مظفر پور، 12/ ستمبر (وجاہت، بشارت رفیع) مجوزہ وقف ترمیمی بل 2024 کی مخالفت کے لیے آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے جو تحریک چلائی ہے اسی کے مدنظر 15 ستمبر 2024 کو پٹنہ کے باپو سبھا گار میں امیر شریعت بہار جھارکھنڈ و اڑیسہ مولانا احمد ولی فیصل رحمانی صاحب نے ایک بڑا اجلاس بلایا ہے جس میں شرکت کر تمام مسلمان اپنی بیداری کا ثبوت پیش کریں یہ باتیں قومی اساتذہ تنظیم بہار کے سیکریٹری مولانا محمد تاج الدین قاسمی نے کہی ہے۔ مولانا تاج الدین نے کہا کہ ہندوستان کے مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے، وقف ترمیمی بل 2024 کے ذریعہ مسلمانوں کی وقف کردہ جائیداد کو ہڑپنے کے مقصد سے مرکزی حکومت پارلیمنٹ میں اس طرح کا بل لائی ہے۔ مولانا تاج الدین نے مزید کہا کہ اللہ کی راہ میں وقف کردہ جائیداد کی حفاظت کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہونا چاہیے اور آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ و امیر شریعت بہار کی آواز کو بلند سے بلند تر بنانے میں ہمیں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ جن سوراج پارٹی کے متحرک رہنما جناب عبدالمجید نے بھی وقف بل کی مخالفت کرتے ہوئے عام عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ 15 تاریخ کو پٹنہ کے باپو سبھاگار میں منعقد ہو رہے اجلاس میں ضرور سے ضرور شرکت کریں اور سیلاب بن کر وقف ترمیمی بل 2024 کو بہا کر ختم کر دیں۔ جناب عبدالمجید نے کہا کہ مسلمانوں کا اہم فریضہ ہے کہ وہ ہر ناانصافی کی مخالفت میں اٹھ کھڑے ہوں اور اور انصاف قائم کرنے میں تعاون پیش کریں۔ تنظیم امارت شرعیہ مظفر پور کے صدر جناب شعیب صاحب نے کہا کہ امارت شرعیہ بہار، جھارکھنڈ و اڑیسہ مسلمانوں کے حق میں ہر وہ کام کرتی ہے جس سے مسلمانوں کے فلاح ہو سکے۔ 15 ستمبر 2024 کو باپو سبھا گار پٹنہ میں وقف ترمیمی بل 2024 کی مخالفت کے لئے بڑا اجلاس بلایا ہے وہ ہندوستان کے مسلمانوں کا مستقبل طے کرے گا۔ راعی شاہد اقبال منا جنرل سیکریٹری تنظیم امارت شرعیہ مظفر پور و صدر راشٹریہ جنتا دل شہری حلقہ مظفر پور نے ہر ایک مسلمان سے اپیل کی ہے کہ وہ ہر کام چھوڑ کر 15 ستمبر 2024 کو پٹنہ کے باپو سبھاگار میں منعقد ہو رہے اجلاس میں ضرور شرکت کریں۔ یہ اجلاس مسلمانوں کے حق و حقوق کے لئے جاری جدوجھد میں میل کا پتھر ثابت ہوگا۔
متعلقہ مضامین
چنار اُردو میلہ میں شمولیت کے لئے قاسم خورشید کشمیر روانہ
پٹنہ: 21؍اگست(ہماری آواز)ُردو ہندی کے عالمی شہرت یافتہ تخلیق کار ماہرِ تعلیم ڈاکٹر قاسم خورشید جن کی مختلف زبانوں میں 20 سے زائد کتابیں مقبولیت کا شرف حاصل کرچکی ہیں اور طالب علمی کے زمانے سے ہی بتدریج اُردو ہندی کے رسائل میں شائع ہونے کے ساتھ الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا کے علاوہ اسٹیج کے […]
خالد انور انصاری کی رحلت سے ہر سو غم کی لہر
عبدالسلام انصاری، سلیم پرویز، ارشد فیروز، محمد رفیع وغیرہ نے پیش کی تعزیت پٹنہ، 3/ ستمبر، عظیم مجاہد آزادی و عبدالقیوم انصاری کے صاحبزادہ، سابق وزیر حکومت بہار خالد انور انصاری کی رحلت سے پسماندہ طبقہ نے ایک مضبوط رہنما و قائد کھو دیا۔ مرحوم بہت ہی نیک دل، خوش مزاج اور ہردلعزیز رہنما تھے۔ […]
اساتذہ کی کمی کی وجہ سے مدارس ملحقہ تعلیمی بحران کے شکار ، تنخواہ بند ہونے سے اساتذہ پریشان
بہار میں مدارس ملحقہ کا مربوط نظام ہے ، یہاں مدارس ملحقہ کی بڑی تعداد ہے ، ہر دور میں ان مدارس پر حکومت بہار کی خصوصی توجہ رہی ، جس کی وجہ سے ان مدارسِ کے ذریعے بہار میں تعلیمی فروغ ہوا ، مدارس ملحقہ بہار مدرسہ ایکزامینیش/ ایجوکیشن بورڈ سے ملحق رہے ، […]