مخزن رشد و ہدایت، غوث اعظم دستگیر
ہیں ضیاۓ شمع الفت، غوث اعظم دستگیر
کیا بیاں ہو تیری عظمت، غوث اعظم دستگیر
رب بڑھاۓ تیری رفعت، غوث اعظم دستگیر
وقت کے مفتی، مجدد اور محدث بھی ہوۓ
آپ ہیں فخر ولایت، غوث اعظم دستگیر
کر نہیں سکتا ہے وہ بندہ کبھی ترک نماز
تجھ سے ہے جس کو محبت، غوث اعظم دستگیر
قم بے اذنی کہہ دیا، تو مردہ زندہ ہو گیا
ہے تری اعلیٰ کرامت، غوث اعظم دستگیر
نار کا لقمہ بنے گا اس میں کوئی شک نہیں
جو کرے تیری اہانت، غوث اعظم دستگیر
آ گئے ہیں میکدے میں آپ کے پیاسے بھی ہیں
دیجیے جام محبت، غوث اعظم دستگیر
آرزو ہے آپ اک دن خواب میں آ جائیے
اور دکھا دیں نوری صورت، غوث اعظم دستگیر
المدد اے غوث اعظم، المدد اے پیر ما
سخت مشکل میں ہے امت، غوث اعظم دستگیر
رونا آتا ہے مجھے اپنی غریبی پر بہت
اب دکھا دو اپنی تربت، غوث اعظم دستگیر
قادری لکھنے پہ اختر فخر کرتا ہے بہت
مل گئی ہے تیری نسبت، غوث اعظم دستگیر
از قلم.. محمد شعیب اختر قادری دھرم سنگھوا یوپی 7565094875
Leave a Reply