حاجی پور (محمد آصف عطا) سووچھتا ہی سیوا مہا ابھیان کے تحت آج کلکٹریٹ کے احاطے سے میراتھن ریس کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ضلع افسر جناب یشپال مینا اور پولیس سپرنٹنڈنٹ جناب ہر کشور رائے کے ساتھ کئی ضلعی سطح کے افسران، اہلکار اور سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔یہ دوڑ صبح 8 بجے کلکٹریٹ احاطے سے شروع ہوئ اور گاندھی چوک، تریمورتی چوک، ڈاک بنگلہ روڈ سے ہوتا ہوا انور پور چوک پہنچا پھر کلکٹریٹ احاطے میں آکر اختتام پذیر ہوا۔اس میں کئی کھلاڑیوں، نہرو یووا کیندر کے رضاکاروں اور اسکاؤٹس اینڈ گائیڈز اور سینکڑوں عام لوگوں نے شرکت کی۔2 اکتوبر کو ہونے والے فائنل میں راہول کمار نے حصہ لیا اور دوسرے نمبر پر آئے۔تقریب میں 17 ستمبر کو صفائی ہی خدمت مہم کا آغاز کیا گیا ہےجو کہ 2 اکتوبر کو مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش تک جاری رہے گی۔میراتھن ریس میں ایڈیشنل کلکٹر ونود کمار سنگھ، ڈپٹی ڈیولپمنٹ کمشنر شمس جاوید انصاری، ضلع پبلک ریلیشن آفیسر نیرج، لیبر سپرنٹنڈنٹ ششی سکسینہ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ابو ظفر،میونسپل کونسل کے ایگزیکٹیو آفیسر سشیل کمار کے ساتھ کئی افسران اور اہلکار موجود تھے۔ضلع افسر نے کہا کہ اس تقریب کا بنیادی مقصد شہریوں میں صفائی کے بارے میں شعور بیدار کرنا اور انہیں شہر کو صاف رکھنے کی ترغیب دینا ہے۔لوگ اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں اور سوچھتا پکھواڈا کے بعد بھی باقاعدگی سے صفائی ستھرائی میں تعاون کریں۔
متعلقہ مضامین
لبنان میں انسانیت کش حملے کی صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کی شدید مذمت
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کہا کہ عام انسانوں کے خون سے ہولی کھیلی جارہی ہے اور دنیا لگاتار خاموش بیٹھی ہے ۔ نئی دہلی۳۰ ستمبر:صدر جمعیۃ علماء ہندمولانا محمود اسعد مدنی نے اسرائیل کی جانب سے غزہ کے ساتھ لبنان پر مسلسل بمباری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے عالمی […]
پری پیڈ اسمارٹ میٹر کے خلاف دستخطی مہم شروع، پچاس ہزار دستخط جمع کرنے کا ہدف
حاجی پور/دیسری(محمد آصف عطا) دیسری میں پری پیڈ اسمارٹ میٹر لگانے کے فیصلے کو واپس لینے کے لیے دیسری میں دستخطی مہم شروع کی گئی ہے۔دستخطی مہم کے آغاز کے موقع پر دھرم پور، ظفرآباد، افرول، غازی پور، مادھو پور، کھریکا، کھوکسہ، رام پور کچنی، لکھن پور، شاہ پور توئی، پاناپور، مدھول سمیت درجنوں دیہاتوں […]
نا اہل انچارج اردو زبان سیل مظفر پور ویس الرحمن کو جلد سے جلد ہٹایا جائے : ڈاکٹر نور عالم خان
مظفر پور, 18/نومبر (وجاہت، بشارت رفیع) اردو زبان سیل مظفر پور ان دنوں بے راہ روی کا شکار ہے اور ایسا اس کے انچارج افسر ویس الرحمن انصاری کی نا اہلی کی وجہ سے ہے۔ یہ باتیں انجمن ترقی اردو مظفر پور کے سیکریٹری، ترہت کمشنری کے ڈویژنل آرگنائزر و سینیٹر بی آر اے بہار […]