شمالی بہار کےمعروف و مشہور ادارہ جامعہ فاطمة الزہراء ململ مدھوبنی میں ھیلپ ادرس فاؤنڈیشن کے زیراہتمام بعنوان "ہمارا معاشرہ ہماری ذمہ داری” ایک شاندار پروگرام ہوا جس میں ڈاکٹر اسماء زہراء ممبر مسلم پرسنل لابورڈ ، زینت مہتاب ممبر مسلم ویمن اسوسی ایشن ، ممدوحہ ماجد نایب صدر مسلم ویمن اسوسی ایشن اور ڈاکٹر شہلا ممبر مسلم ویمن اسوسی ایشن صاحبہا بحیثیت مہمان خصوصی شریک ہوئیں ، عمیدة الجامعہ محترمہ صدف اقبال فیضی صاحبہ نے اپنے خوبصورت استقبالیہ سے مہمانان اور سامعین کا پروز استقبال کیا۔ تمام مہمان خواتین نے اصلاحی پہلو پر اہم روشنی ڈالی ، دینی و عصری علوم کے حصول پر خصوصی توجہ دلائی ، الحمدللہ جامعہ فاطمة الزہراء ململ کے ذمہ داران لائق شکر وامتنان ہے کہ اس طرح کے پروگرام کا انعقاد وقتاً فوقتاً کرتے رہتے ہیں تاکہ خواتین کے ساتھ جامعہ کی طالبات کو بھی استفادہ کا موقع ملتا رہے ۔ واضح رہے کہ اس موقع پر نظامت کے فرائض جامعہ کی باصلاحیت معلمہ خوشبودہ پروین فاطمی نے انجام دی جبکہ ترانہ جامعہ صباپروین عربی پنجم نے پیش کیا اور شیبہ ودرخشاں نے اپنے خوبصورت انداز میں تلاوت مع ترجمہ سے حاضرین کےقلوب کو مجلی و مصفی کیا ، اس پروگرام میں ململ و مضافات ململ کی خواتین نے کثیر تعداد میں دلچسپی کے ساتھ شرکت کی اس موقع پر جامعہ کی معلمات کے ساتھ محترمہ اختر جہاں ، محترمہ کہکشاں نور بھی موجود تھیں ۔
متعلقہ مضامین
شہر کی معزز شخصیات ضلع مجسٹریٹ سے ملاقات کر انچارج اردو زبان سیل کی کریں گے شکایت : محمد رفیع
مظفر پور، 16/ نومبر (وجاہت، بشارت رفیع) 23 نومبر 2024 بروز سنیچر کو ضلع اردو زبان سیل مظفر پور فروغ اردو سیمینار، مشاعرہ و عمل گاہ کا انعقاد کرنے جا رہا ہے۔ لیکن اردو زبان سیل مظفر پور کے افسر انچارج ویس الرحمن انصاری بہت ہی تنگ نظر شخصیت کے مالک ہیں۔ ان کی صلاحیت […]
مدرسہ اسلامیہ شمس الہدیٰ پٹنہ کے احاطہ میں اقلیتی ہاسٹل کی تعمیر کے سلسلے میں چند اہم باتیں
مورخہ 22 / اکتوبر 2024 کے مؤقر روزنامہ پندار پٹنہ کے پہلے صفحہ پر ” مدرسہ اسلامیہ شمس الہدیٰ پر بلڈوزر چلانے کی تیاری ، شیش محل اب تاریخ میں دفن ” کے عنوان سے شائع خبر کو پڑھ کر ماضی کی بہت سی باتیں ذہن میں گردش کرنے لگیں ، ویسے بھی کچھ دن […]
پانگل اسکول کی طالبہ ادیبہ مولا جمعدار کو "حي على الفلاح ٹرسٹ” کے تقریری مقابلے میں دوّم انعام
شولاپور( نامہ نگار آفرین شیخ)حي على الفلاح ٹرسٹ سوشل اینڈ ویلفیئر چيریٹبل ٹرسٹ شولاپور” کی جانب سے سیرۃالنبی صلم کے موقع پر بین المدارس اُردُو تقریری مقابلوں میں ایم اے پانگل اینگلو اُردُو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالیج کی طالبہ "ادیبہ مولا جمعدار” کو دوّم گروپ میں دوسرا انعام حاصل کیا ۔ادارہ ہذا کی طرف […]