WebHutt

Designing Your Digital Dreams.

سیڑوا،باڑمیر میں جلسۂ غوث اعظم دستگیر کا شاندار انعقاد…. رپورٹ: باقرحسین قادری انواری خادم:دارالعلوم انوارمصطفیٰ سہلاؤشریف،ضلع: باڑمیر (راجستھان)

سیڑوا،باڑمیر میں جلسۂ غوث اعظم دستگیر کا شاندار انعقاد…. رپورٹ: باقرحسین قادری انواری خادم:دارالعلوم انوارمصطفیٰ سہلاؤشریف،ضلع: باڑمیر (راجستھان)


جانشین مفتی اعظم راجستھان حضرت مفتی شیرمحمد خان صاحب رضوی نے خصوصی خطاب کیا


سالہائے گزشتہ کی طرح اس سال بھی دارالعلوم انوارغوثیہ جامع مسجد سیڑوا باڑمیر کے وسیع کانفرنس ہال میں 29 ربیع الآخر 1444 ہجری مطابق 25 نومبر 2022 عیسوی بروز جمعہ انتہائی تزک واحتشام ،عقیدت ومحبت اور شان وشوکت کے ساتھ “جلسۂ غوث اعظم دستگیر” کا انعقاد کیا گیا-
جلسہ کی شروعات تلاوت کلام ربانی سے کی گئی،بعدہ مغربی راجستھان کی عظیم وممتاز اور علاقۂ تھارکی مرکزی دینی درسگاہ “دارالعلوم انوارمصطفیٰ سہلاؤ شریف” و دارالعلوم گلزار غوثیہ لکڑاسر اور دارالعلوم انوارغوثیہ سیڑوا کے ہونہار طلبہ نے اپنا دینی ومذہبی پروگرام نعت ومنقبت اور اصلاحی تقاریر پر مشتمل پیش کیا،جسے علماء وعوام نے خوب پسند کیا اور داد ودہش سے نواز کر طلبہ کی خوب خوب حوصلہ افزائی کی-
بعدہ صدارتی واستقبالیہ مختصر خطاب نورالعلماء پیر طریقت حضرت علامہ سیدنوراللہ شاہ بخاری ناظم اعلیٰ وشیخ الحدیث دارالعلوم انوارمصطفیٰ سہلاؤ شریف نے کیا- پھر حضرت مولانا نوازعلی صاحب مدرس دارالعلوم گلزارغوثیہ لکڑاسر نے “علماء واولیائے کرام کی فضیلت ” کے عنوان پر خطاب کیا- بعدہ ادیب شہیر حضرت مولانا محمدشمیم احمدصاحب نوری مصباحی ناظم تعلیمات دارالعلوم انوارمصطفیٰ سہلاؤ شریف نے حدیث جبریل کی روشنی میں ارکان اسلام پر روشنی ڈالتے ہوئے شریعت اسلامیہ بالخصوص ایمان پر ثابت قدمی کےساتھ نماز،روزہ، حج وزکوٰة کی ادائیگی پر زور دیا-
آخر میں خصوصی خطاب جانشین حضور مفتی اعظم راجستھان شیر ہندوستان حضرت مفتی شیر محمد خان صاحب رضوی شیخ الحدیث دارالعلوم اسحاقیہ جودھپور نے عظمت وفضیلت اولیائے کرام پر انتہائی ولولہ انگیز عالمانہ وفاضلانہ خطاب کیا-
آپ نے اپنے خطاب کے دوران علمائے کرام،سادات ذوی الاحترام واولیائے عظام کی عظمت اور ان سے عقیدت ومحبت،تقویٰ و پرہیز گاری اختیارکرنے فضول خرچی سے بچنے،آپسی الفت ومحبت اور دینی وعصری تعلیم کے حصول پر بھی زور دیا اور لوگوں کو اپنے بچوں کی صحیح تعلیم وتربیت کرنے کی تاکید کی- نظامت کے فرائض مشترکہ طور پر یکے بعد دیگرے ماہر فن نظامت حضرت مولانا محمد حسین صاحب قادری انواری سہلاؤشریف، حضرت مولانامحمدصدیق صاحب سہروردی اور مولانامحمدریاض الدین صاحب سکندری انواری نے بحسن وخوبی انجام دیا-
اس جلسہ میں خصوصیت کے ساتھ یہ حضرات شریک ہوئے- حضرت سید بھورے شاہ بخاری ناظم اعلیٰ دارالعلوم گلزارغوثیہ لکڑاسر،
شہزادۂ مفتی تھار حضرت مولانا عبدالمصطفیٰ صاحب نعیمی سربراہ اعلیٰ دارالعلوم انوار غوثیہ سیڑوا، حضرت سیدابراہیم شاہ بخاری سید میر محمد شاہ ارٹی، سیدصحبت علی شاہ مٹاری،حضرت مولاناالحاج سخی محمدصاحب قادری،حضرت مولانا محمدایوب صاحب اشرفی، حضرت مولانا دلاور حسین صاحب قادری، حضرت مولانا عبدالسبحان صاحب مصباحی، حضرت مولانا محمد رمضان صاحب، حضرت مولانا جمال الدین صاحب قادری انواری، حضرت مولاناجان محمد صاحب سہروردی، مولانا محمد احمد اکبری، مولانامحمد عمرقادری، مولانامحمداکبر سہروردی، مولانا فخرالدین قادری انواری،مولانا عطاؤالرحمٰن صاحب قادری انواری، مولانامحمدادریس قادری انواری، مولاناعبدالرسول قادری انواری،مولانا غلام محمد قادری انواری،مولانامحمد طالب قادری انواری،مولانامحمد حنیف قادری انواری،مولاناعبیداللّٰہ صاحب قادری،مولانااسلام الدین صاحب قادری انواری،مولانامحمد حسن قادری، مولانامحمدہاشم سکندری وغیرہم-
صلوٰة وسلام اور نورالعلماء حضرت علامہ پیر سیدنوراللّٰہ شاہ بخاری کی دعا پر یہ جلسہ اختتام پزیر ہوا-

صارف

Website:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *