کاماریڈی 18 اکتوبر (نامہ نگار) کاماریڈی ضلع کے نظام ساگر میں KRK سنشائن چاریٹبل ٹرسٹ کے زیراہتمام 6 اسکیل ڈیولپمنٹ سینٹر کا افتتاح عمل میں آیا، کے آر کے سن شائن چیریٹیبل ٹرسٹ کے بانی اور منیجنگ ڈائریکٹر محمد خلیل اللہ اور ہیومن رائٹس ہیلپ ایسوسی ایشن ساؤتھ انڈیا کے انچارج نیشنل وائس پریسیڈنٹ ساحل خان اور وومن سیل انچارج انڈیا نور جہاں، وزیر ریاستی تنظیم تحسین سلطانہ، ہیومن رائٹس ہیلپ ایسوسی ایشن نظام آباد کی انچارج شبانہ اور KRK کی ٹیم کے علاؤہ دیگر ممبران نے بھی اس پروگرام میں شرکت کی، کے آر کے سن شائن چاریٹبل ٹرسٹ کے بانی اور منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ ہر عورت کو اسکیل ڈویلپمنٹ سنٹر سے فائدہ اٹھانا چاہئے کیونکہ اس طرح کے چھوٹے پیشے سیکھنے کے فوائد ہیں جس سے انہیں اپنے پاؤں پر کھڑے ہونے کے مواقع ملتے ہیں، اور ان کے خاندانوں کی مدد ہوتی ہے، اور معاشرے کی ترقی میں ان کے کردار کو بہت زیادہ سراہا جائے گا۔
متعلقہ مضامین
اسلامی ممالک میں آپس میں ہی دست و گریباں ہیں۔ وہ فلسطین کی کیا مدد کریں گے؟ حضرت مفتی معصوم ثاقب صاحب کا خطاب
آندھراپردیش: اس وقت پوری دنیا میں سب سے زیادہ پریشان مسلم امت فلسطین میں ہیں جہاں تقریباً پچھلے ایک سال سے وہاں کے لوگوں پر اسرائیلیوں نے زمین تنگ کردی ہے، اور پوری دنیا کے انسان اس ظلم و ستم کو دیکھ رہے ہیں ،خود عرب ممالک سعودی عرب، کویت ، قطر سب تماشائی بنے […]
"قوم وملت کی خدمت خالص دین کی خدمت ہے” حافظ فہیم الدین منیری جمعیۃ علماء ضلع کاماریڈی کے صدر منتخب
اللہ کی رضا کے لئے جمعیۃ علماء سے وابستہ ہوکر خدمت کریں۔ضلعی جمعیۃ علماء کاماریڈی کے انتخابی اجلاس سے مفتی غیاث الدین رحمانی قاسمی صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ کا خطاب۔صدر ضلعی جمعیۃ علماء کاماریڈی کیلئے حافظ محمد فہیم الدین منیری کا باتفاق رائے انتخاب۔ کاماریڈی: 22 ستمبر (ہمارا پیام)جمعیۃ علماء ہند کے اکابرین کی بے […]
بہار کی عوام بی جے پی سے پاک حکومت کی خواہاں۔ بیگوسرائے میں مسلم دانشوروں کے ایک نمائندہ وفد نے حزب مخالف کے رہنما سے ملاقات کرکے انہیں عوامی مسائل سے واقف کرایا۔
بیگوسرائے: 8 /دسمبر (پریس ریلیز)کارکنان سے ملاقات اور بات چیت کے پروگرام کے تحت بیگوسرائے آئے حزب مخالف کے لیڈر تیجسوی یادو کے دورے کے درمیان بیگوسرائے کے مسلم دانشوروں کے ایک نمائندہ وفد نے ان سے خصوصی ملاقات کرکے بیگوسرائے کے عوامی مسائل سے انہیں آگاہ کیا۔ اس کے علاوہ حکومتِ بہار کی عوام […]