بہار تعلیمی گلیاروں سے

نا اہل انچارج اردو زبان سیل مظفر پور ویس الرحمن کو جلد سے جلد ہٹایا جائے : ڈاکٹر نور عالم خان

مظفر پور, 18/نومبر (وجاہت، بشارت رفیع) اردو زبان سیل مظفر پور ان دنوں بے راہ روی کا شکار ہے اور ایسا اس کے انچارج افسر ویس الرحمن انصاری کی نا اہلی کی وجہ سے ہے۔ یہ باتیں انجمن ترقی اردو مظفر پور کے سیکریٹری، ترہت کمشنری کے ڈویژنل آرگنائزر و سینیٹر بی آر اے بہار […]

حیدرآباد و تلنگانہ مذہبی گلیاروں سے

ملک میں ظلم و استحصال کے خاتمے کے عزم کے ساتھ جماعت اسلامی ہند کے سہ روزہ کل ہند اجتماع ارکان کا اختتام

حیدرآباد: عدل و قسط کے مرکزی عنوان کے تحت منعقدہ کل ہند اجتماع ارکان جماعت اسلامی ہند کا بروزاتوار وادی ہدی ، حیدرآباد میں اختتام ہوا۔ اس موقع پر امیر جماعت، سید سعادت اللہ حسینی نے ارکان جماعت کو سچائی اور انصاف کے اصولوں پر معاشرے کی تعمیر کے لیے اپنے آپ کو وقف کردینے […]

مذہبی گلیاروں سے مہاراشٹرا

اسوہ ٔرسول کے مطابق اولاد کی تربیت سے ہی معاشرتی فساد پر قابو پایا جا سکتا ہے :مولانا سید اظہر مدنی

ممبئی: 17/ نومبرجمعیۃ علماء مہاراشٹر کے ضلعی،شہری وزون جمعیۃ نیز ممبئی ،تھانے و پالگھر اضلاع کی مقامی یونٹوں کے صدور ونظماء اعلیٰ کا ایک اجلاس بعنوان اصلاح معاشرہ حاجی محمد صابو صدیق مسافر خانہ (کرافورڈ مارکیٹ ممبئی)میں منعقد ہوا۔  اجلاس کے مہمان خصوصی حضرت مولانا سید اظہر مدنی (ناظم اصلاح معاشرہ جمعیۃ علماء ہند)نے اپنے […]

ادبی گلیاروں سے لکھنؤ

ادب اور فلم کا مقصد احساس کو جگانا ہے: مظفر علی

قومی اردو کونسل کے زیر اہتمام مظفر علی سے ملاقات اور شام غزل /صوفیانہ کلام پروگرام کا انعقاد لکھنؤ :(ابوشحمہ انصاری)قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے زیر اہتمام گومتی ریور فرنٹ پارک لکھنؤ میں مظفر علی سے ملاقات اور شام غزل /صوفیانہ کلام کے نام سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر […]

سیاسی گلیاروں سے مہاراشٹرا

مسلم دانشوران کا مولانا سجاد نعمانی کے فیصلے پر حیرت کا اظہار

ممبئی : (نامہ نگار)ممتاز عالم دین مولانا خلیل الرحمٰن سجاد نعمانی نے مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ممبئی کےمراٹھی پترکار سنگھ میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مہاوکاس اگھاڑی کے 269 امیدواروں کی حمایت کا باقائدہ اعلان کیا۔ مولانا سجاد نعمانی نے 269 امیدواروں کی فہرست جاری کرتے ہوئے عوام سے انہیں […]

بہار تعلیمی گلیاروں سے

شہر کی معزز شخصیات ضلع مجسٹریٹ سے ملاقات کر انچارج اردو زبان سیل کی کریں گے شکایت : محمد رفیع

مظفر پور، 16/ نومبر (وجاہت، بشارت رفیع) 23 نومبر 2024 بروز سنیچر کو ضلع اردو زبان سیل مظفر پور فروغ اردو سیمینار، مشاعرہ و عمل گاہ کا انعقاد کرنے جا رہا ہے۔ لیکن اردو زبان سیل مظفر پور کے افسر انچارج ویس الرحمن انصاری بہت ہی تنگ نظر شخصیت کے مالک ہیں۔ ان کی صلاحیت […]

تعلیمی گلیاروں سے مہاراشٹرا

انجمن خیر الاسلام اردو ہائی اسکول برائے طالبات مہاگیری تھانہ میں جشن یوم اطفال کا انعقاد

ہر سال کی طرح امسال بھی بروز جمعرات 14 نومبر 2024 کو انجمن خیر الاسلام اردو ہائی اسکول برائے طالبات مہاگیری تھانہ میں انچارج صدر مدرسہ محترمہ حلیمہ صاحبہ کی زیر قیادت میں یومِ اطفال کی تقریب کا انعقاد کیا گیا – سب سے پہلے محترمہ حلیمہ صاحبہ نے ودھان سبھا انتخابی الیکشن کے پیشِ […]

بہار مذہبی گلیاروں سے

ظلم ونا انصافی کے خلاف جدو جہد انبیاء کی سنت اور مظلوم کی حمایت ہر مسلمان کا اخلاقی فریضہ

بھاگلپور(پریس نوٹ) "انسانی سماج کو ہمیشہ زندہ قوموں اور حوصلہ مند افراد کی ضرورت رہی ہے، زندہ قومیں اپنی قربانیوں اور جدوجہد کی وجہ سے ہمیشہ زندہ رہتی ہے،وہ اپنی تاریخ خود لکھتی ہے اور اپنا راستہ خود بناتی ہے،وہ کسی بیساکھی کے ذریعے زندگی نہیں گذارتی،انکے پاس ایک مکمل لائحہ عمل ہوتاہے جسکی روشنی […]

سیاسی گلیاروں سے مہاراشٹرا

آل انڈیا علماء بورڈ الیکشن میں مسلم رائے دہندگان کو گمراہ کرنے کے درپے۔ مسلم ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر سلیم سارنگ کا الیکشن کمیشن اور چیریٹی کمیشن کو شکایتی مکتوب ارسال، فوری کارروائی کا مطالبہ

ممبئی : (پریس ریلیز)مہاوکاس اگھاڑی کو آل انڈیا علماء بورڈ کی جانب سے حمایت دینے کے اعلان نے ایک نیا تنازع کھڑا کر دیا ہے۔ اجیت پوار کی راشٹروادی کانگریس پارٹی نے مسلم رائے دہندگان کی سودے بازی پر سوال اٹھائے ہیں۔ این سی پی مہاراشٹر کے نائب صدر اور مسلم ویلفیئر ایسوسی ایشن کے […]

سیاسی گلیاروں سے کرناٹک

ایس ڈی پی آئی کرناٹک "بلڈوزر انصاف” پر سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے کا خیر مقدم کرتی ہے۔ عبدالمجید

بنگلور۔،(پریس ریلیز)۔سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) کرناٹک کے ریاستی صدر عبدالمجید نے 13 نومبر 2024 کو ہندوستان کی معزز سپریم کورٹ کی طرف سے سنائے گئے تاریخی فیصلے کی دلی تعریف کی اورفیصلے کا خیرمقدم کیا، جو واضح طورپر من مانی اور غیر آئینی ”بلڈوزر انصاف” عمل کومسترد کرتا ہے۔ایک تاریخی فیصلے میں سپریم […]