حاجی پور (محمد آصف عطا)عالمی یوم سیاحت کے موقع پر ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی حاجی پور ویشالی کے زیراہتمام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کم چیئرمین اوم پرکاش سنگھ اور انڈر جج کم اتھارٹی سکریٹری ریتو کماری کی ہدایت پر پارا کی سربراہی میں عالمی یوم سیاحت کے موقع پر لیگل سرونٹ سنتوش کمار اور امریش کمار نے جی اے ہائر سیکنڈری اسکول میں ایک قانونی آگاہی کیمپ کا انعقاد کیا۔جس کی صدارت پرنسپل پارس ناتھ یادو نے کی۔اس دوران پی ایل نے بھی اسکول کے طلباء کو اس بارے میں بتایا سیاحت کی اہمیت اور اس کے سماجی، ثقافتی فوائد ہر سال 27 ستمبر کو سیاحت کی سیاسی اور اقتصادی اہمیت کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے لیے منایا جاتا ہے۔ٹورزم ڈے منانے کا آغاز 1980 میں تھامس کک نے کیا تھا۔اس کا بنیادی مقصد عالمی سیاحت کو فروغ دینا اور مختلف ثقافتی پس منظر کے لوگوں کے درمیان باہمی افہام و تفہیم اور تعاون کو اجاگر کرنا ہے۔سیاحت نہ صرف ہمیں ایک دوسرے کی ثقافتوں، روایات اور تاریخ کو جاننے اور سمجھنے کا موقع فراہم کرتی ہے بلکہ یہ مختلف ممالک کی اقتصادی ترقی، روزگار کے مواقع اور ماحولیاتی توازن کے لیے بھی اہم ہے۔ورلڈ ٹورازم ڈے 2024 کا تھیم "سیاحت اور امن” ہے اس تھیم کا مقصد ہے "سیاحت کمیونٹیز کو تبدیل کر سکتی ہے۔روزگار پیدا کر سکتی ہے، شمولیت کو فروغ دیتی ہے اور مقامی معیشتوں کو مضبوط کرتی ہے۔یہاں واقع درگا مندر میں ایک بیداری پروگرام بھی منعقد کیا گیا تھا۔جس کی تفصیلی معلومات پینل ایڈوکیٹ انسویا کماری اور پی ایل نے دی، ٹیچرس کملجیت کمار، دلیپ کمار کشیپ، روہت کمار، سوربھ کمار، ہمانشو، منڈیلوار، رچنا کماری، ریتا پریہ درشنی، اسمیتا کماری، ارچنا کماری، ڈولی رانی سنگھ، گنجن کماری، عبدالقادر، لطف الرحمان، پروین کمار وغیرہ موجود تھے۔
متعلقہ مضامین
مدرسہ عربیہ تجوید القرآن رکسا کلاں میں تقسیمِ انعام کی تقریب منعقد
سنت کبیر نگر: 6 اکتوبر مدرسہ عربیہ تجوید القرآن رکسا کلاں میں ششماہی امتحان میں بہترین کارکردگی پیش کرنے والے تمام طلباء و طالبات کو انعامات سے نوازا گیا،مجموعی طور پر تمام طلبہ کا رزلٹ اطمینان بخش رہا،مدرسہ میں سب سے زیادہ نمبرات حاصل کرنے والا ہوش مند وذی استعداد طالب علم محمد عثمان ابن […]
’’بدلو بہار نیائے یاترا‘‘ حاجی پور پہنچا
حاجی پور (محمد آصف عطا) سی پی آئی-ایم ایل کی طرف سے 16 سے 25 اکتوبر تک شروع کی گئی ’’بدلو بہار نیائے یاترا‘‘ آج حاجی پور شہر کے انور پور چوک پہنچا۔انوار پور چوک پر واقع بھیم راو امبیڈکر کے مجسمے پر پھول چڑھانے کے بعد ضلع سکریٹری ویششور پرساد یادو، ضلع کمیٹی کی […]
ارریہ کے موجودہ ممبر پارلیمنٹ کے نفرت انگیز بیان پر مسلم رہنما، حکمت عملی اور دانشمندی کے ساتھ آگے بڑھیں!
اس وقت مسلمانان ہند تاریخ کے بدترین دور سے گزر رہے ہیں،موجودہ حالات ہر ذی شعور انسان کے لئے لمحہ فکریہ ہیں، امت مسلمہ آزمائشوں کے ایسے عجیب و غریب دور پر کھڑی ہے، داخلی اور خارجی فتنے امت مسلمہ کو چاروں طرف سے گھیرے ہوئے ہیں،ہمارا ملک ہندوستان جہاں مختلف مذاہب کے لوگ صدیوں […]