کاماریڈی 21/ اکتوبر (نامہ نگار) عازمین حج 2025 کے لئے منتخب عازمین سے ₹ 1,30,300 کی پیشگی حج مصارف کی پہلی قسط کی رقم 21 اکتوبر 2024 مقرر تھی، ریاستی حج کمیٹی نے کہا کہ ہمیں ریاستی حج کمیٹیوں، مختلف تنظیموں اور افراد کی طرف سے متعدد درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن میں حج کی اس پیشگی رقم کو جمع کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع کی درخواست کی گئی ہے، لہذا حج کمیٹی آف تلنگانہ نے فیصلہ کیا کہ ایڈوانس حج مصارف کی رقم جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 اکتوبر کی رات تک بڑھا دی گئی ہے، عازمین حج پہلی قسط کی ادائیگی کیلئے حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائیٹ یا حج سویدھا ایپ سے استفادہ کرسکتے ہیں، پہلی قسط کی ادائیگی کے بعد عازمین حج کو درخواست فارم کی کاپی، پاسپورٹ کی زیراکس اور میڈیکل فٹنس سرٹیفکٹ ریاستی حج کمیٹی کے پاس جمع کرانا ہوگا، نیز اگزیکیٹیو آفیسر شیخ لیاقت حسین نے کہا کہ عازمین حج کو ٹیلیگرام ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرنا چاہئے اور ٹیلیگرام چینل سے وابستہ ہوجائیں جس سے سفر حج کے دوران مدد ملے گی، حج کمیٹی آف انڈیا ٹیلیگرام چینل کے ذریعہ حج انتظامات کی تفصیلات پیش کرتی ہے۔ حج ٹیلیگرام چینل سے وابستہ ہونے کیلئے عازمین تلنگانہ حج کمیٹی سے فون نمبر 040-23298793 پر ربط قائم کرسکتے ہیں، عازمین حج پیشگی حج رقم جمع کرانے اور متعلقہ ریاستی حج کمیٹی کو دستاویزات جمع کرانے دونوں کے لئے اس آخری تاریخ پر عمل کریں، بصورتِ دیگر ان کی حج نشستیں منسوخ ہوجائیں گی، مزید رہبری ورہنمائی کے لئے ضلع کاماریڈی واطراف واکناف کے عازمین حج 2025 دفتر ضلع حج سوسائٹی کاماریڈی میر مبشر علی عامر نزد راجا زیراکس روبرو نیو بس اسٹانڈ کاماریڈی سے اوقات کار 10 تا 5 بجے حاصل کریں۔ 9959444430
متعلقہ مضامین
توہین رسالت کے معاملے میں ملعون نرسنھانند گرفتار
جمعیۃ علماء ہند کے ایک وفد نے آج غازی آباد پولس کمشنر سے دفعہ ۲۹۹ کے تحت ایف آئی آر درج کرنے اور گرفتاری کا مطالبہ کیا غازی آباد: 5 اکتوبر 2024غازی آباد میں آج توہین رسالت کے انتہائی سنگین معاملے میں ملعون زمانہ یتی نرسنگھا نند کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس […]
بدنام زمانہ ملعون یتی نرسنگھا آنند کو فی الفور گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچانے کی کاماریڈی جمعیۃ علماء کے وفد نے ضلع کلکٹر و ضلع SP کو یاداشت پیش کی
۔کاماریڈی 14/ اکتوبر (پریس نیوز) ملک بدنام زمانہ ملعون یتی نرسنگھا آنند نے غازی آباد کے ایک مذہبی پروگرام میں رسالت مآب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں گستاخی کی یہ اس کی دریدہ دہنی ہے۔ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شخصیت ایسی عظیم شخصیت ہے جس کے ذریعہ […]
کاماریڈی ٹاؤن کے جیوادان اسکول میں 6 سالہ مسلم لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکت، عوامی احتجاج ، پولیس نے کیا لاٹھی چارج
کاماریڈی: 24/ ستمبر (نامہ نگار) کاماریڈی ٹاؤن میں ایک خانگی جیوادان نامی اسکول کے پی ٹی ٹیچر ناگا راجو نے 6 سالہ لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکات کی، اس واقعہ کی اطلاع پر صدر نشین بلدیہ اندوپریا چندرا شیکھر ریڈی، ارکان بلدیہ محمد سلیم الدین، محمد امجد، عمران محی الدین، محمد نذیر الدین، جمعیۃ علماء […]