مظفر پور، 9/ نومبر (وجاہت، بشارت رفیع) علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے اقلیتی کردار پر سپریم کورٹ کا سپریم فیصلہ، ڈاکٹر نور عالم خان۔اسلامیہ ڈگری کالج کے بانی و سیکرٹری ڈاکٹر نور عالم خان نے سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے کا خیر مقدم کیا اور بتایا کہ اس فیصلہ سے اقلیتی طبقے میں خوشی کی لہر ہے، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی تاریخ ہے کہ اس کو اقلیتیوں نے ہی قائم کیا ہے جسے کسی بھی قیمت پر فراموش نہیں کیا جا سکتا، موجودہ حکومت اقلیتوں کے فلاح و بہود کی باتیں تو کرتی ہیں لیکن اقلیتی اداروں پر ان کا نظریہ بدلا ہوا نظر آتا ہے، اگر حکومت واقعی اقلیتوں کے تعلیم و ترقی کے لیے فکر مند ہے تو ان کو چاہیے کہ ملک میں جتنے بھی اقلیتی ادارے ہیں ان پر خصوصی توجہ دی جائے۔ آج بھی ملک میں کتنے ہی ادارے ہیں جن کو ملک کے اقلیتی کمیشن کی طرف سے بھی اقلیتی ادارے کا درجہ مل چکا ہے، لیکن مرکزی حکومت ہو یا صوبائی حکومت ان اداروں کو اقلیتی سہولت فراہم نہیں کر رہی ہے جو کہ بہت ہی افسوس کی بات ہے، خاص کر ہم بہار کے سی ایم نتیش کمار سے گزارش کرتے ہیں کہ بہار میں جتنے بھی اقلیتی ادارے ہیں اُن پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے ان کو تمام طرح کی اقلیتی سہولت فراہم کی جائے، بی، آر، اے، بہار یونیورسٹی مظفرپور سے منسلک واحد اقلیتی ادارہ اسلامیہ ڈگری کالج کو اقلیتی کمیشن کی طرف سے 2011 میں ہی اقلیتی درجہ مل چکا ہے اور بہار ہائی کورٹ کی طرف سے بھی اقلیتی درجہ ملا ہوا ہے لیکن ابھی تک اسلامیہ ڈگری کالج کو اقلیتی سہولت نہیں مل رہی ہے جس سے اقلیتی طبقے میں کافی ناراضگی ہے، ادارہ اسلامیہ ڈگری کالج مظفرپور کے پرنسپل پروفیسر واسو دیو بھگت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں جتنے بھی اقلیتی ادارے ہیں ان میں برسوں سے کام کر رہے اسٹاف کو اقلیتی سہولت نہیں مل رہا ہے جو کہ بہت ہی افسوس کی بات ہے، اسلامیہ ڈگری کالج کے کمیٹی کے عہدہ داران و اراکین ڈاکٹر سید علی مرتضی، افضال احمد خان، ڈاکٹر ایف رحمان، ساجد انوار، نوشاد خان، جمیل احمد، فیروز احمد خان، پروفیسر شہید ازاد، ڈاکٹر پرویز ہاشمی، پروفیسر محمد نوح، محمود عالم، پروفیسر محمد رضوان، پروفیسر احمد اللہ خان، پروفیسر شاہینہ پروین، پروفیسر ساجدہ پروین، طارق امام، شاہنواز عالم خان، وغیرہ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔
متعلقہ مضامین
24 گھنٹے بعد ملی ندی میں ڈوبے نوجوان کی لاش، مچ گیا کہرام
حاجی پور/ جنداہا(محمد آصف عطا) ضلع کے جنداہا بازار واقع وایا ندی میں گزرے دوپہر نہانے کے دوران ایک نوجوان ڈوب گیا تھا۔جس کی خبر ملنے کے بعد جنداہا تھانہ کی پولیس نے ایس ڈی آر ایف کی ٹیم کو بلا کر کافی کھوج بین کی گئ باوجود اس کے کل دیر شام تک لاش […]
وقف ترمیمی بل کو مسترد کرنے کے لئے اسمبلی میں تجویز منظور کرانے کی کوشش کی جائے
خبر کے مطابق بہار اسمبلی کا سیشن مورخہ 25/ نومبر سے شروع ہو کر 29/ نومبر 2024 تک چلے گا ، اسی کے آس پاس پارلیمنٹ کے سیشن کے بھی شروع ہونے کی توقع ہے ، جس میں جے پی سی کی جانب سے وقف ترمیمی بل 2024 پر سفارش بھی پیش کی جا سکتی […]
ایک شام شہیدوں کے نام پروگرام کا شاندار انعقاد
حاجی پور/مہوا (محمد آصف عطا) ضلع کی مہوا میونسپل کونسل کے وارڈ نمبر 23 میں واقع وی جشن ویواہ بھون میں سب ڈویژنل انتظامیہ کی جانب سے شہداء کے نام پر ایک شام ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔جس کا افتتاح آئی اے ایس کشلے نے شمع روشن کر کیا۔اس موقع پر مہوا میونسپل کونسل […]