وہ ہیں رسول انور قرآن کہہ رہا ہے
اور آخری پیمبر قرآن کہہ رہا ہے
پڑھ کے تو دیکھ تکویر ، اور اس کی روح تفسیر
ہیں غیب داں پیمبر قرآن کہہ رہا ہے
مزمل و محمد، یسین اور احمد
ہیں وہ حبیب داور قرآن کہہ رہا ہے
قد جاءکم سے ظاہر ہے صاف کس قدر یہ
ہیں نور کے وہ پیکر قرآن کہہ رہا ہے
یوحی’ کی آیت اس کی برہان ، قول رب ہے
قول حبیب داور ، قرآن کہہ رہا ہے
ھے آیت ید اللہ شاہد ، ھے فعل آقا
فعل خدا کا مظہر قرآن کہہ رہا ہے
لا ترفعو سے سب کو یہ ہوگیا ھے ظاہر
ان کا ادب ھے برتر قرآن کہہ رہا ہے
تطہیر سے ھے ثابت، آل شہ مدینہ
ہیں خوب تر مطہر ، قرآن کہہ رہا ہے
ہم مومنین پر ھے ، بعثت شہ امم کی
احسان رب اکبر ، قرآن کہہ رہا ھے
ھے القلم کی سورۃ برہان اس پہ “عینی”
ان کا ھے خلق برتر قرآن کہہ رہا ہے
۔۔۔۔
از: سید خادم رسول عینی
Leave a Reply