WebHutt

Designing Your Digital Dreams.

خانقاہ برکاتیہ میں یومِ جمہوریہ نہایت ہی تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا… از قلم:::– محمد مجتدیٰ رضا خان احسنی متعلم::- جامعہ احسن البرکات مارہرہ شریف26 جنوری 2023 عیسوی

خانقاہ برکاتیہ میں یومِ جمہوریہ نہایت ہی تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا… از قلم:::– محمد مجتدیٰ رضا خان احسنی متعلم::- جامعہ احسن البرکات مارہرہ شریف26 جنوری 2023 عیسوی

     *سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ہمارا*
     *ہم بلبلیں ہیں اس کی یہ گلستاں ہمارا*

یومِ جمہوریہ ایک قومی و ملّی دن ہے جسے ملک بھر میں، ہر صوبہ، تمام ضلعے اور تمام اسکول و کالج حتی کہ مدارس اسلامیہ میں بھی یہ تقریبات بہت محبت و لگن سے مناںٔی جاتی ہے۔
اس دن کی اہمیت یہ ہے کہ حکومت ہند ایکٹ جو 1935ء سے نافذ تھا، منسوخ ہوکر باضابطہ دستور ہند کا نفاذ عمل میں آیا، 24 جنوری 1950ء کو ایک مختصر اجلاس میں تمام ارکان نںٔے دستور پر دستخط کیے اور 26 جنوری 1950ء کو اس نںٔے قانون کو لاگو کرکے پہلا یومِ جمہوریہ منایا گیا، اب ہر سال تمام باشندگان ہند 26 جنوری کو یومِ جمہوریہ کے طور پر پورے جوش و خروش اور دھوم دھام کے ساتھ مناتے ہیں ۔
قارئین کرام! آج خانقاہ برکاتیہ کے تحت چلنے والا ادارہ جامعہ احسن البرکات مارہرہ شریف کے وسیع وعریض گراؤنڈ میں ابا حضور حضور رفیق ملت دام ظلہ العالی کی سرپرستی اور حضرت علامہ مولانا عرفان ازہری صاحب قبلہ پرنسپل جامعہ ہٰذا کی صدارت میں یومِ جمہوریہ نہایت ہی تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا۔
اخیر میں ابا حضور حضور رفیق ملت دام ظلہ العالی نے یومِ جمہوریہ کی مناسبت سے کچھ دیر تقریر فرمائی اور اپنے ملفوظات سے تمام حاضرین مجلس کے قلوب کو منور و مجلیٰ فرمایا۔ حضرت نے اپنی تقریر میں فرمایا کہ “بزرگوں کا قول ہے کہ ملک کی محبت ایمان کا حصہ ہوتی ہے” اپنے ملک سے محبت کیجیے۔ ساتھی ہی ساتھ حضرت نے یہ بھی فرمایا کہ ہندوستان ہمارا ملک ہے اللّٰه تعالیٰ کا کرم ہے ہم نے اپنے آباؤاجداد سے وہ سبق لیا ہے کہ اگر ہمارے ملک کی طرف کوئی آنکھ اٹھاکر دیکھے تو ہم اس کی آنکھ نکالنے کی ہمت رکھتے ہیں۔ ہم جب تک زندہ رہتے ہیں اس ملک میں رہتے ہیں اور جب دنیا سے چلے جاتے ہیں تو اس ملک کی مٹی ہمیں اپنے اندر جگہ دیتی ہے ہمیں اپنے آغوش میں سلا لیتی ہے۔ پروگرام کے اختتام پر حضور رفیق ملت حفظہ اللّٰه ورعاہ نے اس ملکِ ہندوستان و تمام حاضرین مجلس بالخصوص ہم تمام طالبان علوم نبویہ کے روشن مستقبل کے لیے خوب دعائیں کیں۔ اور ایک زور دار نعرے کے ساتھ پروگرام کا اختتام فرمایا۔

از قلم:::– محمد مجتدیٰ رضا خان احسنی
متعلم::- جامعہ احسن البرکات مارہرہ شریف
26 جنوری 2023 عیسوی

صارف

Website:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *