ارریہ ( مجاہد عالم ندوی ) حالیہ دنوں میں جہاں ملک کے ہر خطہ میں موجود دینی مکاتب و مدارس اور اسکولز میں ششماہی امتحان کی سرگرمیاں زوروں پر ہیں وہیں فیض ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کے ما تحت چلنے والا ایک دینی و عصری ادارہ الفیض ماڈل اکیڈمی بابوآن بسمتیہ ارریہ بہار کے طلبہ و طالبات کے مابین سال رواں کا ششماہی امتحان نہایت ہی نظم و ضبط کے ساتھ گزشتہ کل بتاریخ 17.10.2024 بروز جمعرات سے شروع ہو چکا ہے ۔ طلبہ و طالبات پوری یکسوئی اور لگن کے ساتھ امتحانی پرچوں کو حل کرنے میں مصروف ہیں ۔ ( الحمد للہ ) امتحانات کا یہ مرحلہ بچوں کی تعلیمی سفر میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ۔ واضح رہے کہ امتحانات کا یہ سلسلہ آئندہ 25.10.2024 بروز جمعرات تک جاری رہے گا ۔ الفیض ماڈل اکیڈمی بابوآن بسمتیہ ارریہ بہار جہاں ایک طرف تعلیم و تربیت کے میدان میں اپنا نمایاں کردار ادا کر رہا ہے وہیں امتحانات کے معاملے میں بھی نہایت ہی حساس و چاق و چوبند ہے ، امتحان لینے میں اساتذہ اکیڈمی کے علاوہ گرد و نواح کے دیگر تعلیمی اداروں کے متعدد ماہر و جید الاستعداد اساتذہ کی بیش قیمت خدمات لی جا رہی ہیں ، جن میں اکیڈمی کے متحرک و فعال اور ذی لیاقت بانی و چیئرمین جناب ڈاکٹر امان اللہ مدنی حفظہ اللہ بطور خاص قابل ذکر ہیں۔ الفیض ماڈل اکیڈمی بابوآن بسمتیہ ارریہ بہار بچے اور بچیوں کی تعلیم و تربیت کے حوالے سے ایک شہرت یافتہ دینی و عصری ، معیاری و مثالی دانش گاہ ہے ۔ جہاں جماعت نرسری تا جماعت دہم تک کی تعلیم ہو رہی ہے اور چالیس سے زائد لائق و فائق معلمین و معلمات پورے خلوص و محبت کے ساتھ تدریسی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اخیر میں اللہ تعالٰی سے دعا گو ہوں کہ الٰہی تُو ہمارے طلبہ و طالبات کو علمی و عملی ترقیوں سے نوازے اور اکیڈمی کو ظاہری و باطنی ترقیات سے مالا مال فرمائے اور صبح قیامت تک آباد و شاداب رکھے ۔ آمین یا رب العالمین
متعلقہ مضامین
بہار میں بھیانک سیلاب ، کئی اضلاع کے لوگ پریشان ، جلد راحت رسانی کی ضرورت
بہار بالخصوص شمالی بہار سے بہت سی ندیاں گزرتی ہیں ، ان میں سے بہت سی ندیاں نہایت ہی خطرناک ہیں ، ان ندیوں کا دھارا بہت تیز ہوتا ہے ، اس کا رخ جس طرف ہو جاتا ہے ، ہر جگہ تباہی مچ جاتی ہےبہار میں سیلاب کا انا کوئی نئی بات نہیں ہے […]
اساتذہ کے منظور شدہ عہدے کی تفصیل مانگنا اردو ڈائریکٹوریٹ کی خانہ پری
اردو ڈائریکٹوریٹ ہندی اسکولوں کے اردو طلبہ و طالبات کی صحیح تعداد کرے معلوم، اردو اساتذہ کو دے ٹریننگ اور اردو اسکولوں سے غیر اردو داں اساتذہ کو نکالنے کی کریں سفارش : محمد رفیع مظفر پور، 16/اکتوبر (وجاہت، بشارت رفیع) اسپیشل سیکریٹری بشمول ڈائریکٹر اردو ڈائریکٹوریٹ، محکمہ کابینہ سیکریٹریٹ، بہار پٹنہ نے ایک مکتوب […]
سبیل حسین ٹرسٹ کے سکریٹری، جناب قاری راشد مدنی صاحب نے مکتب نوری کا کیا دورہ
دیوگھر : مولانا عبد القیوم نوری صاحب کی زیرِ نگرانی ایک معتبر تعلیمی ادارہ جو بچوں کو دینی اور دنیاوی تعلیم کا حسین امتزاج فراہم کرتا ہے۔ ادارہ ٹھاڑھی کروا سونا راے ٹھاڑھی، ضلع دیوگھر، جھارکھنڈ میں واقع ہے، جہاں تعلیمی ماحول طلباء کی فکری اور ذاتی ترقی میں معاون ہے۔ سبیل حسین ٹرسٹ کے […]