جو حق ھے اس کو جہاں میں دکھا کے دم لینگے
حدیث سرور دیں کی سنا کے دم لینگے
ہمارے ہند کو اسلاف نے سنوارا ہے
تمام ملک میں توحید لاکے دم لینگے
اچھل رہے ہیں بہت ، اپنا عزم ہے اب یہ
کہ باطلوں کے سروں کو جھکاکے دم لینگے
نہیں ہے وقت ابھی سونے کا ، رہو تیار
اے میری قوم ؟ تمھیں ہم جگا کے دم لینگے
کرم کے گل سے نوازیں گے ایک دن آقا
تمام کرب کو ہم بھی تھکا کے دم لینگے
محبتوں کے جو شعلے ہیں ان کے ہی دم سے
منافرت کے گھروں کو جلا کے دم لینگے
رلا رہے ہیں یہ طفلان قوم کو کتنا
ہم اہل ظلم کو” عینی “رلا کے دم لینگے
۔۔۔۔
از: سید خادم رسول عینی
Leave a Reply