نورالعلماء علامہ پیر سیدنوراللہ شاہ بخاری نے خصوصی خطاب کیا
ہرسال کی طرح اس سال بھی غلامان غوث اعظم کمیٹی وجیلانی جماعت چنانیوں کی ڈھانی، میٹھے کاتلا،چوہٹن،باڑمیر کے زیر اہتمام وانصرام 26 ربیع الآخر 1444ہجری مطابق 22 نومبر 2022 عیسوی بروز منگل انتہائی عقیدت واحترام اور شان وشوکت کے ساتھ “جلسۂ غوث اعظم” کا انعقاد کیا گیا-
جلسہ کی شروعات حضرت قاری عبدالشکور صاحب قادری کے ذریعہ تلاوت کلام ربانی سے کی گئی،بعدہ مغربی راجستھان کی عظیم وممتاز اور علاقۂ تھارکی مرکزی دینی درسگاہ “دارالعلوم انوارمصطفیٰ سہلاؤ شریف” کے ہونہار طلبہ نے اپنا دینی ومذہبی پروگرام نعت ومنقبت اور اصلاحی تقاریر پر مشتمل پیش کیا،جسے علماء وعوام نے خوب پسند کیا اور داد ودہش سے نواز کر طلبہ کی خوب خوب حوصلہ افزائی کی-
بعدہ باضابطہ افتتاحی تقریر “حضور غوث اعظم اور اصلاح معاشرہ” کے عنوان پر حضرت مولاناعلی شیر صاحب قادری نے کی،پھر حضرت مولانا عبیداللّہ صاحب قادری ناظم اعلیٰ مدرسہ رضائے مصطفیٰ میٹھے کا تلا نے مختصر مگر جامع خطاب کیا-آپ کے بعد شہزادۂ مفتئ تھار حضرت مولانا عبدالمصطفیٰ صاحب نعیمی سہروری ناظم اعلیٰ دارالعلوم انوارغوثیہ سیڑوا نے محبوب سبحانی سیدنا سرکارغوث اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی حیات طیبہ کے مختلف گوشوں پر تفصیلی روشنی ڈالی-
آخر میں خصوصی وصدارتی خطاب پیرطریقت نورالعلماء والمشائخ حضرت علامہ الحاج سید نوراللہ شاہ بخاری مدظلہ العالی ناظم اعلیٰ وشیخ الحدیث دارالعلوم انوار مصطفیٰ،سجادہ نشین:خا نقاہ عالیہ بخاریہ سہلاؤشریف نے کیا-
آپ نے اپنے خطاب کے دوران بزرگوں کے ناموں سے منسوب جلسوں کی اصل اور ان کے مقاصد اصلی پر روشنی ڈالتے ہوئے لوگوں کو بزرگوں کے مبارک زندگیوں کومطالعہ کرکے انہیں کے نقوش قدم پر چلنے کی تاکید کرنے کےساتھ شریعت اسلامیہ بالخصوص ارکان اسلام اخص الخاص نماز پنجگانہ کی پابندی کی جانب لوگوں کو راغب فرمایا اور ساتھ ہی ساتھ تارکین نماز کے سلسے میں کچھ وعیدین سناکر لوگوں کو نماز میں سستی کرنے پر سخت سرزنش بھی کی…حاصل کلام یہ کہ آپ نے مکمل تقریر انتہائی اصلاحی کی-
خصوصی نعت خوانی کاشرف مداح رسول حضرت مولانا محمدیونس صاحب انواری نے حاصل کیا،جب کہ نظامت کے فرائض مشترکہ طور پر یکے بعد دیگرے ماہر فن نظامت حضرت مولانا محمد حسین صاحب قادری انواری سہلاؤشریف،طلیق اللسان حضرت مولاناعلی محمد صاحب قادری اشفاقی جودھپور و حضرت مولانا خان محمد صاحب قادری انواری باگاواس نے بحسن وخوبی انجام دیا-
اس جلسہ میں خصوصیت کے ساتھ یہ حضرات شریک ہوئے-
حضرت سید بھورے شاہ بخاری ناظم اعلیٰ دارالعلوم گلزارغوثیہ لکڑاسر، عالی جناب الحاج عبدالغفور صاحب سابق وزیر راجستھان سرکار،
ادیب شہیر حضرت مولانامحمدشمیم احمدنوری مصباحی،خطیب شیریں مقال حضرت مولاناجمال الدین صاحب قادری،حضرت مولانا خیرمحمدصاحب قادری انواری، مولاناعبدالرؤف صاحب جامعی، مولاناباقر حسین صاحب قادری انواری،مولاناعبدالحلیم صاحب قادری انواری(اسٹاف:دارالعلوم انوارمصطفیٰ)- مولاناعبدالشکور صاحب قادری ،مولاناروشن القادری صاحب انواری، مولانا محمدحسن صاحب قادری، مولانا محمدعثمان قادری، مولانا محمد عرس سکندری انواری وغیرہم-
صلوٰة وسلام اور نورالعلماء پیرطریقت حضرت علامہ سیدنوراللہ شاہ بخاری کی دعا پر یہ جلسہ اختتام کو پہنچا-
رپورٹ:برکت علی قادری
مدرس شعبۂ حفظ: دارالعلوم انوارمصطفیٰ سہلاؤشریف، باڑمیر(راجستھان)
ساکن:مقام وپوسٹ:میٹھے کاتلا،تحصیل:چوہٹن،
ضلع:باڑمیر(راجستھان)