حاجی پور/ جنداہا(محمد آصف عطا) ضلع کے جنداہا بازار واقع وایا ندی میں گزرے دوپہر نہانے کے دوران ایک نوجوان ڈوب گیا تھا۔جس کی خبر ملنے کے بعد جنداہا تھانہ کی پولیس نے ایس ڈی آر ایف کی ٹیم کو بلا کر کافی کھوج بین کی گئ باوجود اس کے کل دیر شام تک لاش نہیں مل سکی۔آج پھر ٹیم نے کھوج بین کی تو ندی میں ہی کچھ دوری پر بانس کے جھاڑ میں پھنسا ہوا تھا۔تقریباً 24 گھنٹے بعد لاش کو ندی سے نکالنے میں ایس ڈی آر ایف کی ٹیم کو کامیابی ملی۔ندی میں ڈوبے نوجوان کی پہچان راہل کمار جنداہا بازار کے ہی سرکاری اسپتال کے نزدیک باشندہ کے طور پر ہوئی۔جو اپنے ساتھیوں کے ساتھ نہانے کے دوران ڈوب گیا تھا۔لاش کے ملتے ہی کہرام مچ گیا۔گھر والے ماتم کناں ہیں۔جبکہ لاش کو ملنے کے بعد جنداہا تھانہ کی پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لیے صدر اسپتال حاجی پور بھیج دیا۔مہلوک نوجوان کو دیکھنے کے لئے کافی تعداد میں لوگوں کی بھیڑ وایا ندی پل پر جمع تھی۔
متعلقہ مضامین
اصلاح معاشرہ کانفرنس و جشن دستار بندی کا ہوا انعقاد
دینی ادارہ کو آگے بڑھائیں گے تو دین اور ایمان کی حفاظت ہوگی، علم کے بغیر انسان یتیم ہے : عبدالسلام انصاری مظفر پور، 4/ دسمبر (وجاہت، بشارت رفیع) جامعہ مشکواۃ العلماء بہ مقام بیریا، کانٹی مظفر پور کے صحن میں مورخہ 30 نومبر، بروز سنیچر، بوقت بعد نماز عشاء بنام اصلاح ملت کانفرنس و […]
محمد عامر ولی ہمراہ سیدہ عظمیٰ پروین رشتہ ازدواج سے منسلک
تاج العارفین، محمد رفیع، محمد تاج الدین و قومی اساتذہ تنظیم کے اراکین کی ولیمہ میں شرکت مظفر پور، 13/ نومبر (وجاہت، بشارت رفیع) قومی اساتذہ تنظیم کے رکن مجلس عاملہ جناب نسیم اختر کی اہلیہ کے بھائی محمد عامر ولی شادی کے مبارک بندھن میں بندھ گئے ہیں، ان کا نکاح لکھنؤ اتر پردیش […]
ماسٹر کفیل احمد کی شادی پر خویش و اقارب نے پیش کی مباکبادیاں
مظفر پور، 9/ نومبر (وجاہت، بشارت رفیع) کھیتل پور پوسٹ شاہی مینا پور میں جناب محمد شعیب عرف ننھے ماسٹر صاحب کے لخت جگر عزیزم ماسٹر کفیل احمد سلمہ کے شادی کی تقریب 5 نومبر کو منعقد ہوئی جس میں اہل خانہ کے علاوہ علاقہ کے معزز لوگوں نے شرکت کی اور انہیں مبارک باد […]