حاجی پور (محمد آصف عطا) ریاست بہار میں ووٹر لسٹ نظر ثانی کا کام گزشتہ مہینوں سے بوتھ لیول آفیسرز (blo) کے ذریعے کیا جارہا ہے ۔جس کے کارآمد اور مثبت نتائج برآمد ہو رہے۔مندرجہ بالا باتیں اصلاح ملت کمیٹی ویشالی کے صدر ،اردو ایکشن کمیٹی ویشالی کے صدر و دیگر کءی تنظیموں سے وابستہ فعال و متحرک صحافت کی دنیا میں اپنی پہچان و تجربہ رکھنے والے جناب محمد عظیم الدین انصاری نے پریس بیان جاری کر کہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بی ایل او حضرات گھر گھر جاکر راے دہند گان سے ضروری کاغذات طلب کر رہے ہیں۔انہوں نے لوگوں سے کہا ہے کہ ضروری کاغذات وقت مقررہ کے اندر دستیاب کرانے کو یقینی بنائیں۔انہوں نے سماج کے باشعور سماجی رہنما و دیگر سے ووٹر لسٹ نظر ثانی مہم کو کامیاب بنانے کےلئے پرزور اپیل کی ہے۔انہوں نے کہا کہ بی ایل او کے ذریعے ہندی زبان میں فارم دستیاب کرائے جا رہے ہیں اور دفتر میں انگریزی میں ووٹر لسٹ تیار کیے جا رہے ہیں جس میں کءی طرح کی خامیاں اجاگر ہو رہی ہیں۔مثلا ناموں میں املے کی غلطی خصوصی طور پر مسلم ناموں کے ساتھ ہو رہا ہے۔ عظیم الدین انصاری نے مزید کہا ہے صحیح ناموں کے اندراج کے لیے اردو مترجم کو بلا تاخیر ان کاموں کے لئے مامور کیا جانا ضروری ہے ۔ تاکہ ووٹروں کو پریشانی سے نجات ملے۔ انہوں نے ذمے داروں سے اس امر پر غور کرنے کی پر خلوص اپیل کی ہے ۔
متعلقہ مضامین
مدارس کو بند کرنے پر روک، سپریم کورٹ کا خوش آئند فیصلہ
جمعیت علماء ہند کی جانب سے بروقت اقدام قابل ستائش:مولانا ڈاکٹر ابوالکلام قاسمی شمسی پٹنہ (پریس ریلیز): تحفظ حقوق اطفال کمیشن (این سی پی سی آر) کے ذریعہ حق تعلیم ایکٹ پر عمل نہ کرنے والے مدارس کے خلاف کارروائی کرنے کا مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا گیا تھا۔سپریم کورٹ نے ان سبھی نوٹس پر […]
ویشالی کی ایک اور خاتون پولیس افسر کا وردی میں ویڈیو وائرل
حاجی پور (محمد آصف عطا) ویشالی کی ایک اور خاتون کانسٹیبل کا گانے کا ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈیوٹی پر موجود دو سے تین خواتین کانسٹیبل ڈائل 112 گاڑیوں کو پٹرول پمپ کے قریب کھڑی کر کے ریل بنا کر ویڈیو کو اپنے سوشل میڈیا کے انسٹاگرام […]
اگر ہمارے مذہبی معاملات میں مداخلت کی گئی تو ہم آپ سے آئین کی حد میں آخر دم تک لڑتے رہیں گے
وقف اورمساجد کے سلسلے میں صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی کا حکومتوں کو انتباہجمعیۃ علماء کشن گنج کے اجلاس عام میں وقف، مساجد، مدارس اور ناموس رسالت کے تحفظ پر اہم قراردادیں منظور نئی دہلی کشن گنج، 8 دسمبر 2024: جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے کشن گنج […]