ابھی ابھی یہ جانکاہ خبر موصول ہوئ کہ حضرت علامہ مفتی مظفر حسین رضوی استا ذ وناظم تعلیمات ”تنظیم المسلمین “بائسی ،ضلع پورنیہ بہار اب ہمارے درمیان نہ رہے ۔اس نا گوار اطلاع سے حیران و ششدر رہ گیا , آخر دین کےیہ اکابر رہنما کس طرح ایک ایک کرکے رخصت ہو رہے ہیں ؟جن کی احسن تدریس وتقریر کی برکت سے طلبہ کےعلوم وفنون ا ور قوم کے عقائد و اعمال صلاح و فلاح سے آراستہ ہوتے تھے۔ان کےاشغال اصاغر علما کے لۓرہنمااصول کا درجہ رکھتےتھے ان کی اتباع اور پیروی میں اپنی زندگی کوہمیشہ مفید اور نتیجہ خیز بناتے تھے مگر رفتہ رفتہ ان اکابرین کے رو پوش ہونے سے یہ امیدیں بھی پوری ہوتی نظر نہیں آتیں ۔مذکورہ باتیں دارالعلوم اہل سنت قادریہ سراج العلوم برگدہی کے استاذ مفتی قاضی فضل رسول مصباحی نے ایک پریس ریلیز میں کہیں ۔انہوں نے یہ بھی کہاکہیقیناحضرت کی رحلت سے دنیاۓ سنیت میں جو خلا پیدا ہوا ہےاس کا مستقبل قریب میں پورا ہونا مشکل نظر آتا ہے۔مفتی صاحب نےیہ بھی کہاکہمفتئ موصوف گونا گوں خوبیوں کے مالک تھے ۔آپ کی سب سے عظیم خوبی یہ تھی کہ آپ عمدہ افہام وتفہیم کا ملکہ رکھتے تھے۔ ” تنظیم المسلمین “کےتعلیمی فروغ واستحکام میں آپ نے اپنی بےپناہ محنت اور کاوش صرف کی اور ادارہ کو اپنی تعلیمی قیادت کے زمانےمیں تحسین و تزئین کے زریں دور میں لا کھڑا کیا مجھے امید واثق ہے کہ موصوف کا یہ عمل ان کے نجات کی راہ کی تعئین بھی کر دے گا۔ہم سب زیادہ سےزیادہ ان کے حق میں دعا کریں کہ اللہ تعالی حضرت کی مغفرت فرماۓ اور آپ کے احبا واقربا کو صبر واجر سے بہرہ ور کرے ۔زیادتئ دعا اس لۓ کہ حدیث شریف میں ہے ”اذا سأل احدکم فلیکثر فانما یسأل ربہ “جب تم میں سے کوئ دعا کرے تو دعا میں زیادتی کرے کیوں کہ وہ اپنے رب ہی سےتو دعا کررہاہے، اللہ ہم سب کو اپنے بھائیوں کے حق میں زیادہ سے زیادہ دعا کرنے کی توفیق عطا فرماۓ آمینمفتی قاضی نور پرویز رشیدی کٹیہار،مولانا شیر محمد خان قادری پرنسپل دار العلوم اہل سنت قادریہ سراج العلوم برگدہی ،مہراج گنج ، مفتی قاضی فضل احمد مصباحی قاضئ شرع ضلع کٹیہار، مفتی قاضی شہید عالم رضوی استاذ جامعہ نوریہ بریلی شریف ،مفتی شمیم احمدنوری سہلاؤ شریف راجستھان،مولانا قاضی خطیب عالم مصباحی دار العلوم وارثیہ لکھنؤ، مولانا کاتب ذوالقرنین خان، مولانا عرفان احمد مصباحی ریسرچ اسکالر جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی،مولانا قاضی فضیل احمد سراجی،مفتی رضاءالمصطفی مصباحی،مولانا ابرار عالم مصباحی نائب صدر اصلاحی رویت ہلال کمیٹی سالماری کٹیہار ،مولانا معراج عالم خازن اصلاحی رویت ہلال کمیٹی سالماری کٹیہار،مفتی مبشر رضا ازہر ممبئ،مولانا عسجد رضا بائسی، مفتی دلنواز مصباحی بائسی،ماسٹر قاضی ہدایت رسول ،قاضی عنایت رسول،مولانا منظر الاسلام مدرسہ معین الاسلام ،ملک پور، مکھیا حسین اشرف اعظم نگر،ماسٹر عمران احمد اشرفی اعظم نگر۔مولانا حبیب الرحمن اشرفی کٹیہار ،مولانا حسیب الرحمن بنارس کے علاوہ درجنوں علما نے مفتی صاحب علیہ الرحمہ کی مغفرت اور مکین جنت وپسماندگان کے صبر جمیل اور اجر جزیل کی دعا کی ہے۔
Leave a Reply