حاجی پور/ نوادہ( محمد آصف عطا) نوادہ ضلع کے رجولی بلاک حلقہ کے مسئ محلہ باشندہ مشہور و معروف بمبئ ٹیلر کے مالک محمد حیدر علی مرحوم کی اہلیہ سلمہ خاتون کا سنیچر کی دیر شام انتقال پر ملال ہو گیا تھا۔جن کو آج بعد نماز ظہر سینکڑوں نم دیدہ لوگوں نے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا۔جن کا نماز جنازہ محلہ کے ہی جامع مسجد کے خطیب و امام مولانا غلام امام نے پڑھایا اور دعا مغفرت کی۔نماز جنازہ میں ادریسیہ درزی فیڈریشن کے نوادہ ضلع سکریٹری محمد فخرالدین،وارث علی گنج بلاک صدر محمد سلام عالم،ماسٹر سلطان،محمد زبیر عالم ادریسی،اعجاز عالم ادریسی،سجاد عالم ادریسی،جہانگیر ادریسی،اختر ادریسی،راجا عالم ادریسی،ببلو ادریسی،ماسٹر شاہ نواز ادریسی،رجن ادریسی،استخار ادریسی،حسنو ادریسی،اصغر ادریسی،غیاث ادریسی،ارمان ادریسی،بہادر ادریسی،یونس ادریسی،استخار ادریسی وغیرہ سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کر دعا مغفرت کی۔ان کے انتقال پر ادریسیہ درزی فیڈریشن کے بانی اور قومی صدر علی امام بھارتی،ریاستی جنرل سکریٹری راجو وارثی،ریاستی جنرل سکریٹری حاجی محمد بلال عرف پپو بھائی،ریاستی تنظیمی سکریٹری محمد جمشید عالم عرف پیارے،ریاستی تنظیمی سکریٹری محمد سفر عالم،میڈیا انچارج محمد شاہ نواز عطا وغیرہ نے گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔سلمہ خاتون کے شوہر محمد حیدر علی مرحوم نوادہ ضلع میں ادریسیہ درزی فیڈریشن کے لئے اپنے زمانے میں کافی محنت کی تھی۔انکے پسماندگان میں چار بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں۔سلمہ خاتون نہایت ہی نیک،خوش اخلاق،نماز،روزہ کی پابند خاتون تھیں۔انکے انتقال سے محلہ کے ہر فرد غم زدہ ہیں۔مرحومہ کی مغفرت کے لئے قارئین حضرات سے دعا کی درخواست ہے۔
متعلقہ مضامین
حافظ عبدالرشید صاحب سابق استاذ مدرسہ عربیہ مصباح العلوم روضہ کی رحلت سے پورا خطۂ مہولی بازار سراپا سوگوار
مرحوم کی وفات سےجہاں اہلِ خانہ مضطرب ہیں وہیں علاقےبھرکےخواص وعوام بالخصوص مصباح العلوم روضہ کےتمام ترانتظامیہ،اساتذۂ کرام،ملازمین،طلباوطالبات انگشت بدنداں رحلتِ عبدالرشیداب کرگئی یوں سوگوارخطۂ مہولی میں برپاہےیکایک ہاہاکار 13ستمبر2024جمعہ کی شب میں ساڑھےگیارہ بارہ بجےکےدرمیان ہمارےاستاذمرحوم حافظ عبدالرشیدصاحب کےسب سےبڑے برادرزادے(بھتیجے) حافظ عبداللہ صاحب نے موبائل پریہ جانکاہ خبردی کہ حافظ چچا(حافظ عبدالرشیدصاحب)جوابھی دوچارروزقبل […]
ویشالی کے انجینئر فہیم الناصر کی جمو کشمیر دہشت گردانہ حملے میں موت، ابابکرپور گاؤں میں بچھا صف ماتم
نم آنکھوں کے ساتھ بوڑھی ماں، بیوی، بچے اور گاؤں والے میت کے آنے کا کر رہے انتظار حاجی پور/چہرہ کلاں(محمد آصف عطا)ضلع کے چہرا کلاں بلاک علاقے کے مشہور گاؤں ابابکر پور باشندہ انجینئر محمد فہیم الناصر گزرے دن کشمیر میں ایک دہشت گردانہ حملے میں شہید ہو گئے تھے۔اس کی خبر ملتے ہی […]
24 گھنٹے بعد ملی ندی میں ڈوبے نوجوان کی لاش، مچ گیا کہرام
حاجی پور/ جنداہا(محمد آصف عطا) ضلع کے جنداہا بازار واقع وایا ندی میں گزرے دوپہر نہانے کے دوران ایک نوجوان ڈوب گیا تھا۔جس کی خبر ملنے کے بعد جنداہا تھانہ کی پولیس نے ایس ڈی آر ایف کی ٹیم کو بلا کر کافی کھوج بین کی گئ باوجود اس کے کل دیر شام تک لاش […]