السلام علیکم ورحمۃ اللّٰہ و برکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے مسئلہ ذیل میں کہ جب اللّٰہ تعالیٰ ہر چیز پر قادر ہے اور وہ لفظ کن سے ہر چیز کر سکتا ہے تو پھر فرشتوں کو کیوں لگایا، کسی کو پانی برسانے پر، کسی کو بندوں کے اعمال لکھنے پر اور بھی امور پر بھی فرشتوں کو لگا دیا
ایسا کیوں تشفی بخش جواب عنایت فرمائیں
سائل محمد الطاف
👆👇
الجواب بعون الملک الوھاب۔بیشک اللہ تعالی ہر چیز پر قادر ہے اور وہ لفظ کن سے ہر چیز کرسکتا ہے۔اللہ تعالی ان فرشتوں کے توسط سے کائنات کی تدبیر فرماتا ہے اور فرشتوں کو جو حکم دیتا ہے فرشتے اسی کے مطابق عمل انجام دیتے ہیں اور کسی صورت اللہ تعالی کی نافرمانی نہیں کرتے۔ اور جیساکہ ارشاد باری تعالی ہوتا ہے:لا يَعْصُونَ اللَّهَ ما أَمَرَهُمْ وَ يَفْعَلُونَ ما يُؤْمَرُون؛ وہ اللہ کی معصیت و نافرمانی نہیں کرتے اور وہی انجام دیتے ہیں جو انہیں حکم دیا جاتا ہے۔لہذا معلوم ہوا کہ فرشتے جو کام کرتے ہیں وہ لفظ کن میں داخل ہے۔
*والــــــلــــــہ تعالـــــــــے اعلـــــــــم *بالصــــــــواب*
کتبـــــــــــــہ
احمـــــــــــــد رضـــــــاقادری منظــــــری
مدرس
المرکزالاسلامی دارالفکر درگاہ روڈ بہراٸچ شریف
28/12/22,
Leave a Reply