خانۂ کعبہ کی زیارت و طواف ، روضۂ رسول پر حاضر ہو کر دست بستہ صلوٰۃ و سلام پیش کرنے کی سعادت ، حَرَمَیْنِ طَیِّبَیْن [زادھمااللہ شرفاً وتعظیما] کے دیگر مقدس و بابرکت مقامات کے پُرکیف نظاروں کی زیارت سے اپنی روح و جان کو سیراب کرنا ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے،مگر اس خواہش کی تکمیل بلند نصیبہ والے حضرات کو ہی حاصل ہوتی ہے چنانچہ ابھی چندایام قبل مغربی راجستھان کی عظیم وممتاز اورعلاقۂ تھار کی مرکزی دینی درسگاہ دارالعلوم انوارمصطفیٰ سہلاؤشریف باڑمیر کے ناظم اعلیٰ وشیخ الحدیث پیرطریقت نورالعلماء حضرت علامہ الحاج سید نوراللہ شاہ بخاری مدظلہ العالی کسی کو اطلاع دییے بغیر انتہائی سادگی کے ساتھ زیارت حرمین طیبین کے لیے تشریف لے گیے،اور کل بتاریخ 14 اکتوبر 2022 عیسوی بروز جمعہ مبارکہ ممبئی سے براہ گجرات واپس دارالعلوم انوارمصطفیٰ سہلاؤ شریف پہنچے-
سہلاؤشریف پہنچنے پر(دارالعلوم میں ششماہی تعطیل ہونے کے باوجود) دارالعلوم کے اکثر اساتذۂ کرام و طلبہ اور فارغین انوارمصطفیٰ (انواری برادران) وعلاقے کے معززین اور خانوادۂ بخاریہ کے سبھی سادات کرام نے شاندار استقبال کیا،راستے میں ممبئ اور گجرات وراجستھان کے مختلف مقامات پر بھی عقیدت مندوں نے شاندار استقبال کیا-
آپ کےساتھ اس مقدس سفرمیں محب گرامی حضرت مولانا باقر حسین صاحب قادری برکاتی انواری و مخیر قوم وملت عالی جناب امتیاز علی صاحب بھی تھے-
اللّٰہ تعالیٰ ان سبھی حضرات کے اس عمرہ کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے،اور ہم سبھی لوگوں کو زیارت حرمین طیبین کی سعادت سے مشرف فرمائے-
آمین بجاہ سیدالمرسلین ﷺ
محمدشمیم احمدنوری مصباحی
خادم:دارالعلوم انوارمصطفیٰ سہلاؤشریف،باڑمیر(راجستھان)
مقیم حال:بھوانی پور (سمرہنا) پوسٹ:اسکابازار،ضلع:سدھارتھ نگر(یوپی)
Leave a Reply