عالم نبیل فاضل جلیل استاذ الامام الاعظم والامام المالک
ابو عبداللہ حضور سیدی وسندی سرکار حضرت امام جعفر صادق وطاہر رضی اللہ عنہ 17 ربیع الاول شریف 80/ 83 ہجری میں مدینہ منورہ شریف میں پیدا ہوئے
آپ کا نام حضرت امام جعفر صادق (رضی اللہ عنہ) ہے
آپ کی کنیت ابو عبداللہ و ابو اسماعیل ہے۔ اور آپ کا لقب مبارک، صادق ،فاضل،طاہر، ہے۔ آپ نے جلیل القدر صحابۂ کرام حضرت انس بن مالک اور حضرت سہل بن سعد (رضی اللہ عنہما) سے ملاقات کی۔ آپ سے فیض حاصل کرنے والوں میں سےآپ کے شہزادے حضرت امام موسیٰ کاظم، امام اعظم ابو حنیفہ،حضرت امام مالک، حضرت سفیان ثوری (رضی اللہ عنہم اجمعین) ہیں۔
امام مالک (رضی اللہ عنہ) فرماتے ہیں کہ آپ (امام جعفر صادق) رضی اللہ عنہ کو 3 تین کاموں سے بڑا شغف تھا (1) نماز (2) قرآن کی تلاوت (3) روزہ۔فرماتے ہیں جب بھی میں نے حضرت امام جعفر صادق (رضی اللہ عنہ) سے ملاقات کی تو انھیں میں میں سے کسی ایک میں مصروف پایا۔
آپ کا وصال 15 رجب المرجب 148 ھجری مدینہ منورہ میں کسی بد بخت کے زہر دینے سے ہوئی، آپ جنت البقیع میں اپنے والد گرامی حضرت امام باقر (رضی اللہ عنہ) کے بغل میں مدفون ہیں۔ اور یہی آپ کے عرس کی تاریخ ہے۔ اس سے یہ پتہ چلا کہ کونڈے کی فاتحہ 15 رجب کو کرانا چاہئے ۔
اگر کوئی دوسرے دنوں میں کرائے تو بھی کوئی حرج نہیں۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو حضرت امام جعفر صادق رضی اللہ عنہ کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے آمین ثم آمین۔
۔گدائے حضرت امام جعفر صادق رضی اللہ عنہ
منظور احمد نوری
مہتمم جامعہ امام المرسلین آستانۂ عالیہ حضرت سید پھول شاہ (رحمۃ اللہ علیہ) چینی میل نانپارہ ضلع بہرائچ شریف یو پی
Leave a Reply