف بلاتاہے ۔کھانے سے پہلے، کاروبار سے پہلے ۔غرض ہر کام سے پہلے مسجد میں حاضری کا حکم دیاجاتاہے تاکہ ہمارا تعلق مسجد سے جڑا رہے ۔ لہٰذا ہمیں چاہئے کہ ہم مسجد سے ہر لمحہ جڑے رہیں-آپ کے خطاب سے قبل خطیب ہردل عزیز حضرت مولانا جمال الدین صاحب قادری انواری نے بھی خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ اپنے جن بندوں کو توفیق دیتا ہے وہ بہت سارے نیک کام کرتے ہیں ، لیکن ان نیک کاموں میں سے بعض کاموں کا اجر و ثواب صرف دنیا کی زندگی تک رہتا ہے اور بعض کاموں کا اجر و ثواب زندگی کے علاوہ مرنے کے بعد بھی آدمی کو ملتا رہتا ہے ۔ ان ہی میں سے ایک کام اللہ تعالی کی رضا و خوشنودی کیلئے اللہ کے گھر مسجد کی تعمیر کرنا ہے- مولانا نے اپنے خطاب کو جاری رکھتے ہوئے کہاکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب انسان دنیا سے گذر جاتا ہے تو صرف تین چیزوں کا اجر و ثواب اس کو مرنے کے بعد بھی ملتا رہتا ہے ۔ ایک صدقۂ جاریہ ، دوسرے نفع بخش علم اور تیسرے نیک صالح اولاد جو اس کیلئے دعائیں کرتی رہتی ہے- مولانا نے کہا مسجد کی تعمیر بہترین صدقۂ جاریہ ہے ، اس لئے کہ مساجد قیامت تک باقی رہنے والی ہوتی ہے اور جب تک لوگ مسجد میں نمازیں پڑھتے رہیں گے ،اس میں ذکر واذکار کرتے رہیں گے،اپنے سروں کو بارگاہ خداوندی میں جھکاتے رہیں گے اس کا اجر و ثواب مسجد تعمیر کرنے والے کے حق میں لکھا جاتا رہے گا ۔ مولانا نے مزید کہا کہ دیہاتوں میں مسجد تعمیر کرنا جہاں بہترین صدقۂ جاریہ ہے وہیں دیہاتوں میں دینی شعور کی بیداری اور دین پر ثابت قدمی کا بھی اہم ذریعہ ہے ۔ مولانا نے مقامی مسلمان بھائیوں پر زور دے کر کہا وہ نمازوں کی پابندی کے ذریعہ مسجد کو ہمیشہ آباد رکھیں اس لئے کہ بستی میں اگر اللہ کا گھر آباد رہے گا تو ہمارے گھر بھی آباد رہیں گے ۔ اور گھروں میں خیر و برکت ہوگی اور ہم اپنے بچوں کو پابندی کے ساتھ تعلیم کیلئے مدرسہ بھیجاکریں- اس موقع پر گاؤں کے ذمہ داران کی طرف سے نورالعلماء حضرت علامہ پیر سیدنوراللّٰہ شاہ بخاری نے مدرسہ اہل سنت فیضان تاج حسین شاہ جیلانی کے مدرس حضرت قاری عبدالواحد صاحب سہرودری کی عمدہ خدمات کے اعتراف میں عمامہ شریف کے ذریعہ دستار بندی کیا اور لوگوں نے انوارالبیان نامی کتاب تحفة ً پیش کرکے ہار پہنا کر اپنے مدرسہ کے مدرس کی حوصلہ افزائی کی-
بعدہ سبھی حضرات نے حضرت قبلہ پیر صاحب کی اقتدا میں نماز جمعہ اداکی-

نعت پاک ﷺازقلم محمد شکیل قادری بلرام پوری

شہ مدینہ کے ہاتھ پر جب
غلام ان کا بکا ہوا ہے
لگائے کیا کوئی مول اس کا
وہ گوہر بے بہا ہوا ہے

ہے تو ہی وجہ وجودِعالم
ہیں تجھ سے حوا تجھی سے آدم
تری ہی نورانیت سے آقا
یہ سارا عالم سجا ہوا ہے

نہ کیسے ہو اس کے غم کا ساماں
غریب کیسے رہے وہ انساں
تمہارے در سے شہِ مدینہ
جسے بھی صدقہ عطا ہوا ہے

اسی کی خاطر ہے میزبانی
برائے موسیٰ ہے لن ترانی
وہ آمنہ کے جگر کا ٹکڑا
خدا کا مہماں بنا ہوا ہے

نگاہِ لطف و کرم ہو آقا
تمہی ہو دونوں جہاں کے ملجا
تمہارے در پر تمہارا منگتا
پسارے دامن کھڑا ہوا ہے

امیہ سے یہ بلال بولے
تو چاہے جتنا بھی ظلم کرلے
نہ چھوٹے گا مجھ سے ان کا دامن
یہ دل نبی پر فدا ہوا ہے

نصیب والوں میں نام آئے
صبا خدارا پیام لائے
شکیلِ خستہ چلو مدینہ
کہ اذنِ آقا ملا ہوا ہے

ازقلم محمد شکیل قادری بلرام پوری