WebHutt

Designing Your Digital Dreams.

خالصاً لوجہ اللہ دین کی خدمت کریں،اللّٰہ آپ کو دارین میں سرخ روئی عطا فرمائے گا:سید نوراللہ شاہ بخاری،،، رپورٹ:حبیب اللہ قادری انواری آفس انچارج:دارالعلوم انوارمصطفیٰ سہلاؤشریف،باڑمیر [راجستھان]

خالصاً لوجہ اللہ دین کی خدمت کریں،اللّٰہ آپ کو دارین میں سرخ روئی عطا فرمائے گا:سید نوراللہ شاہ بخاری،،، رپورٹ:حبیب اللہ قادری انواری آفس انچارج:دارالعلوم انوارمصطفیٰ سہلاؤشریف،باڑمیر [راجستھان]

خالصاً لوجہ اللہ دین کی خدمت کریں،اللّٰہ آپ کو دارین میں سرخ روئی عطا فرمائے گا:سید نوراللہ شاہ بخاری

مدارس ومکاتب کے علماء ومدرسین اور مساجد کے ائمہ دینی اعتبار سے بہت ہی اہمیت وفضیلت کے حامل ہیں جس پر آیت کریمہ “قل ھل یستوی الذین یعلمون والذین لا یعلمون” اور قرآن مقدس کی دیگر بہت سی آیات اور رسول رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث طیبہ شاہد ہیں،مگر افسوس کہ خود قوم مسلم بھی علماء وائمہ کو وہ اہمیت نہیں دیتی جس کے وہ حامل ہیں پھر بھی دوسرے پیشہ سے جڑے ہوئے افراد کے اعتبار سے ہمارے علماء وائمہ ہمیشہ شاکر وصابر نظر آتے ہیں،فالحمدلله علیٰ ذٰلک-
مذکورہ خیالات کا اظہارمغربی راجستھان کی عظیم اور علاقۂ تھار کی مرکزی درسگاہ “دارالعلوم انوار مصطفیٰ سہلاؤشریف،باڑمیر، راجستھان” کے مہتمم وشیخ الحدیث نورالعلماء شیخ طریقت حضرت علامہ الحاج سیدنوراللہ شاہ بخاری مدظلہ العالی نے دارالعلوم کی عظیم الشان “غریب نوازمسجد” میں 20 شوال المکرم1443 ہجری مطابق 22 مئی 2022 عیسوی اتوار کو منعقدہ “شاخہائے دارالعلوم انوارمصطفیٰ سہلاؤشریف” کے مدرسین وذمہ داران کے “سالانہ افتتاحی مجلس مشاورت” میں شرکائے مجلس کو خطاب کرتے ہوئے کیا-
آپ نے اپنے ناصحانہ خطاب کے دوران شاخہائے ادارہ کے مدرسین کرام ومساجد کے ائمہ کو مخاطب کر کے یہ بھی فرمایا کہ”آپ سبھی مدارس ومکاتب کے مدرسین واساتذہ اور اراکین وذمہ داران نیز مساجد کے ائمہ اور ٹرسٹیان کو چاہییے کہ آپ حضرات اپنی ذمہ داریوں کو محض ڈیوٹی سمجھ کر نہ کریں بلکہ خلوص وللہیت،نیک نیتی اور اللہ ورسول کی رضا کی خاطر خدمت دین متین سمجھ کرکریں، اگر آپ نے ایساکیا تو اللّٰہ تعالیٰ آپ کو دارین کی سرخ روئی نصیب فرمائےگا-یہ آپ سبھی حضرات کی خوش قسمتی ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ نے آپ حضرات کو دین کی خدمت کےلیے چن لیا ہے اور علم دین جیسی لازوال دولت ونعمت سے نوازا ہے-ساتھ ہی ساتھ آپ نے مدارس ومکاتب اور مساجد کے ذمہ داران کو بھی علماء وائمہ کے تئیں اپنی ذمہ داریوں کااحساس دلاتے ہوئے فرمایا کہ “ہمارے علماء جس بھی بستی میں تعلیم وتعلم اور درس وتدریس یا امامت وخطابت کا فریضہ انجام دے رہے ہوں اس بستی کے لوگوں کو چاہییے کہ وہ اپنے ائمہ ومدرسین کی ہر اعتبار سے خاطر خواہ قدر کریں،اور مدرسین شاخہائے ادارہ سے کہا کہ آپ حضرات کے لیے مرکز”دارالعلوم انوارمصطفیٰ” کی طرف سے جو ہدایات تحریری شکل میں جاری کی گئی ہیں ان پر مکمل طور پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اپنی خدمات انجام دیں کیونکہ اسی میں آپ کی،ادارہ کی اور اہل بستی کی کامیابی مضمر ہے-
