آج بتاریخ ٢٠ اکتوبر ٢٠٢٤ بروز اتوار کو صبح دس بجے الریان ماینریٹی ایجوکیشن اینڈ سوشل ویلفیئر ملٹی پرپز سوسائٹی موتلہ کے زیر انصرام ادارہ الفلاح انگلش کانوینٹ اور اسکول آف جینیس اینڈ جونیئر کالج موتلا میں داخل تمام طلبا و طالبات کے سرپرستوں اور اساتذہ اکرام کی میٹنگ اوروتعلیمی کانفرنس کا انعقاد سوسائٹی کے الفا ہال میں کیا گیا۔ اس کانفرنس میں موتلا، راجور ، کوتھلی، جے پور اور اطراف و اکناف سے کثیر تعداد میں سرپرستوں نے شرکت کی۔ اس میٹنگ کی صدارت محترم حسین قریشی صدر الریان سوسائٹی نے کی۔ میٹنگ کے مہمان خصوصی محترمہ بیگ صاحبہ اور شیخ عرفان یعقوب سیکریٹری الریان اقلیتی تعلیمی سوسائٹی تھے۔ پروگرام کی ابتداء صدف میڈم نے قرآن کریم تلاوت سےکی۔ اس کے بعد تمام سرپرتوں کی گل پیشی کی گئی۔ اس کانفرنس میں اسکول ترقی کمیٹی ، ایکو کلب ، والدہ معلمات کمیٹی ، طالب علم حفاظتی کمیٹی اور سکھی ساوتری کمیٹی کے تمام عہدیداروں اور منتظمین حضرات نے شرکت کی۔ ہر کمیٹی نے طالب علموں کے مسائل پر انھیں حل کرنے کے اقدامات پر تفصیلی گفتگو کی۔ ساتھ ہی الگ الگ عنوانات پر گفتگو کرتے ہوئے اتفاق رائے سے قراردادیں منظور کی گئی۔ جس میں بچوں کی تعلیمی ترقی ، انکی جسمانی ذہنی حفاظتی منصوبے ، بچوں کی میڈیکل کی اغراض ، ان کی غذائیت کے منصوبے وغیرہ عنوانات شامل ہیں۔ سرپرست و اساتذہ اکرام نے بچوں کی تعلیمی ترقی کے بارے میں اپنی اپنی رائے مشورے رکھے۔ اور اسکول کی کارگردگی پر اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا۔ اس میں اسکول کی صدر مدرسہ محترمہ زرینہ میڈم ، ساجد النساء میڈم ، نکہت میڈم اور شینم میڈم نے مؤثر انداز میں سرپرستوں کے رہنمائی کی۔ اسکے بعد چند سر پرستوں نے انکے بچوں کے تعلق سے تجربات بیان کرتے ہوئے کہا کہ ” ہم اسکول کی انتظامیہ اور تعلیمی اقدامات سے بہت خوش اور مطمعین ہیں۔ ہمارے بچوں میں پڑھنے لکھنے کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ہمیں بچوں میں مثبت تبدیلیاں نظر آئی ہیں۔ آخر میں نے پروگرام کے صدر محترم حسین قریشی سر نے سرپرستوں کو بچوں کی ہمہ جہت ترقی کے لئے تفصیلی معلومات مثالوں و حوالوں سے دی۔ انھوں نے کہا کہ ” بچوں کی تربیت ایک مسلسل چلنے والا عمل ہیں۔ ہمیں بچوں کی طرف ہمیشہ متوجہ رہنا چاہئے۔ ان کی دلچسپی اور پسند کا خیال رکھنا چاہئے۔ ان کے اخلاق و کردار میں مثبت تبدیلیاں پیدا کرنے کے لئے انھیں نہایت شفقت و نرم دلی سے محبت کے ساتھ باربار سمجھانا چاہئے۔ بچوں کو اچھے نیک کام کرنے کے فوائد اور برے کاموں سے بچنے کے نقصانات بتاتے رہنا چاہئے۔ بچوں سے ریلیشن شپ اور کمیونیکیشن مظبوط بنائے رہے۔ انھیں نوے فیصد بغور سنئے اور صرف دس فیصد انھیں سنائے۔ صدر نے مزید آگے کہا کہ اگر ہم چاہتے ہیں کہ بچے نیک اور اچھے اخلاق کے مالک بنے تو وہ سب نیک عادتیں اور اخلاق والدین خود اپنے اندر پیدا کرے اور بچوں کو ایک مثالی نمونہ بتائے۔ اگر ہم والدین بچوں کو سوشل میڈیا سے دور رکھنا چاہتی ہیں۔ تو ہم خود سوشل میڈیا کا استعمال کم سے کم کریں۔ اگر والدین موبائل یا لیپٹاپ پر کچھ آفس کے یا اچھے کام کرتے ہیں تو وہ ساتھ میں اپنے بچوں کو بٹھا کر انھیں ان اچھے کاموں کی تفصیل سمجھائے۔ اس طرح کے عمل سے بچوں میں ایک مثبت پہلو سامنے آئے گا۔ اور وہ خود سوشل میڈیا کا صحیح استعمال کرنے کے عادی بنے گے۔ اس طرح حسین قریشی نے سرپرستوں کو بچوں کی صحت کے متعلق بھی بہت سی مؤثر معلومات دیں۔ بچوں کی ڈائٹنگ ، ہیلتھ اور کیریکٹر پر خصوصی توجہ دیتے رہے۔ ان کا دوست بنیں۔ انھیں گلے لگاکر حوصلہ دیتے رہے۔ ان تمام باتوں کو سن کر سامعین کافی متوجہ ہوئیں۔ سب نے بچوں کی ہمہ جہت ترقی کرنے کا عزم بھی لیا۔ اس پروگرام کی نظامت نوشین میڈم نے کی۔ اور اظہار تشکر اسکول کی صدر معلمہ محترمہ زرینہ میڈم نے کی۔ پروگرام کی کامیابی کے لئے زرینہ میڈم ، ساجد النساء میڈم ، ساجدہ میڈم ، عائشہ میڈم، صدف میڈم ، شینم میڈم ، شرین میڈم ، فرزانہ بی ، طوبیٰ تسنیم اور محمد ریان نے کافی محنت و مشقت کی ہیں۔
متعلقہ مضامین
اسوہ ٔرسول کے مطابق اولاد کی تربیت سے ہی معاشرتی فساد پر قابو پایا جا سکتا ہے :مولانا سید اظہر مدنی
ممبئی: 17/ نومبرجمعیۃ علماء مہاراشٹر کے ضلعی،شہری وزون جمعیۃ نیز ممبئی ،تھانے و پالگھر اضلاع کی مقامی یونٹوں کے صدور ونظماء اعلیٰ کا ایک اجلاس بعنوان اصلاح معاشرہ حاجی محمد صابو صدیق مسافر خانہ (کرافورڈ مارکیٹ ممبئی)میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے مہمان خصوصی حضرت مولانا سید اظہر مدنی (ناظم اصلاح معاشرہ جمعیۃ علماء ہند)نے اپنے […]
انڈیا اور این ڈی اے اتحاد میں مقابلہ دلچسپ ہے
مہاراشٹر اسمبلی چناو میں دونوں اتحاد یعنی انڈیا اتحاد اور این ڈی اے باغیوں سے پریشان ہیں ۔حالانکہ اب تک نامزدگی واپس لینے کی تاریخ ختم نہیں ہوئی ہے ۔بہت دنوں کے بعد کوئی چناو فری فار آل نظر آ رہا ہے ۔ہاں اس چناو میں پیسے کا کھیل بڑھتا نظر آ رہا ہے اور […]
سپریم کورٹ نے مغربی بنگال کی عدالتوں کو جانبدار قرار دینے پر سی بی آئی کی سرزنش کی
نئی دہلی ۲۰ ستمبر : سپریم کورٹ نے جمعہ کو مغربی بنگال میں بعد از انتخابات تشدد کے مقدمات کو صوبےسے باہر منتقل کرنے کی درخواست پر سی بی آئی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ عدالت نے درخواست میں مغربی بنگال کی عدالتوں پر لگائے گئے بے ہودہ الزامات پر ناراضی کا اظہار کیا۔واضح […]