مظفر پور، 16/ ستمبر (وجاہت، بشارت رفیع) سر یا بلاک، مظفر پور کے گینجاس میں مورخہ 16 ستمبر 2024 مدرسہ رزاقیہ ضیاء العلوم گنجاس سے جلوس محمدی نکالا گیا جس کی صدارت مولانا امتیاز عالم حیدر ی نے کی۔ جلوس محمدی میں مقامی لوگوں نے کثیر تعداد میں پورے عقیدے کے ساتھ حصہ لیا اور محمد ﷺ کی محبت میں نعرے باز ی کی۔ جلوس میں زیادہ تعداد مسلمانوں کی تھی وہیں پولیس اہلکاروں نے بھی جلوس میں شامل ہو کر مسلمانوں کے عقید ے کا احترام کیا۔ علاقے کے علماء کرام بھی بڑے خلوص کے ساتھ شریک ہوے۔ محمد سمیر الق آس، محمد ادریس صاحب بھی جلوس میں شامل تھے۔ اس موقع پر مولانا امتیاز عالم نے کہا محمد ﷺ کے محبت کی بدولت ھی اس دنیا میں عزت حاصل ہے اور ان ہی کی بدولت ہم آخرت میں بھی کامیاب ہوں گے۔
متعلقہ مضامین
طالبات خود کو داعیانہ کردار سے آراستہ کریں ۔جامعہ ام سلمہ میں مولانا یحییٰ نعمانی کا فکر انگیز خطاب
دھنباد: علم دین خدا کی بیش بہا نعمت ہے ، یہ ایسی دولت ہے دنیا جس کی قیمت نہیں لگا سکتی ، اللہ تعالیٰ کو جس بندے سے کام لینا ہوتا ہے اسی کو اس نعمت سے بہرہ ور کرتا ہے ، اب جسے یہ دولت مل گئی اس کا سب سے پہلا تقاضا یہ […]
یتی نرسنگھا نند اور آگ میں گھی ڈالنے والے ایم ایل اے کے خلاف کا رروائی کی جائے
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمودمدنی کا بی جے پی صدر اور وزیر اعلی ٰ یوپی کو مکتوب ۔ غازی آباد پولس کمشنر سے مقدمہ دائر کرنے کا مطالبہ نئی دہلی ۸؍اکتوبر جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے بی جے پی صدر جے پی نڈا اور اتر پردیش کے وزیر اعلی […]
پرشانت کشور کی مسلم سیاست کیا ہے؟
پٹنہ، 13 ستمبر (پریس ریلیز)جناب خورشید عالم ایڈوکیٹ، پٹنہ ہائی کورٹ، نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے بہار کے مسلمانوں کو جن سوراج کے بانی، پرشانت کشور کی سیاست سے دور رہنے کی تاکید کی ہے۔ جناب عالم نے کہا کہ یکم ستمبر 2024 کو باپو سبھاگار، گاندھی میدان پٹنہ میں منعقد ہونے والی […]