السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مسئلہ ذیل میں کہ حج و عمرہ کے دوران حلق کیوں کرایا جاتا ہے اس میں کیا حکمت ہے مفصل جواب دیکر عنداللہ ماجور ہوں
👆👇
الجواب بعون الملک الوھاب۔صورت مسؤلہ میں اس کی ایک اہم حکمت صفائی و ستھرائی ہے۔حج اور عمرہ کے اعمال ختم ہونے پر سر منڈانا یا بال کتروانا بھی ایک عبادت ہے، گویا یہ حج اور عمرہ سے فارغ ہونے کی نشانی ہے ، جیسے نماز کے لیے فارغ ہونے کی نشانی “سلام” ہے، اور روزہ سے فارغ ہونے کی نشانی “افطار” ہے۔۔ احرام کی حالت میں پراگندہ اور غبار آلود رہ کر بارگاہِ عالی میں حاضر ہونے کا حکم تھا، اور احرام کے بعد صاف ستھرا رہنا پسندیدہ ہے، تو بالوں کو کاٹنے میں ان پراگندہ بالوں سے مکمل صفائی اور ایک حالت سے دوسری حالت کی تبدیلی بدرجہ اتم موجود ہے۔
حجة الله البالغة (2/ 94)
“والسر في الحلق؛ أنه تعيين طريق للخروج من الإحرام بفعل لا ينافي الوقار، فلو تركهم وأنفسهم لذهب كل مذهباً، وأيضاً ففيه تحقيق انقضاء التشعث والتغبر بالوجه الأتم، ومثله كمثل السلام من الصلاة”.اھ۔*والــــــلــــــہ تعالـــــــــے اعلـــــــــم *بالصــــــــواب*
کتبـــــــــــــہ
احمـــــــــــــد رضـــــــاقادری منظــــــری
مدرس
المرکزالاسلامی دارالفکر درگاہ روڈ بہراٸچ شریف
Leave a Reply