حاجی پور/پٹنہ(محمد آصف عطا)ورلڈ ہیومن ویلفیئر مشن کی جانب سے 155 ویں مہاتما گاندھی جینتی تقریب کا اہتمام مرحوم جگن ناتھ آڈیٹوریم متھنی تال پٹنہ میں بڑے دھوم دھام سے کیا گیا۔جس کا افتتاح نارائنی انٹر گرلز اسکول کے پرنسپل ڈاکٹر محمد نصیر الدین نے کیا۔اس موقع پر مہمان خصوصی آرٹسٹ آلوک چوپڑا،ارون کمار گوتم،مکیش سنہا اور روی رنجن جی تھے۔تقریب کی صدارت کلا سنسکرت پروش و سینئر صحافی وشو موہن چودھری سنت نے کی۔تمام مہمانوں نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کو پر خلوص خراج عقیدت پیش کیا۔اس کے ساتھ ہی پانچ شخصیات کو مہاتما گاندھی شیکھر سمان دیا گیا۔جس میں ڈھول بجانے اور میوزک ڈائریکشن میں ارجن کمار چودھری، تھیٹر اداکارہ رنگولی پانڈے، صحافت کے شعبے میں روپک کمار، دیویندر سنگھ لڈو اور ڈاکٹر پرشوتم کمار کو ٹرافی، کپڑے اور سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔اس موقع پر نیشا کماری، منالی، گیتا کماری، ورشا کماری، وندنا کماری، امیتا کماری، الیزا بانو، کاجل، رینو بھارتی اور پنڈت امیش کمار ارجن چودھری اور ناگیندر پال مہاتما گاندھی پر مبنی پروگرام میں شامل تھے۔دیر رات تک فنکار ارون کمار گوتم، ونود پنڈت، وشنوی کماری وغیرہ نے اپنے فن کا بہترین مظاہرہ کیا۔
متعلقہ مضامین
پری پیڈ اسمارٹ میٹر کے خلاف دستخطی مہم شروع، پچاس ہزار دستخط جمع کرنے کا ہدف
حاجی پور/دیسری(محمد آصف عطا) دیسری میں پری پیڈ اسمارٹ میٹر لگانے کے فیصلے کو واپس لینے کے لیے دیسری میں دستخطی مہم شروع کی گئی ہے۔دستخطی مہم کے آغاز کے موقع پر دھرم پور، ظفرآباد، افرول، غازی پور، مادھو پور، کھریکا، کھوکسہ، رام پور کچنی، لکھن پور، شاہ پور توئی، پاناپور، مدھول سمیت درجنوں دیہاتوں […]
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے اقلیتی کردار پر عدالت کے فیصلہ سے مظفر پور میں خوشی کی لہر
مظفر پور، 9/ نومبر (وجاہت، بشارت رفیع) علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے اقلیتی کردار پر سپریم کورٹ کا سپریم فیصلہ، ڈاکٹر نور عالم خان۔اسلامیہ ڈگری کالج کے بانی و سیکرٹری ڈاکٹر نور عالم خان نے سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے کا خیر مقدم کیا اور بتایا کہ اس فیصلہ سے اقلیتی طبقے میں خوشی کی […]
ماہر لسانیات و سوانح نگار پروفیسر عبدالواسع کا انتقال، ادبی حلقوں میں غم و اندوہ کی لہر
ادبا و شعراء نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے پروفیسر عبدالواسع کی موت کو اردو دنیا کےلئے عظیم خسارہ قرار دیا۔ مظفرپور:21/(پریس ریلیز) بہار یونیورسٹی مظفرپور کے سابق صدر شعبۂ اردو پروفیسر عبد الواسع کے انتقال پر ادبی دنیا میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ مرحوم پٹنہ کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھے۔ 20/ […]