WebHutt

Designing Your Digital Dreams.

جب موت یقینی ہے تو اس کی تیاری کیوں نہ کریں؟؟……سیدنوراللہ شاہ بخاری… رپورٹ:محمدحمزہ قادری انواری خادم:مدرسہ اہل سنت انوارقادریہ سولنکیا،تحصیل:گڈراروڈ،ضلع:باڑمیر(راجستھان)

جب موت یقینی ہے تو اس کی تیاری کیوں نہ کریں؟؟……سیدنوراللہ شاہ بخاری… رپورٹ:محمدحمزہ قادری انواری خادم:مدرسہ اہل سنت انوارقادریہ سولنکیا،تحصیل:گڈراروڈ،ضلع:باڑمیر(راجستھان)


سولنکیا باڑمیر میں منعقدہ جلسۂ غوث اعظم میں علامہ سیدنوراللہ شاہ بخاری کا خصوصی خطاب


یقیناً موت ایک ناقابل انکار اوراٹل حقیقت ہے اور جب ہم سبھی کو اس فانی دنیا کو خیرآباد کہنا ہے اور اس دنیا سے اخروی اور دائمی دنیا کی طرف سفر کرنا ہے تو ہم سبھی لوگوں کو اس کی تیاری کرنا انتہائی ضروری ہے ان خیالات کا اظہار یکم جمادی الاولیٰ 1444 ھ/26 نومبر 2022عیسوی کو سولنکیا، باڑمیر میں جیلانی جماعت وجملہ مسلمانان اہل سنت سولنکیا کی طرف سے منعقدہ جلسۂ غوث اعظم دستگیر میں خطاب کرتے ہوئے مغربی راجستھان کی عظیم وممتاز اور علاقۂ تھار کی مرکزی دینی درسگاہ دارالعلوم انوارمصطفیٰ سہلاؤشریف باڑمیر کے ناظم اعلیٰ وشیخ الحدیث نورالعلماء پیرطریقت حضرت علامہ الحاج سیدنوراللہ شاہ بخاری سجادہ نشین خانقاہ عالیہ بخاریہ سہلاؤشریف نے کیا،آپ نے اپنے خطاب کوجاری رکھتے ہوئے یہ بھی ارشاد فرمایا کہ یہاں ہر ایک شخص مستقبل بنانے کے لیے تگ و دو تو ضرورکرتا ہے تاہم کامیاب وہی ہوتا ہے جو دنیا و آخرت  دونوں جہانوں کے لیے تیاری کرے، اور چونکہ موت ایک اٹل حقیقت ہے تو ہم سب کو اس کے لیے تیاری کرنی چاہییے، اوراچھی موت ہر مومن کی دیرینہ خواہش ہوتی ہے؛ لہٰذا اسے پانے کے لیے عقیدہ توحید ورسالت کو اپنائیں، خالق و مخلوق کے حقوق و فرائض سمیت حدود الہی کی پابندی کریں،نماز ودیگر ارکان اسلام کی ادائیگی پر خصوصی دھیان دیں،اپنے مساجد ومدارس اور خانقاہوں کو صحیح معنوں میں آباد کریں،اپنے بڑے بزرگوں کی تعظیم وتکریم اور چھوٹوں پرشفقت کریں،غریبوں، محتاجوں اور ضرورت مندوں کی مدد کریں، گناہوں سے بچیں،تواضع وانکساری اختیار کریں اور سرکشی سے ہر حال میں بچیں،سرکشی کرنے والوں کے انجام اور موت کوبھولنے والوں کے حشر پر قرآن وحدیث اور سرتاج الصوفیاء والشعراء حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی علیہ الرحمہ کے عارفانہ کلام اور نمرود کے ایک عبرت انگیز واقعہ کے ذریعہ بہترین نصیحت آموز وعبرت آمیز خطاب فرماکر لوگوں کو یہ تاکید وتلقین کی کہ آپ حضرات ہر وقت موت کی تیاری میں رہیں اور  وقت نزع اللہ تعالی سے کلمہ نصیب ہونے کی دعا کریں۔
تقوی اپنانے کے لیے رضائے الہی تلاش کریں اور اللہ تعالیٰ کی نافرمانی سے دور رہیں، تقوی ہی ہماری زندگی کے حالات درست کرنے کا ذریعہ ہے، مستقبل کے خدشات و توقعات کے لیے یہی زادِ راہ ہے، تباہ کن چیزوں سے تحفظ اسی سے ممکن ہے، اللہ تعالی نے تقوی کے بدلے میں جنتوں کا وعدہ فرمایا ہے-
آپ کے خطاب سے قبل مندرجہ ذیل علمائے کرام نے بھی خطاب کیا-
خطیب اہل سنت حضرت مولانا بلال احمد صاحب قادری،حضرت مولانا محمدیوسف صاحب قادری خلیفہ جیلانی جماعت،حضرت مولانامحمد حمزہ صاحب سکندری انواری-جب کہ خصوصی نعت خوانی کاشرف مداح رسول واصف شاہ ہدیٰ حضرت قاری عطاؤالرحمان صاحب قادری انواری جودھپور نے حاصل کیا-
نظامت کے فرائض ماہر فن نظامت طلیق اللسان حضرت مولانا محمد حسین صاحب قادری انواری نے بحسن وخوبی انجام دیا-
اس جلسہ میں یہ علمائےکرام خصوصیت کے ساتھ شریک رہے-
☆استاذگرامی حضرت مولانامحمدشمیم احمدصاحب نوری مصباحی،☆ حضرت مولاناجمال الدین صاحب قادری انواری،☆ مولاناباقرحسین صاحب قادری انواری،☆ مولانا فخرالدین انواری،☆مولانا فیروز رضا رتن پوری☆مولانا عبدالمطلب سکندری انواری،☆مولاناعبدالحکیم انواری☆مولانانہال الدین انواری، ☆مولانامحمددائم انواری☆قاری ارباب علی قادری انواری،☆مولانا محمدعرس سکندری انواری،☆مولانا عبدالستار انواری وغیرہم-
آخر میں فقیر راقم الحروف (محمد حمزہ قادری انواری) نے سبھی شرکاءجلسہ کاشکریہ اداکیا-
صلوٰة وسلام اور نورالعلماء حضرت علامہ پیرسیدنوراللہ شاہ بخاری کی دعاپر یہ جلسہ اختتام پزیر ہوا-

صارف

Website:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *