مظفر پور، 21/ اکتوبر (وجاہت، بشارت رفیع) ہندوستان کے تمام ریاستوں کے ملحقہ مدارس کو مل رہی مالی تعاون کو روکنے اور اتر پردیش کے غیر امدادی مدارس سے غیر مسلم طلبہ کو مدارس سے نکال کر سرکاری اسکولوں میں داخلہ کرانے کے این سی پی سی آر کی سفارش پر عدالت عظمیٰ ہند نے روک لگا دی ہے اور کہا ہے کہ مدارس کو سابقہ طرز پر حکومت کی جانب سے امداد ملتی رہے گی۔ قومی اساتذہ تنظیم بہار نے عدالت عظمیٰ کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ اس سلسلے میں قومی اساتذہ تنظیم بہار روز اول سے ہی فکر مند تھی جب این سی پی سی آر کے چیئر پرسن پریانک کانون گو نے تمام ریاستوں کے چیف سیکریٹری کو مکتوب ارسال کر یہ کہا تھا کہ جلد از جلد مدارس کے مالی تعاون روک دئے جائیں۔ یہ باتیں قومی اساتذہ تنظیم بہار کے ریاستی کنوینر و آزاد صحافی محمد رفیع نے کہی ہے۔ جناب رفیع نے یہ بھی کہا کہ اس سلسلے میں سابق چیئرمین بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ و ڈپٹی ڈائریکٹر سیکنڈری ایجوکیشن بہار جناب عبدالسلام انصاری نے ہماری راہنمائی کی، انہوں نے کہا کہ این سی پی سی آر کے اس فیصلے کا پرزور مخالفت ہونا چاہئے اور پھر ہم نے نہ صرف مخالفت ہی کی بلکہ پریانک کانون گو کو سزا دینے کی مانگ بھی حکومت ہند سے کی تھی۔
متعلقہ مضامین
ہوٹل مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ حاجی پور میں مضمون نویسی کے مقابلے کا انعقاد
حاجی پور (محمد آصف عطا) انسٹی ٹیوٹ آف ہوٹل مینجمنٹ حاجی پور (وزارت سیاحت، حکومت ہند کے تحت ایک خود مختار ادارہ) میں "ہندی پکھواڑا” کے دوران ادارے میں کام کرنے والے افسران اور ملازمین کے لیے مضمون نویسی کا مقابلہ منعقد کیا گیا۔جس میں تمام اراکین نے شرکت کی۔اس پروگرام میں انسٹی ٹیوٹ نے […]
ڈاکٹر انوارالھدیٰ کی عیادت کے دوران عبدالسلام انصاری نے ان کی خدمات کا کیا اعتراف
پٹنہ، یکم نومبر، بہار اردو ایکشن کمیٹی کے جنرل سیکریٹری و مدیر اعلی ھمارا نعرہ ڈاکٹر انوار الھدیٰ کی عیادت کو آج ان کی رہائش پر سابق چیئرمین بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ و ڈپٹی ڈائریکٹر سیکنڈری ایجوکیشن بہار جناب عبدالسلام انصاری، قومی اساتذہ تنظیم بہار کے ریاستی کنوینر و آزاد صحافی محمد رفیع، […]
ستیہ وتی کالج کے شعبہ اردو میں نو وارد طلبا و طالبات کا استقبال
بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)ستیہ وتی کالج، یونیورسٹی آف دہلی کے شعبہ اردو میں نو وارد طلبا و طالبات کے استقبال میں ایک ادبی و ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں بی اے سال، دوم اور سوم کے طلبا و طالبات نے شرکت کی۔ اس اہم تقریب میں شعبہ اردو کے اساتذہ کی شرکت نے […]