میراروڈ ( پریس ریلیز) یوم آزادی کے موقع پر سدھ بھاونا منچ میراروڈ کی طرف سے ایک پروگرام بعنوان آزادی اور ہماری ذمہ داری رکھا گیا ۔پروگرام کے آغاز میں ایڈوکیٹ ثناء دیشمکھ نے سبھی کو یومِ آزادی کی مبارکباد دی اور پروگرام کے اغراض و مقاصد بتایا وشواس ہڑگی نے ملک کے موجودہ حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سچی آزادی اسی وقت ملے گی جب ملک سے بیروزگاری اور غربت کا خاتمہ ہوگا دلتوں مسلمانوں اور اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک بند کیا جائے اور سب آزادی کے فوائد ملنے چاہئیں ہمیں اپنے بنیادی حقوق کی حفاظت کے لئے جدو جہد کرنی ہوگی انہوں نے فرقہ وارانہ اتحاد اور بھائی چارے کو بڑھاوا دینے کا مشورہ دیا ۔تنزیل صدیقی نے جماعت اسلامی کا تعارف پیش کیا ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ہمیں متحد ہو کر انسانیت کو بچانے کی کوشش کرتے رہنا چاہئے اس موقع پر پروفیسر سنیل دھاپسے اور مختار خان کو ان کی ریسرچ مکمل ہونے اور انہیں پی ایچ ڈی کی ڈگری ملنے پر پھولوں کا ہار پہنا کر اعزاز سے نوازا گیا پروگرام میں بڑی تعداد میں ہندو مسلم دلت سماج سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی پروفیسر اور وکلاء بڑی تعداد میں شریک تھے۔
متعلقہ مضامین
طلبہ اعزاز و رہنمائی پروگرام – ایس آئی او مالونی
یکم ستمبر 2024 کو اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن (SIO) مالونی نے ہیومن اپلفٹمنٹ اینڈ ڈیولپمنٹ ایسوسی ایشن (HUDA) کے تعاون سے "معمارِ جہاں تو ہے” کے عنوان کے تحت ایک طلبہ اعزاز و رہنمائی پروگرام کا انعقاد کیا۔ اس پروگرام کا مقصد اکیڈمک ایکسیلنس کی طرف راغب کرنا اور طلبہ کو قیمتی رہنمائی فراہم کرنا تھا۔ […]
اقلیتی یوتھ پارلیمنٹ کا انعقاد، اعلیٰ تعلیم پر زور
جلگاؤں: اقلیتی یوتھ پارلیمنٹ کا انعقاد 6 اکتوبر 2024 کو دوپہر 1 بجے جلگاؤں میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ آفس کے احاطے میں واقع ڈسٹرکٹ پلاننگ کمیٹی ہال میں کیا گیا۔ اس پروگرام کا اہتمام شمالی مہاراشٹر کے کوآرڈینیٹر شبان فیض نے کیا تھا۔ اقلیتی یوتھ پارلیمنٹ کے نیشنل کوآرڈینیٹر حاجی زبیر میمن (پونے) اسپیکر تھے، جب […]
مہاراشٹرا اسمبلی انتحابات میں ووٹ کسے دیا جائے ؟
بی جے پی اور آر ایس ایس کے مسلمانوں کے خلاف تشویشناک منصوبے ہیں، جیسا کہ وقف بل ۔ فی الحال اس بل کو پاس نہ کر سکنے کی وجہ لوک سبھا میں ان کی واضح اکثریت کی کمی ہے۔ اس میں ایک بڑا کردار مہاراشٹر کے حالیہ انتخابی نتائج کا ہے، جہاں مسلمانوں نے […]