حاجی پور/دیسری(محمد آصف عطا) دیسری میں پری پیڈ اسمارٹ میٹر لگانے کے فیصلے کو واپس لینے کے لیے دیسری میں دستخطی مہم شروع کی گئی ہے۔دستخطی مہم کے آغاز کے موقع پر دھرم پور، ظفرآباد، افرول، غازی پور، مادھو پور، کھریکا، کھوکسہ، رام پور کچنی، لکھن پور، شاہ پور توئی، پاناپور، مدھول سمیت درجنوں دیہاتوں کے سینکڑوں لوگوں نے دستخط کرکے اپنا احتجاج درج کرایا۔مورچہ کے صدر کمل دیو سنگھ، سکریٹری رنجیت پنڈت، دیسری کے سابق سربراہ دلیپ سنگھ، سماجی کارکن وجے کمار یادو مورچہ کے شریک سکریٹری محمد رستم، سکم یادو، نائب صدر سنجیو کماریادو، خزانچی منیش کمار کے علاوہ، ابھیشیک کمار، رتنیش سنگھ، رام شریشٹھ سنگھ، محمد صدام انصاری، محمد اعجاز، رماکانت رائے، اویناش پٹیل کی موجودگی میں مورچہ کے صدر اور سکریٹری نے بتایا کہ پچاس ہزار دستخط تھے۔اس کے لیے دس دن کے اندر ایک ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے۔دستخطی مہم کے بعد یہ خط وزیر اعلیٰ کے حوالے کیا جائے گا۔
متعلقہ مضامین
مفتی محمد اسماعیل قاسمی ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک
سیتامڑھی، بہار: حضرت مولانا مفتی محمد اسماعیل صاحب قاسمی تقریباً 52 سال کی عمر میں انتقال کر گئے، مفتی صاحب کے انتقال سے علمی و سیاسی حلقوں کے ساتھ عوام میں غم کی لہر دوڑ گئی ۔ حضرت کی نماز جنازہ اور تدفین بعد نماز عصر ان کے گاؤں بست پور ڈمرا سیتامڑھی کے قبرستان […]
ماسٹر کفیل احمد کی شادی پر خویش و اقارب نے پیش کی مباکبادیاں
مظفر پور، 9/ نومبر (وجاہت، بشارت رفیع) کھیتل پور پوسٹ شاہی مینا پور میں جناب محمد شعیب عرف ننھے ماسٹر صاحب کے لخت جگر عزیزم ماسٹر کفیل احمد سلمہ کے شادی کی تقریب 5 نومبر کو منعقد ہوئی جس میں اہل خانہ کے علاوہ علاقہ کے معزز لوگوں نے شرکت کی اور انہیں مبارک باد […]
ایک شام شہیدوں کے نام پروگرام کا شاندار انعقاد
حاجی پور/مہوا (محمد آصف عطا) ضلع کی مہوا میونسپل کونسل کے وارڈ نمبر 23 میں واقع وی جشن ویواہ بھون میں سب ڈویژنل انتظامیہ کی جانب سے شہداء کے نام پر ایک شام ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔جس کا افتتاح آئی اے ایس کشلے نے شمع روشن کر کیا۔اس موقع پر مہوا میونسپل کونسل […]