اس مجلس مشاورت کی شروعات تلاوت کلام ربانی سے کی گئی پھر دارالعلوم کے کچھ ہونہار طلبہ نے یکے بعد دیگرے بارگاہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں نعت خوانی کاشرف حاصل کیا-
پھر دارالعلوم کے ناظم تعلیمات حضرت مولانا محمدشمیم احمد صاحب نوری مصباحی نے اس میٹنگ کے اغراض ومقاصد پر روشنی ڈالنے کے ساتھ “مکاتب میں تعلیم وتدریس کے بہتر طریقے”پر بالاختصار عمدہ گفتگو کی اور “من لم یشکرالناس لم یشکراللہ ” پر عمل کرتے ہوئے دارالعلوم کے ارکان واساتذہ کی طرف سے میٹنگ میں تشریف لائے سبھی علمائے کرام وعوام اہلسنت کا شکریہ اداکیا -بعدہ حضرت مولاناخان محمدقادری انواری باگاواس نے نعت رسول مقبول پیش کیا-
پھر تقریباً ۱ گھنٹہ کا وقت لوگوں کے مشورے، شکایات اور اس کے ازالے کے لیے رکھاگیا جس میں لوگوں نے اپنی اپنی باتیں قبلہ سید صاحب کے پاس رکھیں،آپ نے لوگوں کی باتوں کو بغور سن کر ان کے حل نکالے اور لوگوں کو مطمئن کیا-بعض آبادیوں کے لوگوں نے نئی تعلیمی شاخ کے قیام کی درخواستیں بھی پیش کیں جب کہ بعض مدرسین اپنی سابقہ جگہوں سے دوسری جگہوں پر تبادلہ کے خواہاں ہوئے سب کی باتیں وگذارشات کو دارالعلوم کے صدرالمدرسین حضرت مولانادلاور حسین صاحب قادری نے کارروائی رجسٹر میں درج کر لیا اور ان شاءاللّٰہ العزیز جلدہی ساری باتوں پر مناسب کارروائی ہوجائےگی،جن مکاتب میں مدرسین کی ضرورت ہے وہاں مناسب مدرسین کاانتظام کردیاجائےگا،جب کہ نئی تعلیمی شاخوں کے درخواست دہندگان کے یہاں باہمی مشاورت سے تعلیمی شاخوں کی بھی منظوری دے دی جائیں گی-
درمیان میٹنگ شاخہائے دارالعلوم کے مسقل نگراں حضرت مولانا محمد حسین صاحب انواری نے اپنی نگرانی کے دوران دارالعلوم کی تعلیمی شاخوں کے اندر جو خوبیاں وخامیاں محسوس کی ان سب باتوں پر مشتمل تفصیلی روشنی ڈالی اور تجزیہ پیش کرنے کے ساتھ کہاں کس طرح کی خدمات کی ضرورت ہے اس پر روشنی ڈالی-
اس مجلس مشاورت میں خصوصیت کے ساتھ ان حضرات نےاپنے تاثرات پیش کیے-
حضرت مولاناخیر محمدصاحب قادری انواری،حضرت مولاناجمال الدین صاحب قادری انواری،حضرت مولاناعبدالسبحان صاحب مصباحی، حضرت مولاناعلم الدین صاحب قادری انواری-
واضح رہے کہ اس مجلس مشاورت میں شاخہائے دارالعلوم انوارمصطفیٰ کے تقریباً سبھی مدرسین کرام اور سبھی شاخوں کے کچھ ذمہ داران نے بھی شرکت کی-
صلوٰة وسلام اور نورالعلماء حضرت علامہ پیرسیدنوراللہ شاہ بخاری کی دعا پر یہ مجلس اختتام پزیر ہوئی-
رپورٹ:حبیب اللہ قادری انواری
آفس انچارج:دارالعلوم انوارمصطفیٰ سہلاؤشریف،باڑمیر [راجستھان]

صارف

Website:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *