ارادے لاکھ بنتے ہیں بنکر ٹوٹ جاتے ہیں
طیبہ وہی جاتے ہیں جنہیں آقا بلاتے ہیں
اللہ ربّ العزت کے فضل وکرم و حضور سرکار مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے وطفیل جیلانی جماعت کے چیف خلیفہ حضرت مولانا الحاج سخی محمد قادری صاحب اپنے قافلہ کے ساتھ 3/11/2022 کو سفر حرمین شریفین طیبین کے لئے روانہ ہوئے جن کا دارالعلوم فیضان تاج ویسا سر کے وسیع میدان میں جیلانی جماعت واساتذہ و طلبۂ دارالعلوم فیضان تاج کی جانب سے گل پوشی نعت و منقبت و مولود شریف کے نغموں سے شاندار استقبال کرنے کے ساتھ الوداعیہ دیا گیا-
آخر میں آپ نے جملہ مسلمانوں کے لئے خصوصاً وطن عزیز ہندوستان کے لئے امن وامان و بھائی چارے کے لئے دعائے خیر فرمائی- پھر یہ قافلہ سیڑوا پہونچا جہاں دارالعلوم انوار غوثیہ سیڑوا کے اساتذہ وطلبہ و سہروردی جماعت سیڑوا نے آپ کا شاندار استقبال کیا-
بعدہ یہ مبارک قافلہ باڑمیر کی طرف روانہ ہوا باڑمیر میں تاج فاؤنڈیشن کے وسیع میدان میں آپ کا گل پوشی کے ساتھ استقبال کیا گیا بعدہ باڑمیر ریلوے اسٹیشن پر حضور پیر طریقت نورالعلماء حضرت علامہ الحاج سید نوراللہ شاہ بخاری مدظلہ العالی ناظم اعلیٰ و شیخ الحدیث دارالعلوم انوار مصطفیٰ سہلاؤ شریف،سید غلام شاہ مٹاری و سید صحبت علی شاہ ، پدما رام جی MLA صاحب،جناب حاجی فتح محمد صاحب ضلع صدر گانگریس کمیٹی،سماجی خدمت گذار جناب راجیندر سنگھ چوہان،جناب اشرف علی خلجی صاحب،سرپنچ سچو خان ہرپالیہ و تمام جیلانی جماعت باڑمیر کی جانب سے آپ اور آپ کے ساتھ اس مقدس سفر پر جانے والے سبھی زائرین حرمین طیبین کا شاندار استقبال کیا گیا اور بعدہ دعاؤں کے ساتھ اس قافلہ کو روانہ کیا گیا-
اس موقع پر نورالعلماء حضرت علامہ الحاج سید نوراللّٰہ شاہ بخاری مدظلہ العالی نے سبھی زائرین حرمین طیبین کو دعاؤں سے نوازتے ہوئے ان سبھی حضرات سے مقدس مقامات پر ملک وملت کی بہتری کے لیے خصوصی دعاؤں کی گذارش کی-
ان زائرین حرمین شریفین کو الوداعیہ دینے کے لیے باڑمیر ریلوے اسٹیشن پر شہر سمیت اطراف کے مختلف گاؤں کے سیکڑوں لوگ اکٹھا ہوئے-
)