حاجی پور (محمد آصف عطا)ضلع پاتے پور تھانہ علاقہ کے کوآہی میں ایک اوورلوڈ بے قابو ٹریکٹر نے اسکول کی طالبہ کو کچل دیا۔جس کی وجہ سے اس کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔اطلاع ملتے ہی گھر اور گاؤں میں کہرام مچ گیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پاتے پور تھانہ اور بلی گاؤں تھانہ کی پولیس وہاں پہنچ گئی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے صدر اسپتال بھیج دیا۔موصولہ اطلاع کے مطابق طالبہ کسی وجہ سے سکول سے مڈ ڈے میل کھا کر گھر گئی تھی کہ واپسی کے دوران ایک ٹریکٹر کی زد میں آکر روشنی پروین والد عطا الرحمن بری طرح کچل گئی۔گاؤں والوں نے ٹریکٹر ڈرائیور کو بھی بری طرح زدوکوب کیا۔جسے صدر ہسپتال حاجی پور ریفر کر دیا گیا ہے۔جبکہ موت سے غصائے گاؤں والوں نے سڑک جام کر دیا۔جسے انتظامیہ کی وضاحت کے بعد ختم کر دیا گیا۔لوگوں کا کہنا ہے کہ ڈرائیور نشے کی حالت میں تھا اور ٹریکٹر بھی بغیر نمبر کے چل رہا تھا۔مہلوکہ یہاں کے سرکاری اسکول کے ساتویں درجہ میں زیر تعلیم تھیں۔آج ہی انکا رزلٹ آیا تھا۔گھر والے خوشی منانے کے بجائے بیٹی کی موت کا ماتم منا رہے ہیں۔اس واقعہ سے پورا علاقہ ماتم کدہ بن گیا ہے۔
متعلقہ مضامین
تحفظ آئین ہند و قومی یکجہتی کانفرنس کی کامیابی کے لئے احمد اشفاق کریم کو قومی اساتذہ تنظیم کی مبارکباد
کانفرنس میں آئے جم غفیر سے یہ ثابت ہو گیا کہ بہار کا مسلمان اپنے حقوق کے لئے بیدار ہیں : ڈاکٹر احمد اشفاق کریم پٹنہ، 24/ نومبر، پٹنہ کے باپو سبھا گار میں جمعیتہ علماء بہار کے زیر اہتمام تحفظ آئین ہند و قومی یکجہتی کانفرنس کا کامیاب انعقاد ہوا۔ کانفرنس کی صدارت صدر […]
ویشالی کی ایک اور خاتون پولیس افسر کا وردی میں ویڈیو وائرل
حاجی پور (محمد آصف عطا) ویشالی کی ایک اور خاتون کانسٹیبل کا گانے کا ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈیوٹی پر موجود دو سے تین خواتین کانسٹیبل ڈائل 112 گاڑیوں کو پٹرول پمپ کے قریب کھڑی کر کے ریل بنا کر ویڈیو کو اپنے سوشل میڈیا کے انسٹاگرام […]
مولانا آزاد کی شخصیت تاریخ ہند میں ایک باب اور ایک عہد کی حیثیت رکھتی ہے: تاج العارفین
مولانا آزاد کو تعلیم کا شعبہ عطا کیا گیا تو انہوں نے ملک کی معماری کا حق ادا کیا : محمد رفیع مظفر پور، 12/ نومبر (وجاہت، بشارت رفیع) عظیم مجاہد آزادی، سیاسی رہنما اورہندوستان کے پہلے وزیر تعلیم بھارت رتن مولانا ابو الکلام ازاد کے یوم پیدائش اور قومی اساتذہ تنظیم کے یوم تاسیس […]