WebHutt

Designing Your Digital Dreams.

Category شعر و شاعری

نعت شاہ امم صلی اللہ علیہ وسلم۔۔۔از: سید خادم رسول عینی

اک بشر کس کے دم سے اٹھتا ہے ؟
صرف رب کے کرم سے اٹھتا ہے

ہے الہی کا جس پہ فیض خاص
دہر میں وہ جنم سے اٹھتا ہے

راز پرواز آدمی ہے یہی
عشق شاہ امم سے اٹھتا ہے

دیکھ کر مجھ پہ رحمتیں ان کی
درد ، غم کے شکم سے اٹھتا ہے

‌طیبہ میں ہوں اٹھاؤ مت مجھ کو
کون شہر کرم سے اٹھتا ھے ؟

مٹتا ہے آپ کی عنایت سے
فتنہ جب بھی ستم سے اٹھتا ھے

اس قلم سے ہوا ہے پست کوئی
کوئی اپنے قلم سے اٹھتا ہے

لائے ایمان کیا عمر فاروق
نعرہء حق حرم سے اٹھتا ہے

ان کا پیغام عام کرنے کو
اک مجاہد عجم سے اٹھتا ہے

دود عطر شرافت احسن
“عینی” شاہ امم سے اٹھتا ہے
۔۔۔۔
از: سید خادم رسول عینی

غزل۔۔از: سید خادم رسول عینی

ہو رہا ہے حال ابتر کیا بتاؤں میرے یار
وقت کا رہزن ہے رہبر کیا بتاؤں میرے یار

کب نوازیں گے وہ آکر میرے قلب تار کو
سونا سونا دل کا منظر کیا بتاؤں میرے یار

ڈھا دیا نفرت کے بلڈوزر نے اس کو ایک دن‌
اب کہاں الفت کا دفتر کیا بتاؤں میرے یار

جس کی اک آواز پر لبیک کہہ دیں سب عوام
اب کہاں ہے ایسا لیڈر کیا بتاؤں میرے یار

فیل ہونے کو ہے کڈنی معشیت کی ہر طرف
ڈھونڈیے اب جلد ڈونر کیا بتاؤں میرے یار

جس شجر سے خدشہ تھا زہریلے کانٹوں کا ہمیں
بن رہا ہے وہ تناور کیا بتاؤں میرے یار

خود پسندی کا زمانہ ہے یہ “عینی” ، ہر بشر
کہہ رہا ہے خود کو برتر کیا بتاؤں میرے یار
۔۔‌۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
از: سید خادم رسول عینی

