مظفر پور، 14/ ستمبر (وجاہت، بشارت رفیع) بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ ایکٹ، رولس اور سنکلپ پر مبنی کتاب مدرسین و مدارس کے انتظامیہ کمیٹی کے لئے بہترین تحفہ ثابت ہوگا۔ یہ باتیں قومی اساتذہ تنظیم بہار کے ریاستی کنوینر و آزاد صحافی محمد رفیع نے کہی ہے۔ جناب رفیع نے مزید کہا کہ آج مدرسہ ایجوکیشن بورڈ جس طرح بے راہ روی کا شکار ہوتا دکھ رہا ہے، جس کے وجود پر ہی خطرہ منڈلانے لگا ہے ایسے میں ڈاکٹر محمد نور اسلام ناظم امتحانات بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ کی کتاب ” بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ ایکٹ، رولس اور سنکلپ پر مبنی کتاب ” میل کا پتھر ثابت ہوگا۔ اس کتاب کی تصنیف کے لئے ڈاکٹر محمد نور اسلام علیگ کو جتنا بھی مبارکباد دیا جائے وہ کم ہے۔ جناب رفیع نے یہ بھی کہا کہ ڈاکٹر نور اسلام ایک اچھے مصنف، باوقار مقرر اور باصلاحیت افسر ہیں۔ ان کی تصنیف کردہ کتابیں حقیقت پر مبنی ہوتی ہیں اور دور جدید کی نئی نسلوں کے لئے اس میں خیر چھپا ہوتا ہے اس لئے جناب محمد رفیع نے کہا کہ ڈاکٹر نور اسلام علیگ کی کتاب کا ہر باشعور اور باعلم لوگ ضرور مطالع کرے، انشاء اللہ نفع بخش ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ کتاب قوم کے لئے بہترین اثاثہ ثابت ہوگا۔
متعلقہ مضامین
سبیل حسین ٹرسٹ کے سکریٹری، جناب قاری راشد مدنی صاحب نے مکتب نوری کا کیا دورہ
دیوگھر : مولانا عبد القیوم نوری صاحب کی زیرِ نگرانی ایک معتبر تعلیمی ادارہ جو بچوں کو دینی اور دنیاوی تعلیم کا حسین امتزاج فراہم کرتا ہے۔ ادارہ ٹھاڑھی کروا سونا راے ٹھاڑھی، ضلع دیوگھر، جھارکھنڈ میں واقع ہے، جہاں تعلیمی ماحول طلباء کی فکری اور ذاتی ترقی میں معاون ہے۔ سبیل حسین ٹرسٹ کے […]
آل ٹاپو کوئز مقابلے میں الفیض ماڈل اکیڈمی کے طلبہ کی نمایاں کامیابی
ارریہ ( مجاہد عالم ندوی ) الفیض ماڈل اکیڈمی بابوآن بسمتیہ ارریہ بہار نے اپنی نمایاں کامیابی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اس سال بھی گزشتہ مؤرخہ 24.08.2024 بروز سنیچر زیر نگرانی انکورم ایجوکیشن ، کلچر اینڈ ہیلپنگ آرگنائزیشن کی طرف سے ایک مسابقہ علمیہ آل ٹاپو کوئز کمپیٹیشن کے نام سے ہوا ۔ جس […]
ووٹ ہماری طاقت ہے، ہمارا حق ہے، ہمارا مستقبل ہے – مولانا عارف قادری
دھنباد: آج صدر سبیل حسین ٹرسٹ، مولانا عارف رضا قادری صاحب نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرتے ہوئے ووٹ ڈالا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ "ووٹ ہماری طاقت ہے، ہمارا حق ہے، ہمارا مستقبل ہے۔” ان کا یہ پیغام ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے اور اس کے اثرات پر […]