خصوصی خطاب علامہ پیرسیدنوراللہ شاہ بخاری نے کیا
حسب سابق امسال بھی رضامسجد میروانی،پوسما، پھُوگیرا،باڑمیر میں خدمت دین وملت ایجوکیشن اینڈ فاؤنڈیشن و نوجوان کمیٹی میروانی پوسما کے زیرنگرانی وزیر اہتمام، حضرت سید اقبال شاہ مٹاری کی سرپرستی،مصلح قوم وملت حضرت مولانا محمدعمر صاحب اکبری و حضرت مولاناشیرمحمد عرف میانداد صاحب اکبری کی صدارت اور طلیق اللسان حضرت مولانا محمدحسین صاحب قادری انواری کی نظامت میں انتہائی شان وشوکت اور عقیدت واحترام کے ساتھ “غوث الوریٰ کانفرنس” کا انعقاد کیا گیا-
اس کانفرنس کی شروعات حضرت مولانا قاری صلاح الدین صاحب رحمانی کے ذریعہ تلاوت کلام ربانی سے کی گئی-
بعدہ یکے بعد دیگرے مندرجہ ذیل علمائے کرام نے اصلاح معاشرہ،اصلاح عقائد واعمال،عظمت وشان اولیاء کرام وغیرہ جیسے عنوانات پر بہترین خطابات کیے-
☆حضرت مولانا کمال الدین صاحب سہروردی سوڑیار،حضرت مولانا بلال احمد صاحب رضوی،حضرت مولانا محمدیوسف صاحب قادری خلیفہ جیلانی جماعت،حضرت مولانا محمدحمزہ قادری انواری،مولوی محمدشبیر ومولوی دین محمد انواری…
جب کہ خصوصی تقریر مغربی راجستھان کی عظیم وممتاز اور علاقۂ تھار کی مرکزی دینی درسگاہ دارالعلوم انوارمصطفیٰ سہلاؤ شریف کے ناظم اعلیٰ وشیخ الحدیث نورالعلماء پیر طریقت رہبرراہ شریعت حضرت علامہ الحاج سید نوراللہ شاہ بخاری مدظلہ العالی سجادہ نشین: خانقاہ عالیہ بخاریہ سہلاؤ شریف باڑمیر کی ہوئی-
آپ نے قرآن مقدس کی آیت کریمہ یاایھاالذین آمنوااتقو الله وکونوا مع الصدقین کو اپنی تقریر کا عنوان بناکر لوگوں کو اپنے دلوں میں خشیت ربانی پیدا کرنے اور سچوں کی صحبت اختیار کرنے کی تاکید وتلقین کرنے کے ساتھ جہاں آپ نے پیری مریدی کے آداب اور اس کے تقاضے پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور ساتھ ہی ساتھ لوگوں کو حسب معمول ارکان اسلام بالخصوص پابندی ومواظبت کے ساتھ نماز پنجگانہ باجماعت ادا کرنے کی تاکید کی وہیں سبھی شرکاء جلسہ کو اپنے بزرگوں کی تعظیم وتکریم چھوٹوں پر شفقت،جملہ اوامر پر عمل پیرا ہونے ومنہیات سے پرہیز کرنے کی بھی سخت تاکید کی-
اس جلسہ میں ان حضرات نے خصوصیت کے ساتھ نعت ومنقبت خوانی کا شرف حاصل کیا-
مداح رسول حضرت قاری محمد عطاؤالرحمان صاحب قادری انواری جودھپور،قاری عبدالسبحان صاحب اشفاقی جودھپور،قاری خادم حسین صاحب رضوی،حافظ و قاری نواز علی برکاتی،مولانا محمدلقمان قادری باڑمیر –
اس کانفرنس میں خصوصیت کے ساتھ یہ حضرات شریک ہوئے-
ادیب شہیر حضرت مولانامحمدشمیم احمدصاحب نوری مصباحی،حضرت مولانادلاور حسین صاحب قادری، مولاناحاجی علی محمدصاحب نگر، مولانا مجیب،مولاناباقرحسین قادری انواری،مولاناعبدالسبحان صاحب مصباحی،☆مولاناصدام حسین خطیب وامام رضامسجد میروانی پوسما☆مولاناعبدالستار انواری، مولانامحمدعرس سکندری انواری، مولانا محمدہارون، مولاناعبدالمجید، مولانا مراد علی قادری،خلیفہ محمدانور،☆خلیفہ علی محمدقادری، خلیفہ عبدالشکور قادری،جناب محمد آدم خان،جناب ساجن خان،جناب حبیب اللہ،امیدعلی،محمدرمضان بھائی کے جی این ٹرانسپورٹ کمپنی،محمدرمضان خان،حیدرعلی وغیرہم-
صلوٰة وسلام اور نورالعلماء حضرت علامہ پیرسیدنوراللہ شاہ بخاری کی دعا پر یہ جلسہ اختتام کو پہنچا-
واضح رہے کہ دوران جلسہ سلسلۂ قادریہ کے عظیم بزرگ شیخ طریقت سیّدی و مرشدی حضرت پیر سید تاج حسین شاہ جیلانی قادری پنجتنی مدظلہ النورانی سانگرا شریف نے بذریعۂ فون اپنے مریدین ومعتقدین کو وعظ ونصیحت کرنے کے ساتھ خوب خوب دعاؤں سے نوازا-
پھر خدمت دین وملت ایجوکیشن اینڈ فاؤنڈیشن و نوجوان کمیٹی میروانی پوسما کی طرف سے حضرت مولانا عبدالمبین صاحب قادری انواری و عالی جناب روشن بھائی اشفاقی نے سبھی شرکاء جلسہ کا شکریہ اداکیا-
رپورٹ:(حافظ)محمدمنور علی قادری انواری
خطیب وامام:عائشہ مسجد،اندرا کالونی،باڑمیر(راجستھان)
ساکن:میروانی،پوسما،پوسٹ:پھُوگیرا،ضلع:باڑمیر
(راجستھان)
Leave a Reply