نعت مصطفیٰﷺبزمِ تاجُ الشَ٘رِیعَہ،،از ✒ کلیم احمد رضوی مصباحی پوکھریرا شریف


نقشِ غم دل سے مٹانے کے لیے
ان کی رحمت ہے ہنسانے کے لیے


میں ہوں صہباۓ محبت میں حضور
عصرِ قسمت پھر سے پانے کے لیے


روغنِ عشق و محبت چاہیے
دل کو فرقت میں جلانے کے لیے


عرشِ دل پر جلوہ فرمائیں حضور
فرش سے ہم کو اٹھانے کے لیے


بلبلِ تخییل رہتی ہے مدام
گلشنِ مدحت میں دانے کے لیے


پھر چلی بادِ ثنائے مصطفیٰ
گلستانِ دل کھلانے کے لیے


ماہِ طیبہ کی ثنا لکھیں مدام
مطلعِ مدحت پہ چھانے کے لیے


یادِ جانِ حسن میں کھو جائیے
دل کا آئینہ سجانے کے لیے


آیۂ قرآن ہے لا ترفعوا
آپ کی عظمت بتانے کے لیے


نقشِ پاۓ ناز کو انجم کریں
راہِ جنت جگمگانے کے لیے


سیرِ طیبہ کے لیے بلوائیے
عرض ہے معراج پانے کے لیے


درد کے موتی عطا ہوں یا نبی
چرخِ مژگاں پر اگانے کے لیے


عرشِ قسمت وجد میں آۓ اگر
آئیں وہ جلوہ دکھانے کے لیے


زندگی ان پر نچھاور کیجیے
زندگی کا لطف پانے کے لیے


نعت خوانی پر نہ مل پایا ثواب
ہم نے درہم جب سنانے کے لیے


آپ کا سارا زمانہ ہے حضور
آپ ہیں سارے زمانے کے لیے


رکھیے نقشِ گنبدِ خضریٰ کلیم
طیبہ آنکھوں کو بنانے کے لیے


از ✒
کلیم احمد رضوی مصباحی
پوکھریرا شریف

نعت شہہ عالمین ﷺاز ✒کلیم احمد رضوی مصباحی پوکھریرا شریف

مہِ چرخ یوں ضوفشاں ہے، نہیں ہے
جوابِ رخِ جانِ جاں ہے ، نہیں ہے

ترے نام سے جب رواں ہے مسلسل
یہ جوۓ نَفَس رائیگاں ہے، نہیں ہے

مرے طائرِ جاں! یہ چہکار کیسی
مدینہ ترا آشیاں ہے ، نہیں ہے

ترے حسن کےآگے پھرکس کی ہستی
وہ جو نازِ شیشہ گَرَاں ہے ،نہیں ہے

الگ شان ہے ان کی ، ان کے علاوہ
کوئی برسرِ لامکاں ہے ، نہیں ہے

مری چشمِ تر ہے نگاہوں میں ان کی
ادھوری مری داستاں ہے ، نہیں ہے

یتیماً فاٰوی ، اے دُرِ٘ یگانہ !
ترے جیسا کوئی کہاں ہے، نہیں ہے

سراجاً منیرا لقب ہے کسی کا
کہیں ایسا شمعِ جہاں ہے، نہیں ہے

مدینہ ہے رشکِ جناں ، اس کے آگے
کوئی گلستاں گلستاں ہے، نہیں ہے

کہاں جائیں مجرم اے جاؤک والے
کوئی اور جاۓ اماں ہے، نہیں ہے

یہ سب ہے کرم افصحِ دوجہاں کا
کلیم! آپ سحرِ بیاں ہے، نہیں ہے

از ✒
کلیم احمد رضوی مصباحی
پوکھریرا شریف

نعت مصطفی’ صلی اللہ علیہ وسلم۔۔از: سید خادم رسول عینی

ناموس مصطفیٰ پہ کریں جان ہم فدا
شہکار کبریا پہ کریں جان ہم فدا

اصحاب مصطفی’ کا یہی تھا حسیں شعار
عشق شہ ہدی’ پہ کریں جان ہم فدا

جس نے یہ کائنات کا نقشہ بدل دیا
اک ایسے رہنما پہ کریں جان ہم فدا

تعلیم جس نے دی ہے مساوات کی ہمیں
اس کے ہر اک کہا پہ کریں جان ہم فدا

گستاخی کا جواب خدا خود عطا کرے
محبوب کبریا پہ کریں جان ہم فدا

اسریٰ میں کی تھی شہ نے امامت نبیوں کی
سردار انبیاء پہ کریں جان ہم فدا

گستاخ سے یہ کہہ دو سبھوں نے یہی کہا
“عینی” شہ ہدی’ پہ کریں جان ہم فدا
۔۔۔۔
از: سید خادم رسول عینی

غزل۔۔جو حق ھے اس کو جہاں میں دکھا کے دم لینگے،،از: سید خادم رسول عینی

جو حق ھے اس کو جہاں میں دکھا کے دم لینگے
حدیث سرور دیں کی سنا کے دم لینگے

ہمارے ہند کو اسلاف نے سنوارا ہے
تمام ملک میں توحید لاکے دم لینگے

اچھل رہے ہیں بہت ، اپنا عزم ہے اب یہ
کہ باطلوں کے سروں کو جھکاکے دم لینگے

نہیں ہے وقت ابھی سونے کا ، رہو تیار
اے میری قوم ؟ تمھیں ہم جگا کے دم لینگے

کرم کے گل سے نوازیں گے ایک دن آقا
تمام کرب کو ہم بھی تھکا کے دم لینگے

محبتوں کے جو شعلے ہیں ان کے ہی دم سے
منافرت کے گھروں کو جلا کے دم لینگے

رلا رہے ہیں یہ طفلان قوم کو کتنا
ہم اہل ظلم کو” عینی “رلا کے دم لینگے
۔۔۔۔
از: سید خادم رسول عینی

ناموس رسالت پر انگریزی نظم‌Honour of our Prophet،By : Sayed khadime Rasul Aini


……………………………….
11*2
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

We will protect the honour of our prophet,
This is essence of our creed and our target.

In every heart is preserved love of prophet,
Holy drink of love is tastier than posset.

The holy ascension is it’s obvious proof,
Speed of prophet is faster than light , rocket.

All dignitaries are His appreciators,
Be it Jesus , Moses or Noah or Jephet.

All are illuminated by prophet’s light,
The galaxy, stars ,sun , moon and the comet.

