حیدرآباد، 6 دسمبر (پریس نوٹ) جمعیۃ علماء ہند کے صدر اور دارالعلوم دیوبند کے صدر المدرسین، حضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب دامت برکاتہم 8 دسمبر بروز جمعہ حیدرآباد کے ایک روزہ دورے پر تشریف لا رہے ہیں، یہ بات جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھراپردیش کے جنرل سکریٹری مفتی محمود زبیر قاسمی نے ایک بیان میں دی، حضرت مدنی دامت برکاتہم جمعہ کی نماز دارالعلوم رحمانیہ، تالاب کٹہ کی مسجد میں ادا فرمائیں گے، نماز کے بعد وہ ایک اہم موقع پر نکاح کی تقریب میں شرکت کریں گے، جہاں حضرت مولانا مفتی محمد غیاث الدین رحمانی قاسمی مدظلہ (صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھراپردیش) کے صاحبزادے کا نکاح ان کی زیر نگرانی انجام پائے گا، یہ موقع اہلِ حیدرآباد کے لیے ایک نعمت سے کم نہیں، جہاں امیر الہند جیسی شخصیت کی زیارت اور ان کی دعاؤں سے مستفید ہونے کا موقع ملے گا۔ جمعیۃ علماء کے ذمہ داران نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ اس اہم موقع کا بھرپور فائدہ اٹھائیں اور اجتماع میں اپنی موجودگی درج کرائیں، مزید تفصیلات کے لیے فون نمبر 9848786265 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے، یہ دورہ نہ صرف حیدرآباد کے عوام کے لیے دینی اور روحانی برکات کا باعث ہوگا بلکہ مسلمانوں کے لیے اتحاد اور ترقی کے نئے امکانات پیدا کرے گا۔
متعلقہ مضامین
ہم نبی کریم ﷺ کی سنتوں پر مکمل عمل پیرا ہوجائیں اور اخلاق کو عام کریں
محترمہ شائستہ رفعت(سکریڑی شعبہ خواتین جماعت اسلامی ہند) کا ملی تنظیموں کے خواتین ذمہ داران کے ساتھ اظہارِ خیال شعبہ خواتین جماعت اسلامی ہند کی جانب سے منائی جانے والی ایک ماہ طویل ملک گیر مہم بعنوان اخلاقی محاسن – آزادی کے ضامن کے ضمن میں شعبہ خواتین جماعت اسلامی ہندتلنگانہ نے ملی تنظیموں کے […]
بدنام زمانہ ملعون یتی نرسنگھا آنند کو فی الفور گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچانے کی کاماریڈی جمعیۃ علماء کے وفد نے ضلع کلکٹر و ضلع SP کو یاداشت پیش کی
۔کاماریڈی 14/ اکتوبر (پریس نیوز) ملک بدنام زمانہ ملعون یتی نرسنگھا آنند نے غازی آباد کے ایک مذہبی پروگرام میں رسالت مآب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں گستاخی کی یہ اس کی دریدہ دہنی ہے۔ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شخصیت ایسی عظیم شخصیت ہے جس کے ذریعہ […]
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ہمراہ دیگر مسلم تنظیموں کے نمائندے اور اراکین اسمبلی نے آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ چندرا بابو نائڈو سے کی ملاقات
مرکز کی طرف سے تجویز کردہ وقف ایکٹ میں ترمیمات پر اپنے اعتراضات پیش کیے امراوتی، 23 اکتوبر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سیکریٹری حضرت مولانا فضل الرحیم مجددی صاحب اور بورڈ کے رکن جناب مولانا محمد ابوطالب رحمانی صاحب، شاہین تعلیمی اداراجات کے چیرمین جناب ڈاکٹر عبدالقدیر صاحب، آندھرا پردیش کے […]