جلگاؤں: اقراء ایجوکیشن سوسائٹی جلگاؤں کے زیر اہتمام ایچ جے تھیم آرٹس اینڈ سائنس کالج مہرون جلگاؤں کے طالب علم شیخ عمر شیخ بسم اللہ نے "انٹر کالج باڈی بلڈنگ مقابلے” میں 70 کلوگرام وزن کے زمرے میں دوسرا مقام حاصل کیا۔ اسے "انٹر زونل لیول” کے لیے منتخب کیا گیا۔ یہ باڈی بلڈنگ کا مقابلہ وی ایس نائیک کالج را یور میں منعقد کئے گئے ۔ ڈائریکٹر آف اسپورٹس اور کالج کے انچارج پرنسپل ڈاکٹر چاندخان کی رہنمائی حاصل ہوئی ۔ عمر کو کالج کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر یوسف پٹیل، ڈاکٹر حافظ شیخ ، آفس سپرنٹنڈنٹ اشفاق پٹھان وغیرہ بھی موجود تھے ۔ ڈاکٹر عبدالکریم سالار ، ڈاکٹر اقبال شاہ، اعجاز ملک اور دیگر عہدیداروں نے عمر شیخ کو مبارکباد دی ہے۔
متعلقہ مضامین
انجمن خیرالاسلام گرلز ہائی اسکول مدنپورہ میں غذائیت پر پروگرام
مدنپورہ (پریس ریلیز)جنوبی ممبئی میں واقع انجمن خیرالاسلام گرلز ہائی اسکول مدنپورہ میں طالبات کے لیے غذائیت پر پروگرام منعقد کیا گیا یہ پروگرام سلام بامبے نامی تنظیم کے اشتراک سے منعقد ہوا اس پروگرام میں سلام بامبے کی جانب سے مقرر کردہ ہیلتھ کونسلر میوری ڈنڈوتے نے طالبات کے سامنے نیوٹریشن پر پریزینٹیشن پیش […]
ٹیچر ٹرانسفر اینڈ پوسٹنگ پالیسی 2024 کی خامیاں دور کرنے سے اساتذہ کی بے اطمینانی و مایوسی ہوگی دور: محمد رفیع
پٹنہ، 9 اکتوبر، قومی اساتذہ تنظیم بہار نے محکمۂ تعلیم کی جانب سے ٹیچر ٹرانسفر اینڈ پوسٹنگ پالیسی 2024 پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ تنظیم کے ریاستی کنوینر محمد رفیع نے اس سلسلے میں بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کو خط لکھنے کے بعد ایک پریس ریلیز کے ذریعے یہ بات کہی ہے۔ […]
مشترکہ پارلیمانی کمیٹی سے جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے اعلی سطحی وفد کی ملاقات، جمعیۃ علماء کی جانب سے وقف ترمیمی بل کی پر زور مخالفت
ممبئی ۔26؍ ستمبر 2024 ( پریس ریلیز ) آج یہاں ممبئی کے ہوٹل تاج انٹر نیشنل شانتا کروز ممبئی میں وقف تر میمی بل کے سلسلے میں تشکیل دی گئی جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی سے جمعیۃ علماء مہا راشٹر کے صدر مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی صاحب کی قیادت میں جمعیۃ علماء کے ایک اعلی سطحی […]