حاجی پور (محمد آصف عطا)ضلع سے بڑی دردناک خبر ملی ہے۔جہاں بہن کے گھر گئے بھائی کی ہائی ٹینشن تار کی زد میں آکر موت ہو گئی۔نوجوان کی موت کے بعد اہل خانہ میں کہرام مچ گئی۔گھر والوں کا برا رو رو کر برا حال ہے۔دراصل معاملہ ضلع کے سرائے تھانہ علاقے کے پورا گاؤں کا ہے۔جہاں چھت کے اوپر سے گزرنے والی ہائی ٹینشن تار کی زد میں آکر ایک نوجوان شدید جھلس گیا۔واقعے کے بعد نوجوان کو اس کے اہل خانہ نے فوری طور پر علاج کے لیے صدر اسپتال حاجی پور میں داخل کرایا۔جہاں ڈاکٹروں نے نوجوان کو مردہ قرار دے دیا۔متوفی نوجوان کی شناخت جیتیش کمار رائے (34 سال) ولد صوبیدار رائے کے طور پر ہوئی ہے جو چاند پورہ تھانہ علاقہ کے گاؤں مگھول خرد کے ساکن ہے۔متوفی کے بھائی نے بتایا کہ نوجوان گزشتہ شام اپنی بہن کے گھر گیا تھا۔صبح جب میں چھت پر سیر کے لیے گیا تو چھت کے اوپر سے گزرنے والی ہائی ٹینشن تار کی زد میں آ گیا۔جس کی وجہ سے اس کی موت ہو گئی۔لواحقین نے مسلسل محکمہ بجلی کو چھت سے ہائی ٹینشن تار ہٹانے کے لیے درخواستیں دیں ہیں لیکن محکمہ بجلی نے تاحال چھت سے ہائی ٹینشن تار نہیں ہٹائی۔جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔متوفی نوجوان کے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔متوفی نوجوان مستری کا کام کر کے اپنے خاندان کی کفالت کرتا تھا۔نوجوان کی موت سے اہل خانہ میں کہرام مچ گیا ہے۔گھر والوں کا برا حال ہے۔ پولیس فی الحال اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
متعلقہ مضامین
ویشالی کی ایک اور خاتون پولیس افسر کا وردی میں ویڈیو وائرل
حاجی پور (محمد آصف عطا) ویشالی کی ایک اور خاتون کانسٹیبل کا گانے کا ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈیوٹی پر موجود دو سے تین خواتین کانسٹیبل ڈائل 112 گاڑیوں کو پٹرول پمپ کے قریب کھڑی کر کے ریل بنا کر ویڈیو کو اپنے سوشل میڈیا کے انسٹاگرام […]
جدیو لیڈر ڈاکٹر آسمہ پروین و دیگر معززین نے کی چادر پوشی، مانگی دعا
حاجی پور/مہوا (محمد آصف عطا) حضرت داتا پہاڑی شاہ رحمتہ اللہ علیہ کا سالانہ عرس مہوا میں بڑی دھوم دھام سے منایا گیا۔حضرت داتا پہاڑی شاہ رحمتہ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کے موقع پر مہوا کے جواہر چوک پہاڑ ٹولہ میں سی پی ایم ایل لیڈر راجو وارثی،جے ڈی یو لیڈر و سابق مہوا […]
تحفظ آئین ہند و قومی یکجہتی کانفرنس کی کامیابی کے لئے احمد اشفاق کریم کو قومی اساتذہ تنظیم کی مبارکباد
کانفرنس میں آئے جم غفیر سے یہ ثابت ہو گیا کہ بہار کا مسلمان اپنے حقوق کے لئے بیدار ہیں : ڈاکٹر احمد اشفاق کریم پٹنہ، 24/ نومبر، پٹنہ کے باپو سبھا گار میں جمعیتہ علماء بہار کے زیر اہتمام تحفظ آئین ہند و قومی یکجہتی کانفرنس کا کامیاب انعقاد ہوا۔ کانفرنس کی صدارت صدر […]