پٹنہ، 13ستمبر (پریس ریلیز)بہار ریاستی جنتا دل یونائیٹڈ کے خواتین سیل کی صدر کے طور پر محترمہ بھارتی مہتا کی دوبارہ نامزدگی کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس اہم فیصلے پر پٹنہ نگر نگم وارڈ نمبر 53 کی سابق کونسلر اور جے ڈی یو کی فعال و متحرک رہنما محترمہ گلفشاں جبیں عرف سُگن نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے محترمہ مہتا کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہیں۔ محترمہ جبیں نے کہا کہ محترمہ مہتا کی قیادت میں جے ڈی یو کی خواتین سیل مزید مضبوط ہو گی اور وزیر اعلی نتیش کمار کے ذریعے خواتین کے حقوق اور فلاح و بہبود کے لیے کیے گئے اقدامات کو مؤثر انداز میں عوام تک پہنچایا جاسکے گا۔محترمہ گلفشاں جبیں نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی قیادت میں خواتین کے حق میں کیے جانے والے ترقیاتی کاموں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کے حقوق اور ان کی فلاح کے لیے کیے گئے اقدامات کو عوام میں اجاگر کرنا ضروری ہے۔ تاکہ عوام کو آگا ہی حاصل ہو جس کی بدولت 2025 کے اسمبلی انتخابات میں جے ڈی یو کو شاندار کامیابی حاصل ہو۔محترمہ جبیں نے اس نامزدگی کو وزیر اعلیٰ نتیش کمار، پارٹی کے قومی کارگزار صدر سنجے جھا، اور ریاستی صدر اُمیش کشواہا کی جانب سے ایک مدبرانہ اور دور اندیشانہ فیصلہ قرار دیا ہے جو پارٹی کی مزید تقویت اور ترقی کا باعث بنے گا۔سیاست میں خواتین کا بڑھتا ہوا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہےاور جنتا دل یونائیٹڈ کی خواتین سیل اس کی عکاسی کرتی ہے۔ محترمہ بھارتی مہتا کی دوبارہ نامزدگی اس بات کا ثبوت ہے کہ پارٹی خواتین کو قیادت کے اہم مقامات پر دیکھنا چاہتی ہے تاکہ وہ اپنے حقوق اور مسائل کی مؤثر نمائندگی کر سکیں۔ خواتین سیل کی مضبوط قیادت نہ صرف پارٹی کے ووٹ بینک کو مضبوط کرے گی بلکہ خواتین کی سیاسی اور سماجی حیثیت کو بھی بہتر کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔محترمہ بھارتی مہتا کی قیادت میں جے ڈی یو کی خواتین سیل پارٹی اور ریاست دونوں کے لیے اہم فیصلے کرنے میں مؤثر ثابت ہو گی، اور یہ نامزدگی خواتین کے سیاست میں کردار کی مسلسل بڑھتی ہوئی اہمیت کو ظاہر کرتی ہے۔
متعلقہ مضامین
مسلم پرسنل لابورڈ کے دو سابق جنرل سکریٹری حضرت مولانا منت اللہ رحمانی اور حضرت مولانا محمد ولی رحمانی کے رسالے منظر عام پر
تحفظ اوقاف کانفرنس میں مولانا ابوالکلام آزاد سنٹر کے زیر اہتمام ’اسلامی اوقاف اور محصول‘ اور ’وقف ایکٹ میں ترمیم کے مرحلے‘ کی اشاعت رانچی7اکتوبر(پریس ریلیز) آل انڈیامسلم پرسنل لابورڈکے زیراہتمام رانچی میں منعقدہونے والی تحفظ اوقاف کانفرنس میں مولاناابوالکلام آزادسنٹر،پٹنہ نے وقف کے موضوع پربورڈکے دوجنرل سکریٹریز امیرشریعت رابع حضرت مولانامنت اللہ رحمانی اورامیرشریعت […]
شاہ تقی الدین فردوسی ندوی کا انتقال
دار العلوم ندوة العلماء لکھنؤ کے قدیم فارغ التحصیل اور رکن مجلس شوریٰ، خانوادہ منیر شریف پٹنہ کے چشم و چراغ مولانا شاہ تقی الدین احمد فردوسی ندوی آج 19/ ستمبر بروز جمعرات بوقت ڈھائی بجے دن دہلی میں انتقال فرما گئے ۔ انا للّٰہ وانا الیہ راجعونمولانا مرحوم انتہائی خلیق، نرم مزاج خوش گفتار […]
جھارکھنڈ کی سیاست میں ہندو مسلم کا کنگ کوبرا
اس وقت جھارکھنڈ کا الیکشن سر پر ہے ، پہلے مرحلہ کی ووٹنگ ہو چکی ہے ، تمام پارٹیاں راگ الاپنے میں لگی ہوئی ہیں ۔ طرح کے کے وعدوں کے گلدستے پیش کررہی ہیں ، بڑے بڑے سپنے سجارہی ہیں ۔ اور کسی بھی پارٹی کا یہی سب بڑا ہتھیار ہوتا ہے جس کو […]