فَاعْتَبِرُوْا یٰۤاُولِی الْاَبْصَار
تو اے آنکھوں والو!عبرت حاصل کرو
آج میرے ساتھ ایک بڑا عجیب واقعہ پیش آیا ۔کہ
جیسے ہی میں لائبریری میں داخل ہوا ۔اور استاذ محترم سے کچھ عرض کرنے کے لیے آگے بڑھا ہی تھا۔کہ یکایک ایک کبوتر اڑا اور پنکھےکی زد میں آ کر اس کا ایک بازو کٹ کر الگ ہو گیا۔ استاذ محترم نے فوراً اپنے روم سے مرہم منگایا،پٹی بھی کی گئی۔لیکن! وہ بچ نہ سکا۔افسوس…… اس دکھی منظر کو دیکھنے کے بعد انگریزی کا ایک بڑا پیارا جملہ یاد آگیا ۔ شاید اس نے بھی ایسا دکھی منظر دیکھا ہو؟ وہ جملہ کچھ اس طرح سے ہے ” A CHILD WITHOUT EDUCATION IS LIKE A BIRD WITHOUT WINGS” یعنی۔ جس طرح پر(wing) کے بغیر پرندہ، پرندہ نہیں بالکل اسی طرح علم کے بغیر انسان، انسان نہیں اور علم بغیر محنت کے حاصل نہیں ہو سکتا۔ کہا جاتا ہے۔۔
“Study while others are sleeping ..
Work while others are loafing .
Prepare while others are playing.
Dream while others are wishing.”
یعنی “آپ اس وقت مطالعہ کریں جب سب مزے سے سو رہے ہوں،
آپ اس وقت محنت کریں جب دوسرے لوگ اپنا وقت ضائع کر رہے ہوں،
اس وقت آپ تیاری کریں جب دوسرے کھیل رہے ہوں
اور آپ خواب دیکھیں جب سب خواہش کر رہے ہوں، سیدھا سا مطلب یہ کہ- ان نصائح پر عمل کرنے کے بعد آپ تو اپنے خوابوں کو پورا کر چکے ہوں گے ، رہے دوسرے لوگ تو وہ صرف خواہشات میں گرفتار ہوں گے”۔۔۔
یہ وہ اصول ہیں، کہ جن پر ہمیشگی کامیابی کی ضمانت ہے ۔ عربی شاعر کہتا ہے۔
“بِقَدرِ الكدِّ تُكتَسَبُ المَعالي
وَمَن طَلبَ العُلا سَهرَ اللَّيالي”
۔ یعنی ۔کوشش کی مقدار ہی سے بلندیاں حاصل ہوتی ہیں۔ اور جو بلندیاں طلب کرتا ہے وہ راتوں کو جاگتا ہے ۔
✍️ محمد حسن رضا (ثانیہ)
متعلم جامعہ احسن البركات مارہرہ شریف
Leave a Reply