حاجی پور/مہوا (محمد آصف عطا،مظہر حسن) ضلع کے مہوا تھانہ علاقہ کے جلال پور گاؤں کے وارڈ نمبر 6 میں پولیس کے تعاقب کی وجہ سے ایک موٹر سائیکل سوار شخص کی موت ہو گئی۔جس کے بعد لوگوں نے پولیس کو یرغمال بنا کر ان کی پٹائی کر دی۔واقعے کے بعد لوگ اس قدر مشتعل ہوگئے کہ انہوں نے سڑک جام کرکے زبردست احتجاج شروع کردیا۔جس کے بعد حاجی پور سے اضافی پولیس نفری کو بلایا گیا اور پولیس نے لاٹھی چارج کر دیا۔مقامی لوگوں نے سڑک پر ہنگامہ کھڑا کر دیا۔لوگوں نے پولیس کے خلاف احتجاج کیا۔پولیس کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔متوفی کی شناخت راجندر پاسوان (50 سال) کے طور پر کی گئی ہے جو کٹہرا تھانہ علاقہ کے کرہٹیہ گاؤں کے رہنے والے ہیں۔وہ گھر جا رہے تھے جب پولیس کو شبہ ہوا کہ یہ شخص نشے کی حالت میں ہے اور اس نے ان کا پیچھا کیا۔جبکہ پولیس کی طرف سےنشے میں دھت شخص کو پکڑنے کی کوشش میں مزدور کی موت ہو گئی۔جس کے بعد لوگ اتنے مشتعل ہو گئے کہ انہوں نے پولیس اہلکار کو یرغمال بنالیا اور پولیس کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا۔لوگوں میں بڑھتے غصے کو دیکھ کر مہوا کے ایس ڈی پی او سوربھ سمن نے ناراض لوگوں کو ہاتھ جوڑ کر سمجھانے کی کوشش کی۔اس سلسلے میں ویشالی کے ایس پی ہرکیشور رائے نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے جانکاری دی ہے۔انہوں نے بتایا کہ صبح کے گشت میں مہوا پولیس اسٹیشن کے سپاہی س ا نی بھونیشور رام اور گشتی ٹیم کے کانسٹیبل نے امتناعی ٹول فری نمبر 0-15545 (ETN NO-272326) سے اطلاع ملنے پر گاؤں جلال پور گنگٹی پہنچی۔اس کے بعد پولیس کی گاڑی کو دیکھتے ہی ایک شخص بھاگنے لگا۔پولیس اور اس شخص کے درمیان تقریباً 250 میٹر کا فاصلہ تھا۔فرار ہونے کی کوشش کے دوران مذکورہ شخص گر گیا اور وہیں دم توڑ دیا۔مرنے والے کا نام راجندر پاسوان ہے جس کی عمر تقریباً 50 سال ولد مرحوم مہاویر پاسوان، ساکن کرہٹیہ بزرگ، تھانہ کٹہرا،ضلع ویشالی ہیں۔ جس کی وجہ سے گاؤں والوں نے پولیس فورس پر حملہ کیا اور پتھراؤ کرکے سرکاری گاڑی کے شیشے توڑ دیئے۔لڑائی کے دوران گشتی ٹیم کے ایک کانسٹیبل کو معمولی چوٹیں آئیں۔جن کا علاج سب ڈویژنل اسپتال مہوا میں جاری ہے۔پولیس فورس کی آمد کے بعد صورتحال قابو میں ہے۔فی الحال صورتحال قابو میں ہے۔سینئر پولیس افسران اور اضافی پولیس دستے موجود ہیں۔مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔
متعلقہ مضامین
مدرسہ اسلامیہ شمس الہدیٰ پٹنہ کے احاطہ میں اقلیتی ہاسٹل کی تعمیر کے سلسلے میں چند اہم باتیں
مورخہ 22 / اکتوبر 2024 کے مؤقر روزنامہ پندار پٹنہ کے پہلے صفحہ پر ” مدرسہ اسلامیہ شمس الہدیٰ پر بلڈوزر چلانے کی تیاری ، شیش محل اب تاریخ میں دفن ” کے عنوان سے شائع خبر کو پڑھ کر ماضی کی بہت سی باتیں ذہن میں گردش کرنے لگیں ، ویسے بھی کچھ دن […]
میڈیکل پروفیشنلز ایسوسیشن کا دوسرا سالانہ اجلاس قوم و ملت کے طلبہ کے نام
پٹنہ: 8 اکتوبربہار و بنگال کے میڈیکل کے تمام مسلم بچوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر کے اتحاد و اتفاق کے ساتھ مستقبل میں بھی اسی طرح سے فلاح و بہبود کا کام کرنا اور نئے ادارے قائم کرنا تاکہ ہمارے سماج کو ایک نئی اڑان مل سکے اس میڈیکل پروفیشنل ایسوسیشن کے […]
ریاستی سطح پر کراٹا مقابلہ میں ویشالی نے لہرایا پرچم
حاجی پور (محمد آصف عطا) محکمہ کھیل، بہار اسٹیٹ اسپورٹس اتھارٹی، پٹنہ اور ضلع انتظامیہ بھاگلپور کے مشترکہ زیر اہتمام ریاستی سطح کے کراٹے مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ریاستی سطح کے اس مقابلے میں ویشالی کے شرکاء نے کل 10 تمغے جیت کر اپنا پرچم لہرایا۔ 14 سے کم عمر گروپ 26-30نندنی رائے نے کلوگرام […]