مظفر پور، 2/ نومبر (وجاہت، بشارت رفیع) ڈاکٹر نور عالم خان بانی و سیکریٹری اسلامیہ ڈگری کالج شاہ پور مظفر پور نے مطلع کیا ہے کہ جناب قاری صہیب صاحب ایم ایل سی نے اپنے فنڈ سے اقلیتی شبیہہ والے اسلامیہ ڈگری کالج کو 50 لاکھ روپئے کا ٹیکنیکل سامان مہیا کرایا ہے۔ اسلامیہ ڈگری کالج کی انتظامیہ کمیٹی کے اراکین و عہدیداران ڈاکٹر سید علی مرتضیٰ، جناب افضال احمد خان صاحب، ڈاکٹر ایم رحمان، جناب نوشاد خان، جناب ساجد انور، ڈاکٹر شبیر عباس، جناب ڈاکٹر پرویز ھاشمی، عارف امام، محمد رضوان اور محمود عالم وغیرہم نے جناب قاری صہیب کا شکریہ کے ساتھ مبارکباد پیش کیا۔ اسلامیہ ڈگری کالج کے بانی و سیکریٹری ڈاکٹر نور عالم خان نے کہا کہ جناب قاری صہیب صاحب ایم ایل سی کا استقبال کالج احاطہ میں کیا جائے گا انہوں نے یہ بھی کہا کہ قاری صہیب صاحب نے ریاست میں ہو رہے ضمنی انتخاب کے بعد ہی ان کا پروگرام مل پائے گا۔
متعلقہ مضامین
کلکٹریٹ کے صدر دروازہ، ڈی ایم کے نیم پلیٹ سمیت تمام سرکاری محکموں میں اردو کا ہو استعمال
مظفر پور، 23/ نومبر (وجاہت، بشارت رفیع) حکومت کی زبان کی پالیسی کے تحت، بہار سرکاری زبان (ترمیمی) ایکٹ 1981 (بہار ایکٹ – 2، 1981) کے سیکشن-3 کے ذریعے اردو کو پوری ریاست میں دوسری سرکاری زبان کا درجہ حاصل ہے۔ بہار کے معزز وزیر اعلی بہار جناب نتیش کمار اس کے کامیاب نفاذ، فروغ […]
’ہر گھر ترنگا‘ تھیم پر دو روزہ راکھی تربیتی ورکشاپ کا آغاز
حاجی پور/پٹنہ(محمد آصف عطا)فن، ثقافت و نوجوان محکمہ، بہار اور بہار للت کلا اکیڈمی کے مشترکہ اشتراک سے ’ہر گھر ترنگا‘ تھیم پر مبنی دو روزہ راکھی تربیتی ورکشاپ کا آغاز پٹنہ کے للت کلا اکیڈمی میں ہوا۔ ورکشاپ کا افتتاح سمع روشن کر بھارتیہ نریتہ کلا مندر کی منتظم افسر محترمہ کہکشاں نے کیا۔ […]
مرحوم جمیل اختر (کمہرولی) کی پہلی برسی پر قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا اہتمام
کمہرولی/جالے: مرحوم جمیل اختر صاحب (والد ڈاکٹر جاوید اختر، ساکن کمہرولی) کی پہلی برسی پر اتوار کے روز کمہرولی میں واقع رہائش گاہ پر ان کی یاد میں قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ اللّه تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور متعلقین کو صبر عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین یا رب العالمین۔ […]