Do not think the prophet like a common man ,
He is next to the Almighty the greatest.

We sacrifice our life for His dignity,
Prophet’s love is” Aini” the biggest asset.
…………….
By : Sayed khadime Rasul Aini
از: سید خادم رسول عینی

نعت نبی صلی اللہ علیہ وسلم۔۔از: سید خادم رسول عینی

حب شہ عالم سے ہی جیون ہے ہمارا
دشمن جو نبی کا ہے ، وہ دشمن ہے ہمارا

سرکار کی یادوں کے گل تر سے مزین
کس طرح مقدس یہ نشیمن ہے ہمارا

اس میں شہ کونین کی رحمت کی ہے خوشبو
افضل سبھی باغات میں گلشن ہے ہمارا

ہے واتبعواالنور کی آیت سے یہ واضح
قرآن مبیں سے دلِ روشن ہے ہمارا

لمحات کو پر نور کریں آؤ لکھیں نعت
تقدیس کا حامل یہی اک فن ہے ہمارا

کہتی ہے یہی روح مری ، جسم سے ہر دم
آقا کا وطن ہے جو ، وہ مسکن ہے ہمارا

مرشد کے طفیل اس پہ ہے سرکار کا سایہ
یوں حامل تقدیس یہ دامن ہے ہمارا

تاریخ ہے شاہد یہی گستاخ! سمجھ لے
قربان نبی کے لیے تن من ہے ہمارا

کس ماہ مبیں کا ہے یہاں عکس اے “عینی”
شفاف بہت قلب کا آنگن ہے ہمارا
۔۔۔
از: سید خادم رسول عینی

نعت نبی صلی اللہ علیہ وسلم۔‌۔از: سید خادم رسول عینی قدوسی ارشدی

نعت نبی صلی اللہ علیہ وسلم
۔‌۔۔۔

بجز یاد نبی کے ، جس کی تنہائی نہیں جاتی
کبھی بھی زندگی سے اس کی رعنائی نہیں جاتی

طلب کرتا رہا سائل، نبی دیتے رہے اس کو
سخاوت کی مثال ایسی کہیں پائی نہیں جاتی

نبی کی یاد کی شمعیں ہیں روشن یوں بحمد اللہ
مرے دل سے کبھی بھی بزم آرائی نہیں جاتی

رفعنا کہہ کے ان کے ذکر کو خالق نے رفعت دی
جو اونچے ہیں کبھی بھی ان کی اونچائی نہیں جاتی

نمازیں رہ گئی ہیں پانچ گھٹ گھٹ کر بفضل رب
گزارش سید عالم کی ٹھکرائ نہیں جاتی

نبی کی یاد سے دل ہوگیا گلشن، تروتازہ
ہے جس میں یاد عنقا، اس کی صحرائی نہیں جاتی

جو عشاق نبی ہیں ان کی بینائی سے تم پوچھو
جھلک آقا کے جلوے کی کہاں پائی نہیں جاتی؟

نہیں ملتا ہمیں حسن عمل کا اجر دنیا میں
اگر شاخ درخت عشق لہرائی نہیں جاتی

اگر ماحول منفی ہو تو پھر بھی وہ رہیں حق پر
جو اچھے ہیں کبھی بھی ان کی اچھائی نہیں جاتی

امین و صادق ملک عرب نے دے دیا یوں درس
ہمارے قلب سے اے “عینی” سچّائی نہیں جاتی
۔۔۔۔
از: سید خادم رسول عینی قدوسی ارشدی

منقبت در شان حضرت صدر الشریعہ علیہ الرحمہ۔۔از: سید خادم رسول عینی قدوسی ارشدی

قرار شریعت ہیں صدر الشریعہ
بہار طریقت ہیں صدر الشریعہ

رضا نے دیا ان کو نور خلافت
مہ اعلیٰ حضرت ہیں صدر الشریعہ

بہار شریعت کے ہیں وہ مصنف
بہت بیش قیمت ہیں صدر الشریعہ

سدا آبیاری کی دیں کے شجر کی
یوں حامیء ملت ہیں صدر الشریعہ

یہ کہتی ہے تعداد شاگرد ہم سے
حفیظ شریعت ہیں صدر الشریعہ

ملا قاضیء شرع کا ان کو منصب
قضا کی امانت ہیں صدر الشریعہ

سبب وہ بنے کنز ایماں کا عینی
یوں فیض ہدایت ہیں صدر الشریعہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

از: سید خادم رسول عینی قدوسی ارشدی