حاجی پور (محمد آصف عطا) شعبہ اردو ویشالی مہیلا کالج حاجی پور کے زیر اہتمام سر سید ڈے پر مضمون نویسی و تقریری مقابلہ کا انعقاد کیا گیا۔کالج کی طالبات نے مقابلے میں اپنی شمولیت درج کروائی۔سر سید کی تعلیمی نظریہ،سر سید کے افکار و نظریات،سر سید اور علی گڑھ تحریک جیسے عناوین پر طالبات نے مضمون لکھا۔ اس موقع پر شعبے کی استاد ڈاکٹر شبانہ پروین نے اپنی جانب اور شعبے کی جانب سے کالج کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سر سید جیسی عظیم شخصیت صدیوں میں جنم دیتی ہے سرسید کے افکار و اعمال پر ہم سبھوں کو عمل کرنی چاہیے۔ہم سر سید کے بتائے ہوئے راستے پر عمل کر کے اپنے مستقبل کو تابناک کر سکتے ہیں۔اس کے بعد شعبےکی استاد ڈاکٹر شبنم پروین نے سر سید کے حالات و کوائف پر سیر حاصل گفتگو کیں اور کہا کہ آج ہم پر ضرری ہے کہ ہم سر سید کے نظریات کو عام کریں۔سر سید کے ذریعے چلائی گئی تحریک نے نہ صرف اردو ادب کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے بلکہ مسلمانوں کی تعلیمی پسماندگی کو بھی بحران سے نکالا ہے سر سید نہیں ہوتے تو آج ہندوستان میں جامعہ اور اے ایم یو نہیں ہوتے اور اگر یہ دو ادارے نہیں ہوتے تو ہندوستان میں مسلمانوں کے لیے اعلی تعلیم شائد ادھورا خواب ہوتی۔شرکاء محفل میں شہناز پروین،انجم پروین، رومی پروین،ثانیہ تبسم،شگفتہ صدیقی، شازیہ پروین اور ثنا پروین موجود تھیں۔
متعلقہ مضامین
ادرس فاؤنڈیشن کے زیراہتمام خواتین کا اصلاحی پروگرام
شمالی بہار کےمعروف و مشہور ادارہ جامعہ فاطمة الزہراء ململ مدھوبنی میں ھیلپ ادرس فاؤنڈیشن کے زیراہتمام بعنوان "ہمارا معاشرہ ہماری ذمہ داری” ایک شاندار پروگرام ہوا جس میں ڈاکٹر اسماء زہراء ممبر مسلم پرسنل لابورڈ ، زینت مہتاب ممبر مسلم ویمن اسوسی ایشن ، ممدوحہ ماجد نایب صدر مسلم ویمن اسوسی ایشن اور ڈاکٹر […]
اقراء کے عمر شیخ کا ڈویژنل سطح پر انتخاب
جلگاؤں: اقراء ایجوکیشن سوسائٹی جلگاؤں کے زیر اہتمام ایچ جے تھیم آرٹس اینڈ سائنس کالج مہرون جلگاؤں کے طالب علم شیخ عمر شیخ بسم اللہ نے "انٹر کالج باڈی بلڈنگ مقابلے” میں 70 کلوگرام وزن کے زمرے میں دوسرا مقام حاصل کیا۔ اسے "انٹر زونل لیول” کے لیے منتخب کیا گیا۔ یہ باڈی بلڈنگ کا […]
بہار کی عوام بی جے پی سے پاک حکومت کی خواہاں۔ بیگوسرائے میں مسلم دانشوروں کے ایک نمائندہ وفد نے حزب مخالف کے رہنما سے ملاقات کرکے انہیں عوامی مسائل سے واقف کرایا۔
بیگوسرائے: 8 /دسمبر (پریس ریلیز)کارکنان سے ملاقات اور بات چیت کے پروگرام کے تحت بیگوسرائے آئے حزب مخالف کے لیڈر تیجسوی یادو کے دورے کے درمیان بیگوسرائے کے مسلم دانشوروں کے ایک نمائندہ وفد نے ان سے خصوصی ملاقات کرکے بیگوسرائے کے عوامی مسائل سے انہیں آگاہ کیا۔ اس کے علاوہ حکومتِ بہار کی عوام […]